باغی نوازشریف

اپ مان کر نہ دینا کہ اصل مسئلہ پنجاب کا بالادست طبقہ ہے جس نے سب کو محکوم بناکررکھا ہوا ہے۔ نواز جیسے مجرم مسلط ہونگے تو پاکستان تباہی کے کنارے پر ہوگا خدانہ خواستہ۔
 
ہماری قوم کا یہی مسئلہ ہے ۔ ہمت بھائی آپ ہمت کریں اور بقول شخصے 'نواز جیسے مجرموں' سے قوم کو نجات دلادیں ۔ اگر ایسا نہیں کر سکتے تو قوم کو کسی کام پر لگائیں نہ کہ فلاں مجرم ہے فلاں مجرم ہے کی گردان کرتے رہیں ۔ میرا مشورہ ہے کہ اگر ہم پاکستانی صرف اپنی اپنی جگی ملک و قوم سے مخلص ہو جائیں تو کوئی مجرم ۔ یا قاتل ۔ یا ظالم ہم پر حکومت نہیں کر سکتا۔ ہمارا مسئلہ کہاں سے شروع ہوتا ہے ۔۔؟ ایم این اے جو قانون ساز اسمبلہ کا رکن منتخب ہونے کے لیئے ہمارے پاس ووٹ مانگنے آتا ہے اور ہم اسے گلیاں ٹھیک کرنے کا کہتے ہیں کہ جی جو ہمارے کام کرائے گا وہی ووٹ لے گا ۔ (پہلی رشوت ہم خود مانگتے ہیں) کونسلر کا الیکشن جسکا کام قانون سازی نہیں ہے ہونے لگے تو آنکھوں دیکھی بات ہے کہ ووٹ کا لالچ سے کر گھروں کو رنگ کرایا جاتا ہے ۔۔؟ (پھر رشوت) پھر قانون ساز اسمبلی کے ارکان کے گھروں میں جا جا کر اپنے بچوں یا رشتہ داروں کے لیئے نوکریوں کی بھیک مانگی جاتی ہے (سفارش) ۔ جس کا بس چلے ٹیکسز اور بجلی چوری کرنا اپنی شان سمجھتا ہے (چوری چکاری) ۔ کسی کی عورت دیکھ کر رال ٹپکنے لگتی ہے (بدکرداری) ۔ کاروبار میں دو دو لیجرز رکھے جاتے ہیں ۔ ایک ٹیکسیشن کے لیئے اور دوسرا اصلی حساب کتاب (بے ایمانی) ۔ نیلی فلموں کے دیوانے کسی نہ کسی بہانے ان تک پہنچ ہی جاتے ہیں اس میں طبقہ کی کوئی قید نہیں ہر طبقہ میں یہ برائی موجود ہے ۔ کچھ چھپ کر کرتے ہیں کچھ سرعام (زناکاری) یقین نہیں آتا تو اسکے ویڈیو ثبوت انٹرنیٹ پر بہت عام ہیں ۔ امتحانات میں نقل کرکے پاس ہونا ایک روٹین بن چکی ہے (مجموعی عوامی مزاج) ایسے میں کون حاکم ہوگا ۔۔؟

بھائی دودھ پر ہمیشہ دودھ کی بالائی آتی ہے ۔ کیا پنجاب کیا سندھ کیا بلوچستان کیا سرحد ۔ اس حمام میں سب ننگے ہیں ۔ ہمیں ضرورت ہے اپنی اصلاح کی نہ کہ عورتوں کی طرح طعن و تشنیع کی اور نہ ہمارے پاس ان کاموں کا وقت ہے ۔
یہ جتنے وڈیرے ۔سردار ۔چوہدری ۔ملک ہیں یہ ہم میں سے ہی ہیں کہیں اوپر سے نہیں گرے ۔ جیسے ہم ویسے یہ انہیں بدلنا ہے تو خود کو بدلو ۔ صحتمند طریقہ سے دلائل سے بات کرو ۔ بیمار ذہنیت والے لوگ کہاں نہیں ہیں ۔ ہر جگہ ہیں اور رہیں گے تو کیا ان کی وجہ سے ہم اپنی اصلاح چھوڑ دیں ۔۔؟ کیا شخصیتوں کی تضحیک کرنے کے چکر میں ہم اپنے فرائض سے غافل ہوجائیں ۔ اگر آپ میاں صاحب کو مجرم سمجھتے ہیں تو سمجھتے رہیئے اس سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔ اسی طرح اگر پیپ ای آپ کی محبتوں کا محور ہے تو آپ کو اپنی رائے رکھنے کا مکمل حق ہے ۔ اگر ضرر داری کو آپ مائی باپ سمجھتے ہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے مگر خدارا کسی تعمیری موضوع پر لوگوں کا وقت ضائع کیجئے ۔ یہ نعرے بازی کا وقت نہیں ہے ۔ عمل کا وقت ہے ۔ کیا آپ بتانا پسند کریں گے کہ اب تک اس اصلاح کے لیئے آپ نے کیا کیا ہے ۔ سوائے فورمز کے صفحات کالے کرنے کے ۔۔؟
 
فیصل بیٹا درست کہہ رہے ہو۔
مگر پہلی بات تو غلطی کو ماننا اور جاننا ہی ہے نہ۔
ظاہر ہے کہ میں اپنے کام یہاں کیوں‌عیاں کروں ۔ مگر اپ کی تسلی کے لیے اتنا کہ الحمدللہ میرے کچھ کام کا فائدہ ہزاروں‌پاکستانی ہی نہیں‌بلکہ لاکھوں‌لوگ مسلم و‌غیر مسلم اٹھارہے ہیں۔ اور انشاللہ اٹھاتے رہیں گے۔ یہی توشہ اخرت ہے اگر اللہ قبول کرے امین۔
 

ساجد

محفلین
فیصل بھیا ، آپ سے سو فیصد متفق ہوں۔
میں چند دن قبل اپنے ایک عزیز کی وفات پر ان کے گھر میں تھا جب ایک ایم این اے صاحب فاتحہ خوانی کے لئیے آئے اور کوک پیتے پیتے اپنی دکانداری چمکانے بیٹھ گئے ۔ اپنے کارناموں میں وہ سوئی گیس کے میٹر لگوانے او گلیاں پختہ کروانے کا ذکر فرمانے لگے تو میں نے انہیں ٹوک دیا اور یہی سوال کیا کہ آپ بلدیاتی کونسلر ہیں یا پاکستان کی مقننہ کے نمائندے۔ جو کام آپ گنوا رہے ہیں یہ تو لوکل گورنمنٹ کے کرنے کے ہیں اور آپ اپنے مقام کو گرا کر ووٹ مانگ رہے ہو۔
پھر کیا کہ موصوف بھڑک اٹھے کہ میں نے ان کی شان میں گستاخی کیوں کی۔
بات تو کافی لمبی چلی لیکن یہیں ختم کرتا ہوں کہ خدا کا نام ہے کہ ہم اس قوم کے ساتھ مزید مذاق نہ کریں ورنہ ایک دن خود مذاق بن جائیں گے۔
 

arifkarim

معطل
آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے۔ ہمیں یہی نہیں پتا کہ حکومت چلانی کیسے ہے اور آئے چلے ہیں سیاست دان بننے!
 

خرم

محفلین
ہمت بھیا تو پھر موجودہ حکومت کا محاسبہ کیا جائے؟ کیا خیال ہے؟ پہلے شروع سلمان تاثیر سے کریں؟ آج کل ان کے بیٹے کا بہت چرچا ہے۔ کیوں نہ انہیں گورنر کے عہدہ سے ہٹا دیا جائے؟ ایک بدکردار آدمی کو ایک صوبہ کی سربراہی تو نہیں دینی چاہئے نا۔ کیا کہتے ہیں آپ؟
 
پنجاب کے سب بدکرداروں کو پکڑنا چاہیے۔ سب سے پہلے بڑے مجرم سزایافتہ نواز سے شروع کرتے ہیں۔ پنجاب کے بالادست بدکردار سب لوگ پکڑ میں انا چاہیں مگر عملی طور پر یہ جب ممکن ہے جب پنجاب کو چھوٹے صوبوں میں تقیسم کیا جائے ورنہ نواز جیسے مجرم ہاتھ نہ ائیں گے۔
 

خرم

محفلین
نواز شریف کے پاس تو اس وقت کوئی عہدہ بھی نہیں ہے۔ پہل تو ان سے کرتے ہیں نا جن کے پاس اختیارات ہیں۔ احتساب تو اوپر سے ہونا چاہئے نا۔ توپھر سلمان تاثیر سے شروع کریں؟ اگر اسے پکڑ لیں گے تو پھر نواز شریف بھی بچ کر نہیں جانے پائے گا۔ صوبہ بعد میں چھوٹا کرلیں گے فی الحال تو ذرا انہیں پھینٹی لگانا شروع کریں نا۔ صوبے میں سب سے بڑا عہدہ گورنر کا ہے تو پھر اس سے شروع کریں؟
 

arifkarim

معطل
پنجاب کے سب بدکرداروں کو پکڑنا چاہیے۔ سب سے پہلے بڑے مجرم سزایافتہ نواز سے شروع کرتے ہیں۔ پنجاب کے بالادست بدکردار سب لوگ پکڑ میں انا چاہیں مگر عملی طور پر یہ جب ممکن ہے جب پنجاب کو چھوٹے صوبوں میں تقیسم کیا جائے ورنہ نواز جیسے مجرم ہاتھ نہ ائیں گے۔

سارے ہی بد کردار ہیں۔ کیا سیاسیات جیلوں میں منتقل کرنی ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
ان کی آنکھوں پر پنجاب کی پٹی بندھی ہوئی ہے۔ آ جا کے ان کی تان اسی بات پر ٹوٹتی ہے کہ پنجاب کو توڑو۔ ایسے ہی لوگ تھے جنہوں نے پہلے پاکستان کو توڑا جن میں ذولفقار علی بھٹو پیش پیش تھے جنہوں نے " ادھر تم ادھر ہم " کا نعرہ لگایا تھا

ہمت بھائی کچھ دین سے ہی سبق سیکھ لیں جہاں اتحاد کا سبق دیا جاتا ہے اور آپ ہیں کے توڑنے کی رٹ لگائے بیٹھے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
مندرجہ ذیل پیغام ہمت بھائی نے ایک اور دھاگے پر پوسٹ کیا ہے۔ اس سے ان کی پاکستان سے محبت کا اندازہ لگا لیں۔ پنجاب تو بہت دور کی بات ہے :

ابتدائی طور پر پانچ سوال ایک آپشن کے ساتھ۔ آپ اپنے سوالات بھی شامل کر سکتے ہیں۔
1: آپ کو وطن چھوڑے کتنا عرصہ ہو گیا؟
گیارہ سال سے زائد
2: آپ اپنے وطن کے کھانوں کو دن میں‌کتنی دفعہ یاد کرتے ہیں؟
روز کھاتا ہوں۔البتہ جب کوریا میں‌تھا تو کھبی کھبار سجی اور سبزیاں یاد اتی تھیں
3: آپ کی مادری زبان کیا ہے؟
اردو
4: ان دنوں آپ نوٹ کس زبان میں‌ گنتےہیں؟
انگریزی
5: آپ اپنے وطن کی محبت میں آخری دفعہ کب روئے؟ (آپشنل)
کبھی نہیں۔ البتہ اپنے پیارے بہت یاد اتے ہیں۔شدید خواہش ہے کہ کاش وہ پاکستان سے باھر میرے پاس اجائیں‌اور ان کی جان بھی پاکستان کے عذاب سے چھوٹ جائے۔ امین۔6:

اپنے گھر سے باہر مادری زبان بولنے والا مل جائے تو کیا محسوس ہوتا ہے؟
پاکستانی نظر اجائے تو کوشش کرتا ہوں کہ بھاگ لوں ۔مارے باندھے پکڑا جاوں تو الگ بات ہے۔ جلد ازجلد سلام کرکے اپنی راہ پکڑنے کی کوشش کرتا ہوں۔


ربط یہ رہا
 
یار۔۔۔
میں‌تو حرم پاک میں‌ جاکر نواز شریف اور شہباز شریف کے‌ لیے خصوصی دعا کرتا ہوں‌ کہ اللہ تعالی انہیں محفوظ رکھے‌ اور انہیں کچھ کرنے کی ہمت اور توفیق دے‌ یہ میں نے فرض بنالیا ہے۔۔۔

مشرف کے‌لیے دعا کرنے کو دل مانتا ہی نہیں

زرداری سدھر جائے اس کے‌لیے‌ بھی ہدایت کی دعا کرتا ہوں

لیکن نواز اور شہباز ایک کو اللہ نوازے اور دوسرے‌ کو شہباز بنائے آمین ثم آمین
 
ایک اور بت کا اضافہ کرنا چاہتا ہوں

آپ لوگ ہر سیاستدان کو رگڑتے پھرتے ہو۔ جب تک علم الیقین نہ ہوجائے خدارا اپنی زبانوں‌ کو لگام دو۔ پاکستان اور خاص طور پر مسلم لیگ‌ ن میں ایسے لعل وجواہر موجود ہیں‌ کہ انکی وجہ سے خدا رحمت کی بارش بھی برسا سکتا ہے
 
پنجاب کے سب بدکرداروں کو پکڑنا چاہیے۔ سب سے پہلے بڑے مجرم سزایافتہ نواز سے شروع کرتے ہیں۔ پنجاب کے بالادست بدکردار سب لوگ پکڑ میں انا چاہیں مگر عملی طور پر یہ جب ممکن ہے جب پنجاب کو چھوٹے صوبوں میں تقیسم کیا جائے ورنہ نواز جیسے مجرم ہاتھ نہ ائیں گے۔

خدا میرے شیر کو حسد اور بغض کی آنکھ‌ سے بچائے اور حفاظت فرمائے‌

اور باقی جو لوگ ہیں چاہے وہ کسی بھی پارٹی سےہوں خدا انہیں‌ ہدایت دے

اور پاکستان کو قابل فخر ملک بنائے

آمین
 

طالوت

محفلین
مندرجہ ذیل پیغام ہمت بھائی نے ایک اور دھاگے پر پوسٹ کیا ہے۔ اس سے ان کی پاکستان سے محبت کا اندازہ لگا لیں۔ پنجاب تو بہت دور کی بات ہے :

[/color]

ربط یہ رہا
یہ تو آپ نے سونے پر سہاگہ والا کام کیا ورنہ ان کی "حب الوطنی" تو پہلے سے ہی ظاہر ہے ۔۔ اور اس پر موصوف فرماتے ہیں کہ ہم نے ان کی مخالفت کا ٹھیکہ لے لیا ہے ۔۔


11 سال سے آپ پاکستان نہیں لوٹے اور مزید ارادہ بھی نہیں لگتا اور میری گزارش ہے کہ نہ ہی آئیں ۔۔ آپ کے بغیر پاکستان اور پاکستان کے بغیر آپ ، خاصے بہتر ہیں ۔۔
وسلام
 
Top