پاک فیکٹ - پاکستانی ذرائع ابلاغ کے تنقيدی جائزے پر مبنی بلاگ

نبیل

تکنیکی معاون
آج راشد کامران کے بلاگ کے توسط سے پاک فیکٹ بلاگ کا علم ہوا۔ اس بلاگ پر اس تعارف ذیل کے الفاظ میں موجود ہے:

اس بلاگ کا بنيادی مقصد پاکستانی ميڈيا کی صداقت پرکھ ہے. پاکستانی ميڈيا ميں ريسرچ اورذمہ دارانہ لکھائی کا رجحان کم سے کم ہوتا چلا جا رہا ہے اور ہر موضوع پر لوگ بغير کسی ليت و ليل کے ماہرانہ تجزيات کرتے نظر آتے ہيں. يہ بلاگ ايسے تمام علمی، ادبی، سماجی ، تحقيقی اور عمرانی مغالطوں کو سامنے لانے اور ان کی درستگی پر توجہ مرکوز کروانے کے ليے منظر عام پر آيا ہے. تمام تنقيد لاعلمی اور عدم توجہی کے رويہ پر کی جاتی ہے، افراد اور اداروں پر تنقید بنیادی مقصد نہیں‌ ہے۔

میڈیا اور خاص‌طور پر پاکستانی میڈیا کا تنقیدی جائزہ میرا بھی پسندیدہ موضوع ہے اور اس قسم کے بلاگ کی ضرورت موجود تھی۔ امید ہے کہ پاک فیکٹ بلاگ پر باقاعدگی سے تجزیات پڑھنے کو ملیں گے۔
 

جہانزیب

محفلین
ساجد ویسے آپ کا نام تو ایک انتہائی پہنچے ہوئے بلاگ پر بھی پایا جاتا ہے، بلکہ اردو ماسٹر والی ای میل بھی :lol:
 

جہانزیب

محفلین
بھئی لائیو ڈاٹ‌ کام میل ہی ہے میرے پاس، اسی پر روانہ کیا تھا، ذرا جنک فولڈر میں‌ دیکھ لو ۔
 
دراصل یہ ذکرِ خیر ہورہا ہے ان محترم یا محترمہ کا جنہوں نے ساجد بھائی کی تھیم پاک فیکٹ بلاگ پر لگائی حالانکہ یہ تھیم تو ریلیز بھی نہیں ہوئی تھی۔
 

ساجداقبال

محفلین
نہیں نہیں۔۔۔یہ تھیم تو جاری شدہ ہے۔ سامنے پیج پر پڑی ہے اردو ماسٹر کے۔ مسئلہ یہ ہے کہ جہانزیب نے ایک سائٹ بتائی ہے جو ہماری ارتھیمیا استعمال کر رہی ہے اور وہ بھی انتہائی گھٹیا کام کیلیے۔ اوپر سے ہماری ای میل جو سائیڈبار میں بلاگنگ کے متعلق مدد کے حوالے سے ہے بعینہ موجود ہے۔ لاحول ولا قوۃ
سائٹ دکھانے والی نہیں اور عمار تم جیسے بچوں کیلیے تو بالکل بھی نہیں۔
 

ابوشامل

محفلین
بھائی صاحب یہ تو "کاپی-بلاگر" تھیم ہے جو کافی عرصہ میرے بلاگ پر بھی لگا رہا ہے۔ یعنی ایک سال قبل جب میں نے بلاگ شروع کیا تھا تو یہ اس وقت میری تھیمز میں موجود تھا۔ اس کا مطلب تو یہ ہوا کہ ایک سال قبل یہ تھیم جاری ہوچکا تھا۔
 
Top