مبارکباد محسن ماہر حجازی

ظفری

لائبریرین
محسن بھائی ۔۔۔۔۔ آپ کو بہت بہت مبارک باد ہو ۔ یقین مانیں آپ نے اس محفل کو وقت دینا شروع کیا ۔ اس سے بیحد خوشی ہوئی ہے ۔ آتے جاتے رہا کریں ۔ آپ کے شگوفے اتنے معیاری ہوتے ہیں کہ ان کو اردو ادب کا حصہ بآسانی بنایا جاسکتا ہے ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ جب بھی میرا محفل پر آنا ہوتا ہے ۔ سب سے پہلے آپ کے پیغامات پڑھتا ہوں کہ موڈ خوشگوار رہے ۔ :)
 
ایک بات کہ گواہی میں بھی دیتا چلوں محسن جب بھی میرے پاس آتے ہیں‌تو اردو ویب کو کھول کر ضرور چیک کرتے ہیں چاہے آفس سے چیک کرکہ ہی آئے ہوں۔
 
محسن حجازی

محفلین

جیہ بہت شکریہ!
ادی تعبیر! بہت بہت شکریہ! یہ پھل بوٹے ہم کو اچھے لگے غبارے سے لٹکا بھالو تو کمال ہے غالبا غلطی سے غبارے میں ہاتھ دے بیٹھا ہے اور سوچ رہا ہے کہ اب اتارے گا کون۔ :confused:
عبداللہ حیدر! بہت شکریہ!
حجاب بہت بہت شکریہ! آپ کی تراکیب ہم دیکھتے رہتے ہیں تاہم ابھی تک کوئی لڑا کر نہیں دیکھی۔ :grin:

جی ظفری بھائی!
آپ کی شفقت اور محبت کے لیے بہت بہت شکریہ! اصل میں اردو ادب میں تو سبھی اپنی تحاریر شامل کرتے رہے اوریہ ذخیرہ بڑھتا چلا گیا ہم ذرا مختلف خطوط پر کام کرنا چاہتے ہیں اور وہ یہ کہ اپنی تحاریر میں اردو ادب شامل کریں! :grin:
لیکن جونہی کوئی جملہ کوئی پیراگراف کہیں سے شامل کرتے ہیں کوئی نہ کوئی حاسد بول پڑتا ہے یہ تو فلاں جگہ سے نہیں؟
بھئی لے لیا غلطی ہو گئی لیکن یہ انگشت نمائی؟ کتنی غیر اخلاقی حرکت ہے! :mad:
کان میں نہیں بتا سکتے کیا کہ صاحب یہ پیراگراف وہاں کا معلوم ہوتا ہے ہم بھی کان میں معصومیت سے کہیں اچھا؟ پتہ نہیں۔۔۔ ہوگا۔۔۔۔ :grin:

ابھی کچھ عرصہ پہلے سر پر استرا جو لگوایا چشمہ پہلے ہی تھا سو خیال آیا کہ امجد اسلام امجد کی منتخب نظمیں اپنے نام سےچھپوا لیں تصویر بے شک ان ہی کی لگی رہے ہمیں کوئی اعتراض نہیں یوں کفایت بھی ہوگی شہرت تو پہلے ہے ہی کہ بچہ بچہ ہمیں جانتا ہے (بشرطیکہ ہماری گلی سے باہر کا نہ ہو) لیکن ایسے ادب دشمن عناصر کی وجہ سے اپنے ارادے کو عملی جامہ پہنانا سے باز رہے۔ :rolleyes:
 
محسن حجازی

محفلین
ایک بات کہ گواہی میں بھی دیتا چلوں محسن جب بھی میرے پاس آتے ہیں‌تو اردو ویب کو کھول کر ضرور چیک کرتے ہیں چاہے آفس سے چیک کرکہ ہی آئے ہوں۔

لیجئے جناب! ایک اورگواہی آگئی۔
اس پر ہمیں ایک چودھری صاحب کے دوست یاد آ گئے جنہوں نے انہیں کبھی ایک پاجامہ ہدیہ کیا تھا۔ جس بھی محفل میں چودھری صاحب جاتے، وہاں یہ صاحب کچھ یوں تعارف کرواتے:
یہ چودھری صاحب ہیں، ان کی بہت زمینیں ہیں، بھینسیں ہیں ٹیوب ویل ہیں، اپنے بیلنے ہیں لیکن یہ پاجامہ میرا ہے۔

دو ایک بار تو چودھری صاحب نے گوارا کیا تاہم آخر صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا سو چودھری صاحب نے انہیں کھری کھری سنائیں کہ بھئی یہ پاجامے والی کیا بات ہے!:mad:
خبردار جو آئندہ تم نے کبھی اس کا ذکر کیا تو مجھ سے برا کوئی نہیں ہوگا! :mad: :mad:

بس پھر چند ہی روز بعد چودھری صاحب کا تعارف کچھ یوں کروایا گيا:
یہ چودھری صاحب ہیں، ان کی بہت زمینیں ہیں، بھینسیں ہیں ٹیوب ویل ہیں، اپنے بیلنے ہیں لیکن۔۔۔۔ :confused:لیکن۔۔۔ :confused: پاجامے کا کوئی ذکر نہیں :grin: :grin: :grin:
 
Top