یار کو ہم نے جا بجا دیکھا۔۔۔۔

جہانزیب

محفلین
میں‌جتنا جتنا پاکستانی موسیقی سنتا ہوں سوچتا ہوں‌ہمارے ہاں‌ ہندوستانی گیت اتنے مقبول کیوں‌ہوتے ہیں؟
 

گرو جی

محفلین
ایسا عارفانہ کلام کوئی عام گلوکار نہیں گا سکتا۔
یہ واقعی ہی میں‌الگ لوگوں کا کام ہے ایسا لکھنا اور گانا۔
 

سارہ خان

محفلین
واہ زھرا بہت شکریہ ۔۔ یہ میرا پسندیدہ کلام ہے ۔۔ میں‌نے بھی سوچا ہوا تھا کسی وقت محفل پر لگاؤں گی ۔۔ اچھا ہوا آپ نے شیئر کر دیا ۔۔:)
 

ابوشامل

محفلین
زھرا صاحبہ اتنا خوبصورت کلام پیش کرنے کا شکریہ۔ ایک مرتبہ سماعتوں سے گزرا ہے لیکن کبھی پورا سننے کا اتفاق نہیں ہوا تھا۔ عابدہ پروین فن گلوکاری کا درخشندہ ستارہ ہیں اور انہیں میں صنف موسیقی میں سب سے منفرد و یکتا سمجھتا ہوں۔ صوفیانہ کلام کو جس خوبی کے ساتھ انہوں نے گایا ہے پاکستان تو کجا دنیا بھر میں کسی گلوکار یا گلوکارہ نے نہ گایا ہے اور نہ گا سکتا ہے۔ اگر وہ "اِدھر اُدھر" ہو گئیں تو اس سے پیدا ہونے والا خلا کبھی بھی پر نہیں ہو سکے گا۔
 

حسن علوی

محفلین
بہت عمدہ زھرا۔ ایک بار کہیں سنا تھا پھر میں نے اس کلام کو تلاشنے کی بڑی کوشش کی آج آپ نے مشکل آسان کی۔ بہت اچھا لگا۔ بہت شکریہ
 

فرخ منظور

لائبریرین
بہت شکریہ زہرا یہی وہ کلام ہے جسے سن کر میں نے جانا کہ واقعی عابدہ پروین بہت اچھا گانے لگ گئی ہیں - :)
 

گرو جی

محفلین
ابو شامل بھائی آپ اگر ان کا
اڑے لوگوں‌تمہارا کیا
میں جانوں میرا خدا جانے
سن لیں تو یہ کلام بھی بھول جائیں‌گے
اور
جب سے تو نے مجھے دیوانہ بنا رکھا ہے۔

یہ عام گلوکار کا کام نہیں ہے
نصرت فتح علیخان صاحب وغیرہ سب کوئی عام سے گلوکار نہیں‌ہیں‌جناب
 

حسن علوی

محفلین
فرخ بھائی عابدہ پروین نے بہت سے اور بھی اچھے کلام گائے ہیں اور خصوصاً عارفانہ کلام پڑھنے میں انکا کوئی ہمسر نہیں۔ بہت خوب کلام گائے ہیں انہوں نے خاص طور پر شاہ حسین کی کافیاں۔۔۔
 

جہانزیب

محفلین
عابدہ پروین تو بچپن سے ہی اچھا گاتی ہیں‌۔ ان کے ایک بچپن کی ویڈیو ہے یو ٹٰیوب پر ۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
فرخ بھائی عابدہ پروین نے بہت سے اور بھی اچھے کلام گائے ہیں اور خصوصاً عارفانہ کلام پڑھنے میں انکا کوئی ہمسر نہیں۔ بہت خوب کلام گائے ہیں انہوں نے خاص طور پر شاہ حسین کی کافیاں۔۔۔

بہت شکریہ حسن یقیناً انہوں نے بہت سے عارفانہ کلام گائے ہیں اور میں نے سنا بھی ہے - لیکن پہلے انکی گائکی بہت اچھی نہیں‌تھی صرف اچھی تھی لیکن اب وہ بہت اچھا گاتی ہیں - کیونکہ موسیقی میں کلام اتنا اہمیت نہیں رکھتا جتنا کمپوزیشن اور گلوکار کی گائکی - اگر صرف کلام اہمیت رکھتا ہو تو منی بیگم، مہدی حسن سے زیادہ مشہور گائکہ ہوتیں - شاید میں اپنی بات کو واضح کرسکا یا نہیں‌- ایک مثال دیتا ہوں کہ کلاسیکی گائکی میں ایک ہی بول کو کئی بار دہرایا جاتا ہے وہ اس لئے کیونکہ موسیقی میں اور خاص طور پر کلاسیکی موسیقی میں بول یعنی شاعری کی اہمیت نہیں ہوتی - بول یا شعر صرف سہارے کے لئے بولے جاتے ہیں اسی لئے کلاسیکی موسیقی میں ایک ہی بول بار بار مختلف طریقے سے گائک گاتا ہے کیونکہ وہ اپنی صلاحیتیں دکھاتا ہے کہ وہ موسیقی میں کس کس رنگ سے گا سکتا ہے - :)
 

حسن علوی

محفلین
فرخ بھائی آپ نے مجھے کلاسیکی موسیقی کے پیچ و خم سکھلانے شروع کر دیئے:)
میں نے تو صرف اتنا عرض کی تھی کہ انہوں نے جتنے صوفیانہ کلام گائے/پڑھے شاید کسی اور نے اتنے اچھے انداز میں نہ گائے ہوں۔ بہرحال جناب آپ کی پوسٹ کا شکریہ۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
ویسے کوئی اور پیچ وخم سیکھنے سے بہتر ہے کہ کلاسیکی موسیقی کے پیچ و خم سیکھ لیے جائیں ؛)
 

گرو جی

محفلین
سر جی یہاں روٹی روزی کمانا مشکل ہو گیا ہے
اور آپ موسیقی کے اسراز ہ رموز سیکھنے کی باتیں کر رہے ہیں
 

زھرا علوی

محفلین
ارے مجھے پتہ ہوتا کہ اتنے سارے لوگ خوش ہونگے اس خوبصورت کلام کے یہاں پوسٹ کرنے سے تو بہت پہلے ہی کر دیتی ۔۔۔۔:)
بلاشبہ خوبصرت گائیکی اور لاثانی کلام کا مجموعہ ہے یہ۔۔۔
 
Top