رنجش ہی سہی ادھار چکانے کے لئے آ

گرو جی

محفلین
جناب ایک اور غزل
فاتعلن اور بلا بلا ٹھیک کرنے کے لئے

رنجش ہی سہی ادھار ہی چکانے کے لئے آ
آ پھر سے مفت کی دعوت اڑانے کے لئے آ


پہلے سے مراسم نہ سہی پھر بھی کبھی تو
اک آٹے کی بوری ہی، دلانے کے لئے آ

کس کس کو سنائیں گے مہنگائی کا سبب ہم
تو چیک نہ دے تسلی ہی دلانے کے لئے آ

اب تک دل بد فہم کوہیں حکومت سے امیدیں
یہ آخری شمعیں بھی بجھانے کے لئے آ


امید کرتا ہوں کہ اس پروڈی کا پوسٹ مارٹم ہو گا
اور ضرور ہوگا
 

عندلیب

محفلین
کس کس کو سنائیں گے مہنگائی کا سبب ہم
تو چیک نہ دے تسلی ہی دلانے کے لئے آ
واہ اوہ گروجی کیا بات ہے :grin:
 

حسن علوی

محفلین
ارے بھائی جی اتنی جلدی مایوس نہیں ہوتے ابھی شام تک دیکھیئے گا بہت سے اراکین آئیں ھے اور آپ کی اس پُر لطف پیروڈی کو سراہیں گے۔ بہت اچھا لکھتے ہیں مزید بھی شئیر کرتے رہیئے گا۔
 

گرو جی

محفلین
ارے بھائی جی اتنی جلدی مایوس نہیں ہوتے ابھی شام تک دیکھیئے گا بہت سے اراکین آئیں ھے اور آپ کی اس پُر لطف پیروڈی کو سراہیں گے۔ بہت اچھا لکھتے ہیں مزید بھی شئیر کرتے رہیئے گا۔

غلطی سے دو شائع کی تھیں وہ وہ سننی پڑیں کہ الامان الحفیظ
میں‌نے تو توبہ کر لی تھی یہ تو ایسے یہ دیوان خاص سے نکال کر شائع کی دی
 

ابو کاشان

محفلین
جناب ایک اور غزل
فاتعلن اور بلا بلا ٹھیک کرنے کے لئے

رنجش ہی سہی ادھار ہی چکانے کے لئے آ
آ پھر سے مفت کی دعوت اڑانے کے لئے آ

بہت اچھی ہے۔
بس پہلے مصرعے میں ادھار ہی کو قرض سے بدل کر دیکھیں۔

رنجش ہی سہی قرض چکانے کے لئے آ
 
Top