ہم شروع سے جنوں بھوتوں، پچھل پیریوں، اور چھلیڈوں کی کہانیاں سنتے آئے ہیں لیکن باوجود بہت اشتیاق کے ہماری اُن سے ملاقات کا بندوبست نہ ہوسکا۔ کئی بار جب کسی پیر فقیر سے ملاقات ہوئی تو ہم نے دست بستہ اُن سے عرض کی کہ کم از کم ایک ملاقات کا بندوبست کر دیں بڑی مہربانی ہوگی اور ہم ہرگز انھیں بوتل میں بند کرنے کے گناہگار نہیں ہوں گے لیکن جواب میں پیر فقیر صاحب اتنی پڑھائیاں بتاتے کہ ہم اگر وہ پڑھائیاں کرسکتے ہوتے تو خود نہ ایک آستانہ کھول لیتے۔ ویسے بھی صاحب کئی بار یہ مشورہ دے چکے ہیں۔
اور ہماری یہ آرزو اردو محفل پہ جنوں، بھوتوں کے ہوتے ہوئے بھی ابھی تک تشنئہ تکمیل ہے۔ جی ہاں۔ یہ جن بھوت سب کی باتیں پڑھتے ہیں، راہداریوں میں گھومتے ہیں۔کئی لڑیوں میں رُک رُک کے تماشے دیکھتے ہیں۔جی بھی چاہتا ہے کہ ظاہر ہوکر سب کو ڈرا دیں لیکن خود پہ قابو رکھنے کی مشق میں طاق ہیں۔ یہ غیر مرئی ہیں۔ جی ہاں آپ انھیں دیکھ نہیں پاتے۔ البتہ وہ آپ کو دیکھ رہے ہوتے ہیں۔
یہ ہیں ہماری اردو محفل کے خاموش محفلین۔
تالیاں
ان میں سے بعض کو اردو محفل پہ آئے طویل عرصہ بیتا لیکن ان کے چند مراسلے ہی اردو محفل کی زینت بن سکے۔
ہم اس دھاگہ میں دعوت دیں گے اردو محفل کے خاموش محفلین کو کہ آئیں اور کچھ اپنی کہیں، کچھ ہماری سنیں۔
حاضر ہوگیا ۔ جزاکم اللہ۔
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔حاضر ہوگیا ۔ جزاکم اللہ۔
آپ پہلی فرصت میں اپنا تعارف کرائیں اور وہ بھی انسانی روپ میں۔ہمیں جن بھوت بنے ابھی پہلا دن ہے
آپ پہلی فرصت میں اپنا تعارف کرائیں اور وہ بھی انسانی روپ میں۔
خبردار ! آتے ہی جن بھوت بننے کی اجازت نہیں ہے۔
شکریہتعارف
حاجی محمد حنیف پنجاب پاکستان
موجودہ فورم میں انٹری کیلئے کافی عرصہ سے پر تول رہا تھا مگر کافی محفلیں سبقت لے گئے
زہے نصیب
خوش آمدید حاجی صاحب،تعارف
حاجی محمد حنیف پنجاب پاکستان
موجودہ فورم میں انٹری کیلئے کافی عرصہ سے پر تول رہا تھا مگر کافی محفلیں سبقت لے گئے
زہے نصیب
محترم آپ کی مدد کے لیے محفلین موجود ہیں ۔کسی بھی معلومات یا مدد کے لیے اس زمرے میں جاکر مدد کے لیے پوسٹ کرسکتے ہیں ۔محفل کے اصول و ضوابط سیکھنے پڑیں گے
تب جا کر انسانی شکل ملے گی
ابھی تو پوسٹ کرنے کا چج بھی نہیں
کیا معنی؟؟؟
سلیقہکیا معنی؟؟؟
بھیا ایک بات تو بتائیں ،ابن جمال انیس سال میں 364 مراسلے۔۔۔
کیا خیال ہے؟؟؟
بھیا ایک بات تو بتائیں ،
اس سال 2018 میں محفل کا تیرہویں سالگرہ کاجشن منایا گیا ہے تو ابن جمال صاحب کے کیسے انیس سال ہوئے ؟
ہربندہ عدنان نہیں ہوتا بھیا ، ذرا خیال سے ۔
بھیا ہم آپ کا کامل یقین غلط کیسے ثابت ہونے دے بھلا ، آپ کا بھروسہ ہی ہمارا مان ہے ۔ہمیں کامل یقین تھا آپ ضرور بولیں گے۔۔۔
پھر بھی دل کی تسلی کے لیے کرکے بھی دیکھ لیا!!!