دہر میں اسمِ محمد ﷺ سے اجالا کردے

اکمل زیدی

محفلین
سرورق پر نظر ڈال رہا تھا کیفیت ناموں پر نظر گئ الشفاء صاحب کا کیفیت نامہ نظر سے گذرا "حضور آپ آئے ، تو دل جگمگائے" تو ایک دم ایک جگمگاہٹ کا احساس ہوا سوچ میں جو در آئ کہ کیوں نا اس بابرکت مہینے اور ساعتوں میں اپنی کچھ کاوشوں کے پھول نظر عقیدت کیے جائیں اس مہینے کے فیوض برکات سے اردو محفل کو بھی منور کیا جائے تو پھر بسم اللہ کریں اور یہاں اپنے شعری کاوش کو شامل کریں اس طرح اور اپنی اس استعداد کا اس سے خوبصورت استعمال یقیناؐ ممکن نہیں ۔۔
اس محفل خاص میں دعوت عام ہے ۔ ۔ ۔ اپنی فکر اپنی سوچ اپنے عقیدتوں کو لفظوں کے منظوم پیرائے میں یہاں شیئر کریں۔۔۔

اللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَيِّدِنَا وَ مَولَانَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِہ وَ صَحْبِہ وَ بَارِکْ وَ سَلِّمْ ”

محمد تابش صدیقی بھائی باقی اسے آگے بڑھانا آپ کے ذمہ ٹیگ آپ کردیں ۔۔۔
 
آخری تدوین:

الشفاء

لائبریرین
جس کی بھی نظر گنبدِ خضریٰ پہ پڑی ہے
اقبال بلند اُس کا ہے، عزت بھی بڑی ہے
اے چشمئہ رحمت تُو مدینے کی گھٹا بھیج
تپتا ہوا صحرا ہے یہاں، دُھوپ کڑی ہے

بہہ اٹھا ہے اک چشمئہ شوق آنکھ سے میری
جس دم بھی نظر روضئہ اطہر پہ پڑی ہے
بیٹھا ہوا "محفل" میں ہے گو جسم ہمارا
پر روح ہماری تری چوکھٹ پہ کھڑی ہے
میں کیا ہوں؟ مرا حسنِ بیاں! کچھ نہیں آقا
کمزور سی نسبت ہے جو مشکل سے جُڑی ہے
سب اہلِ محبت کو جوابات ملے ہیں
میری بھی تو چِٹّھی ترے بُوہے پہ پڑی ہے
میں چھوٹا ، بہت چھوٹا ، بہت چھوٹا ہوں آقا
تُو خود بھی بڑا ہے تری مدحت بھی بڑی ہے
اے رحمتِ کونین شفا کو بھی شفا دے
روح اس کی ترے ہجر میں بیمار بڑی ہے
الشفاء۔۔۔ جولائی 2013۔

نعتیہ دوہے

دل کے اندر میل ہے، کیسے لکھوں نعت
دو مصرعے بھی محال ہیں، اتنی ہے اوقات
٭٭٭

غافل آپؐ کی طاعت سے، عشق برائے نام
مسلم ہے یہ ظاہراً، باطن اس کا خام

ساقیِ کوثر آپؐ ہیں، شہرہ ہے یہ عام
جام پلا دیں تابشؔ کو، بن جائے اس کا کام
٭٭٭
 
اکمل زیدی

محفلین
عدنان بھائ امید ہے آپ ٹیگ جیسے عظیم فرض سے سبکدوش ہو چکے ہونگے اب آپ اس سے زیادہ عظیم کام بصورت کلام ہدیہ بحضور سرور انعام (صلی اللہ علیہ وآلہِ وسلم ) پیش فرمائیں۔۔۔
 
سعید سعدی

محفلین
انتہائی شکرگزار ہوں کہ مجھے یہاں دعوت دی گئی ۔۔۔میری ایک جسارت پیش خدمت ہے۔۔

نذرانۂِ
عقیدت
بحضور سرورِ کائنات ﷺ

روز گلہائے عقیدت بھیجتا ہوں اس طرف
"گر قبول افتد زہے عزّ و شرف"

مرے لب پہ صلِّ علی ٰ رہے مرے دل میں عشقِ رسولﷺ ہو
یہی ہو وظیفۂِ روز و شب یہی زندگی کا اصول ہو

میں پڑھوں درود و سلام اور پھر اٹھاؤں ہاتھ دعا کو جب
ملے نام انﷺ کا دعا ؤں میں تو مری دعا بھی قبول ہو

کبھی حاضری کا جو اذن ہو مجھے ان ﷺکے روضۂِ پاک پر
جو وہاں ہو پیشِ نظر مرے وہ بس اک نظر کا حصول ہو

میں گدائے رحمتِ دو جہاں ﷺمیں غبارِ راہِ حضور ﷺہوں
وہ ﷺجو ملتفت ہوں مری طرف مرا دل کبھی نہ ملول ہو

مرے رب مری ہے یہ التجا درِمصطفیٰ ﷺسے جڑا رہوں
مری ذات میرے عیال پر تری رحمتوں کا نزول ہو

سعید سعدی (نومبر 2018 )
 
ماشاءاللہ ،
اللہ کریم قبول فرمائیں ۔آمین
 
ماشاءاللہ۔۔۔الٰہی آمین
 
اکمل زیدی

محفلین
اک ادنیٰ سی کوشش ابھی کہ ابھی ۔ ۔ ۔ آپ کے حسن نظر کی نذر

کوئی اعلیٰ کوئی عمدہ سی بات کہوں
دل نے باندھا ارادہ کے نعت کہوں

جب دیکھو فرشتے چلے آتے ہیں در پر
روز مرہ میں کیوں نہ اسے عادات کہوں

ہر وصف انسانی کو جہاں معراج ملی
کیا لب کشائی ہو کیا انکے کمالات کہوں

وہ رب عالمیں کا تو عالمیں کی رحمت
اور جانشین کو مولائے کائنات کہوں

جو شہ لولاک کے میلاد کا دن ہے
اس دن کو نہ کیوں اِبلیس کی مات کہوں

لفظوں کا اس طرح سے جوڑنا اکمل
حضور ﷺکی تم پراسکو التفات کہوں
 
آخری تدوین:
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔
میری حالت فی الحال ایسی نہیں ہے کہ کچھ ایسا لکھ سکوں جس کی سب کو سمجھ آسکے۔ میں جس دور سے گزر رہا ہوں وہ کافی سادہ مگر کپکپانے والا ہے۔ اللہ سے دعا کیجئے کہ میری حالت پر رحم فرمائے اور راہ حق پر چلنے کی ہمت ، توفیق اور اس پر استقامت عطا فرمائے۔ کچھ لکھنے کی کوشش میں جہاں پہنچا وہاں سے جو سمجھ میں آیا لکھ دیا اب پتہ نہیں اس موضوع سے میل کھاتی ہے یا نہیں۔

اس دور کے مسلم بڑے گفتار کے غازی
یہ عشق توکرتے ہیں محبت نہیں کرتے
عاشق تو حقیقت میں ہے معشوق کا پرتو
اللہ سے ڈرتے ہیں مکمل نہیں ڈرتے
میلاد کی محفل میں شریعت کا ہے تڑکا
کیسے ہیں یہ مسلم زراپردہ نہیں کرتے
کل رات جومحفل تھی سجی نعت نبی کی
کیوں ناظم محفل بھی نمازیں نہیں پڑھتے
مسلم کو جو گالی دے وہ فاسق ہے یہ سچ ہے
لیکن یہاں فرقے ہیں جو رب سے نہیں ڈرتے
گستاخ و خوارج ،مفتون و روافض یا کلمہ گو مشرک
خارج ہیں جو فرقے سے میرے کیوں نہیں مرتے
جلتا ہے مرا دل کہ لکھوں قوم کی حالت
جاہل کو پڑھالیں بھی تو عالم نہیں پڑھتے

اللہ کریم اس مبارک ماہ کے صدقہ آپ کی مشکلات اور پریشانی ختم فرمائیں اور آپ کے لیے آسانیاں ہی آسانیاں عطا فرمائیں ۔آمین
 
اکمل زیدی

محفلین
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔
میری حالت فی الحال ایسی نہیں ہے کہ کچھ ایسا لکھ سکوں جس کی سب کو سمجھ آسکے۔ میں جس دور سے گزر رہا ہوں وہ کافی سادہ مگر کپکپانے والا ہے۔ اللہ سے دعا کیجئے کہ میری حالت پر رحم فرمائے اور راہ حق پر چلنے کی ہمت ، توفیق اور اس پر استقامت عطا فرمائے۔ کچھ لکھنے کی کوشش میں جہاں پہنچا وہاں سے جو سمجھ میں آیا لکھ دیا اب پتہ نہیں اس موضوع سے میل کھاتی ہے یا نہیں۔

اس دور کے مسلم بڑے گفتار کے غازی
یہ عشق توکرتے ہیں محبت نہیں کرتے
عاشق تو حقیقت میں ہے معشوق کا پرتو
اللہ سے ڈرتے ہیں مکمل نہیں ڈرتے
میلاد کی محفل میں شریعت کا ہے تڑکا
کیسے ہیں یہ مسلم زراپردہ نہیں کرتے
کل رات جومحفل تھی سجی نعت نبی کی
کیوں ناظم محفل بھی نمازیں نہیں پڑھتے
مسلم کو جو گالی دے وہ فاسق ہے یہ سچ ہے
لیکن یہاں فرقے ہیں جو رب سے نہیں ڈرتے
گستاخ و خوارج ،مفتون و روافض یا کلمہ گو مشرک
خارج ہیں جو فرقے سے میرے کیوں نہیں مرتے
جلتا ہے مرا دل کہ لکھوں قوم کی حالت
جاہل کو پڑھالیں بھی تو عالم نہیں پڑھتے

بہت اچھا۔۔۔ اللہ آپ کی توفیقات میں اضافہ کرے۔۔۔۔
 
آخری تدوین:
یہ اصطلاح سمجھ نہیں آئی :question: جب توحید کا کلمہ پڑھ لیا تو پھر شرک کہاں ۔ ۔ ۔؟؟
یہ وہ اصطلاحات ہیں جو دکان دار علماء دوسری دکانوں سے دین خریدنے والوں یا سالکان راہ حق کے لیئے استعمال کرتے ہیں۔

جبکہ اللہ کی رسی تو قرآن و سنت ہے اور اہل بیت سے محبت کی وصیت ہے تو اتنے فرقے دکان داریاں ہی لگتے ہیں
 
آخری تدوین:
محمد خرم یاسین بھائی آپ ہدیہ عقیدت پیش کریں ۔
اے ختم الرسل، سرمایہ دیں
رب العزت کی قسم
آپ سا کوئی نہیں
سارے عالم کے فقیہ متفق ہیں کہ بس
آپ سے اک ہی بڑا، دوجا کوئی نہیں
یا رحمت الالعالمین یا شاہِ امم
آپ کو آپ کی رحمت کی قسم
ہو قرب عطا، ہو نگاہِ کرم!
 
Top