وادی جنت نظیر ناران

اے خان

محفلین
ہوا یوں کہ، نہیں سب سے پہلے کاش سے شروع کرتے ہیں کاش میرے دل کے سو ٹکڑے ہوتے ہر ٹکڑے کو ناران کاغان، جھیل سیف الموک اور ایبٹ آباد میں ٹریفک میں پھنسے ہوئے ان حسین لوگوں میں اس طرح تقسیم کرتا جیسے لوگ مٹھائی تقسیم کرتے ہیں.
اب شروع کرتا ہوں ہوا یوں کہ ہم آٹھ دوست دو گاڑیوں میں رات کے بارہ بجے صوابی سے روانہ ہوئے. ہمارے تبلیغی حضرات کہتے ہیں جس کام کے شروعات مشورے سے ہو تو اس کام میں خیر ہی خیر ہوتا ہے اور روانگی سے قبل ہم نے آپس میں یہ مشورہ کیا کہ رش سے بچنے کے لیے رات کو روانہ ہونا چاہیے اور یوں ہم رات کو روانہ ہوئے اور صبح سات بجے کے قریب ہم ناران پہنچ چکے تھے . اس سفر میں بہت ہی خوشگوار خوشگوار واقعات رونما ہوئے جنہیں یاد کرکے اب بھی دل میں ہلکا ہلکا سا درد اٹھ جاتا ہے. ناران سے سیف الموک تک کا راستہ پیدل طے کیا. واپسی میں تو پتہ ہی نہیں چلا کہ کب ناران کا مین بازار پہنچ چکا ہے.
پہلی تصویر مانسہرہ اور ناران کے درمیان
IMG_20180824_162126160.jpg


اور یہ رہا ناران
IMG_20180824_140436614.jpg
IMG_20180824_152103771.jpg


اور یہ رہا ہوٹل
IMG_20180824_070352352.jpg


عصر کے بعد بابو سر ٹاپ والے راستے پر خراماں خراماں چلتے
IMG_20180824_162108529_HDR.jpg



دریائے کنہار کے کنارے آرام کے غرض سے رک کر چاروں طرف نظریں دوڑائیں بہت ہی خوبصورت مناظر دیکھنے کو ملے
IMG_20180827_102346_134.jpg
 

اکمل زیدی

محفلین
ارے واہ بھئ تم تو خواہ مخواہ ۔۔۔انکساری کر رہے تھے۔۔۔اچھی خاصی بلکے مقابلے والی تصاویر ہیں ۔۔بہت ہی زبردست۔۔۔عنوان تھوڑا سا تبدیل کرلو۔۔۔وادی جنت نظیرناران - - عبداللہ ناران میں۔۔یا کچھ بھی ۔۔۔کیونکہ "وادی ناران کی سیر" پہلے ہی چل رہا ہے
 
آخری تدوین:

اکمل زیدی

محفلین
اور آخری والی تصویر کا تو جواب ہی نہیں ۔۔۔
۔۔تھا۔۔اگر تھوڑا سا سائیڈ میں ہو جاتے بھئی ۔۔وہ دریا پورا نظر آتا نہ پھر۔۔۔:D
 

لاریب مرزا

محفلین
بہت خوب اے خان!! :)

واپسی پہ ہم نے ناران میں ایک رات قیام کیا تھا۔ رات گئے تک ناران کے بازار میں گھومتے پھرتے رہے۔ :)
 

زیک

مسافر
زبردست اے خان۔

اچھی تصاویر ہیں۔

ناران سے سیف الملوک تک کتنی دیر لگی؟ آجکل راستے میں جو گلیشیئر آتا ہے اس کی کیا صورتحال ہے؟
 

اے خان

محفلین
زبردست اے خان۔

اچھی تصاویر ہیں۔

ناران سے سیف الملوک تک کتنی دیر لگی؟ آجکل راستے میں جو گلیشیئر آتا ہے اس کی کیا صورتحال ہے؟
شکریہ زیک
ناران سے سیف الموک تک راستہ بارہ کلومیٹر ہے لیکن سڑک خراب ہونے کی وجہ سے کافی وقت لگتا ہے ہمارا ارادہ جیپ میں جانے کا تھا لیکن سارا راستہ بالکل بند تھا. پیدل ہی روانہ ہوگئے. ایک تو چڑھائی تھی اور دوسرا ہمیں کوئی تجربہ نہیں تھا. اسی وجہ کافی وقت لگا پیدل جانے میں صبح سویرے رونہ ہوئے تو دوپہر کو پہنچ چکے تھے. واپسی میں تقریباً دو سے ڈھائی گھنٹے لگے تھے. ایک جگہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے صرف ایک طرف کا راستہ رہ گیا تھا. جس کی وجہ سے ٹریفک بالکل جام تھا راستے میں تو مجھے کوئی گلیشیئر نظر نہیں آیا.
IMG_20180825_101136914.jpg
IMG_20180825_101435473.jpg
 

اے خان

محفلین
ارے واہ بھئ تم تو خواہ مخواہ ۔۔۔انکساری کر رہے تھے۔۔۔اچھی خاصی بلکے مقابلے والی تصاویر ہیں ۔۔بہت ہی زبردست۔۔۔عنوان تھوڑا سا تبدیل کرلو۔۔۔وادی جنت نظیرناران - - عبداللہ ناران میں۔۔یا کچھ بھی ۔۔۔کیونکہ "وادی ناران کی سیر" پہلے ہی چل رہا ہے
بہت شکریہ
آپ کے مشورے پر عمل ہوا ہے.
 

زیک

مسافر
ناران سے سیف الموک تک راستہ بارہ کلومیٹر ہے لیکن سڑک خراب ہونے کی وجہ سے کافی وقت لگتا ہے ہمارا ارادہ جیپ میں جانے کا تھا لیکن سارا راستہ بالکل بند تھا. پیدل ہی روانہ ہوگئے. ایک تو چڑھائی تھی اور دوسرا ہمیں کوئی تجربہ نہیں تھا. اسی وجہ کافی وقت لگا پیدل جانے میں صبح سویرے رونہ ہوئے تو دوپہر کو پہنچ چکے تھے. واپسی میں تقریباً دو سے ڈھائی گھنٹے لگے تھے. ایک جگہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے صرف ایک طرف کا راستہ رہ گیا تھا. جس کی وجہ سے ٹریفک بالکل جام تھا
کیا ہائیکنگ کے لئے الگ ٹریل نہیں ہے؟ سڑک پر ہی پیدل گئے؟
 

اے خان

محفلین
کیا ہائیکنگ کے لئے الگ ٹریل نہیں ہے؟ سڑک پر ہی پیدل گئے؟
ہائیکنگ کے لیے الگ ٹریل ہے.یہاں لوگ جمع تھے تو ہم بھی یہاں دیکھنے آئے کہ کیا ہورہا ہے. وہ دو گروپوں کے درمیان لڑائی ہورہی تھی اور بہت ہی خطرناک جنگ تھی ایک دوسرے کو پتھروں سے مار رہے تھے.
 
بہت شکریہ
واقعی رات کو ناران کے بازار میں آوارہ گردی کا الگ مزہ ہے. بازار کافی پررونق ہے
ہم بھی روز رات کو اس بازار میں گھومتے پھرتت تھے. تاہم نئے پاکستان کے ساتھ بازار میں چیزوں کے نئے ریٹس نے بڑا مَزا دیا تھا. :)
 
Top