اردو محفل پر لڑکیوں کا چیٹ گروپ

مقدس

لائبریرین
ماہی احمد

zk1PQYF.jpg
 

لاریب مرزا

محفلین
ہم تو پوچھیں گے کیسی گزری. پوری تفصیل بتاو تو، کیا کچھ بنایا، کیا کچھ کیا. عیدی ملے یا آپ بھی "بڑی" ڈیکلیر ہو چکی ہو؟ :p
ہم چھوٹے بھی ہیں اور بڑے بھی۔ ابو جان اور بڑے بھائی، بھابیاں عیدی دیتے ہیں۔ اور ہم سے چھوٹے والے بھائی زبردستی وصول کرتے ہیں۔ :D
عید کے پہلے دن تو بہت مصروفیت رہی۔ خاندان کے سبھی افراد آتے جاتے رہے۔ دوسرے دن فراغت تھی۔ کیونکہ اس دفعہ ہماری دو سہیلیاں شہر سے باہر عید کرنے گئی ہیں اس لیے کہیں جانے کا پروگرام نہ بن سکا۔ :) ملتوی ہو گیا ہے۔
اب آپ بتائیں کہ کیا کچھ کیا عید والے دن؟؟ :)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
Design-17.jpg


ایسے پاؤں جن میں انگوٹھے والی انگلی کی ہڈی باہر کو نکلی ہوئی ، کس کس کا ہے ؟ میرا خیال ہے ایسے لوگ تیز چل نہیں پاتے ، ویسے مہندی کا یہ ڈیزائن کیسا ہے ؟
اسے بنینز bunions کہتے ہیں. جس میں پاوں کے انگوٹھے کی ہڈی کی ساخت کچھ تبدیل ہو جاتی ہے. وجوہات میں موروثی، آتھرائیٹس، بہت تنگ یا غیر آرام دہ جوتے پہننا وغیرہ شامل ہیں. ہالی وڈ کی اکثر اداکاراوں کے پاوں میں بنینز بن جاتے ہیں. شدت زیادہ ہو تو اس سے تکلیف بھی ہوتی ہے اور اس کا علاج بھی موجود ہے.
 

فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم فرحت آپی کیسی ہیں؟ آپ کی عید کی تیاریاں ہو گئیں؟ کیسا ڈریس لیا؟
وعلیکم السلام
اللہ کا کرم ہے. آپ کیسی ہیں ماہم اور آپ کی بیٹی کیسی ہے؟
معذرت آپ کا پیغام دیر سے دیکھا. اب تو عید گزشتہ ہو گئی.
 

لاریب مرزا

محفلین
ہالی وڈ کی اکثر اداکاراوں کے پاوں میں بنینز بن جاتے ہیں. شدت زیادہ ہو تو اس سے تکلیف بھی ہوتی ہے اور اس کا علاج بھی موجود ہے.
ہالی وڈ کی اداکاراؤں کا خصوصی ذکر کیوں؟؟ جبکہ یہ مسئلہ کسی بھی غیر آرام دہ جوتے پہننے والی اداکارہ کو ہو سکتا ہے۔ :)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
ہالی وڈ کی اداکاراؤں کا خصوصی ذکر کیوں؟؟ جبکہ یہ مسئلہ کسی بھی غیر آرام دہ جوتے پہننے والی اداکارہ کو ہو سکتا ہے۔ :)
شاید اس لیے کہ پاکستانی یا دوسری اداکاراوں کے بارے میں کبھی ایسی خبر کم از کم میری نظر سے نہیں گزری. اداکاراوں کا ذکر اس لیے کہ ان کے کام کی نوعیت ایسی ہے کہ عام لوگوں کی نسبت انہیں ایسے جوتے زیادہ تر اور زیادہ دیر تک پہننے پڑتے ہیں.
 

لاریب مرزا

محفلین
شاید اس لیے کہ پاکستانی یا دوسری اداکاراوں کے بارے میں کبھی ایسی خبر کم از کم میری نظر سے نہیں گزری. اداکاراوں کا ذکر اس لیے کہ ان کے کام کی نوعیت ایسی ہے کہ عام لوگوں کی نسبت انہیں ایسے جوتے زیادہ تر اور زیادہ دیر تک پہننے پڑتے ہیں.
جی بہتر اپیا!! ہم بھی اداکاراؤں کی ہی بات کر رہے تھے۔ عام لوگوں کو شامل نہیں کیا تھا۔ :)
 

لاریب مرزا

محفلین
زینب کی طرف سے تمام خالاؤں کو عید کا تیسرا دن مبارک ہو۔ :bighug:
20160707_160355_zps1h1rmoy3.jpg


ماہی احمد اگر ممکن ہو سکے تو آپ بھی فاطمہ عید کی تصاویر کا اشتراک کریں۔ یہاں یا فوٹوگرافی تھیم والے دھاگے میں۔
:)
مقدس نے بھی حصہ لیا۔ :)
 

شزہ مغل

محفلین
دلچسپ :)
پہلے بھی اسی طرح کا سلسلہ ہوا کرتا تھا۔ ایک زمرہ صرف فیمیل اراکین کے لیے مختص تھا اور اگر کوئی میل رکن وہاں آنے کی کوشش کرتے تو انھیں نکال باہر کیا جاتا تھا :) نتیجتا میل اراکین نے بھی اپنے لیے ایک زمرہ الگ مخصوص کروایا تھا :)
سیدہ شگفتہ آپی جب سے اس لڑی میں آئی ہوں اس وقت سے محسوس ہو رہا تھا کہ کچھ تو کمی ہے گروپ میں۔ اتنی مختصر آبادی تو نہیں ہے محفل پر خواتین کی۔
آپ کی آمد پر لگ رہا ہے کچھ کچھ ادھورا پن دور ہوا ہے۔
 
Top