کبھی دیکھی ہیں ایسی ویڈیوز

یاز

محفلین
کمال ہے یاز!
آپ کلاء اور آرٹ کی کوئی قدر نہیں کرتے :)

فاروق صاحب! کلاء اور فن کی قدر کو دوچند کرنے کی خاطر ہی تو اس لڑی کا اجراء کیا ہے، تا کہ جو جو شہکار دنیا کی نظروں سے اوجھل ہوئے پڑے ہیں، ان کو پھر سے منظرِعام پر لایا جا سکے۔
 
تبصرے کے لئے الفاظ ناکافی است
اس پرفارمنس سے الحاج مرحوم نے اپنے ہرفن مولا ہونے کا حق ادا کردیا!اور مابدولت برادرم یاز کو اس خدمت خلق پر خلعت شاہی سے نوازتے بس ذرا شاہی خیاط کے روبہ صحت ہونے کی دیر ہے!جو تادم تحریر صاحب فراش ہیں۔;):)
 
اس ویڈ یو کے ملاحظے کے بعد مابدولت دو اذلی دشمن کرداروں کو ایک طویل فاصلہ مابین ہونے کے باوجود ،بغیر کسی بھونپوکی امداد کے،ایک دوسرے سے جگرپاش للکاروں کا تبادلہ کرنے اورپھر طرفین کا ایک دوسرے کی آوازوں کو کامیابی کے ساتھ بخوبی سن لینے پر ان کی غیرمعمولی قوت سماعت پرورطۂ حیرت میں مبتلا ہیں۔اس فوق البشرصلاحیت پر ان حضرات کو خراج تحسین پیش نہ کرنا مابدولت کے نزدیک ایک بخل ہوگی جس کی متحمل مابدولت کی فیاضی ہرگزنہیں ہوسکتی۔:):):)
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
اس ویڈ یو کے ملاحظے کے بعد مابدولت دو اذلی دشمن کرداروں کو ایک طویل فاصلہ مابین ہونے کے باوجود ،بغیر کسی بھونپوکی امداد کے،ایک دوسرے سے جگرپاش للکاروں کا تبادلہ کرنے اورپھر طرفین کا ایک دوسرے کی آوازوں کو کامیابی کے ساتھ بخوبی سن لینے پر ان کی غیرمعمولی قوت سماعت پرورطۂ حیرت میں مبتلا ہیں۔اس فوق ابشرصلاحیت پر ان حضرات کو خراج تحسین پیش نہ کرنا مابدولت کے نزدیک ایک بخل ہوگی جس کی متحمل مابدولت کی فیاضی ہرگزنہیں ہوسکتی۔:):):)

اس ویڈیو میں آلہ مکبرالصوت کی عدم موجودگی کے باوجود ایسی دور رسا گفتگو کی کرشمہ سازی تو آپ نے ملاحظہ کی ہی ہے، اسی کے ساتھ ساتھ اسپِ سیہ رنگ کی طمنچوں کی تڑتڑاہٹ اور شمشیروں کی جھنکار میں فلک رس قلابازی کی مدد سے سرحد ہائے بین الاقوامی کو عبور کرنے مناظر بھی ناقابلِ فراموش و ناقابلِ انہضام وغیرہ ہیں، اور تاویل و دلیل جن کی، طبیعیات سے خارج ہونے کے بعد فقط مابعد الطبیعیات کی رو سے ہی ممکن ہے۔
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
اس پرفارمنس سے الحاج مرحوم نے اپنے ہرفن مولا ہونے کا حق ادا کردیا!اور مابدولت برادرم یاز کو اس خدمت خلق پر خلعت شاہی سے نوازتے بس ذرا شاہی خیاط کے روبہ صحت ہونے کی دیر ہے!جو تادم تحریر صاحب فراش ہیں۔;):)

صد ہا نوازش ہے حضور کی، جو یوں اپنے کلامِ دقیق اور زبانِ ادق میں ہیچمندان کی ضیافتِ لفظی فرماتے ہیں۔ اس خاکسار کے لئے آپ کے خیالاتِ زریں ہی بیش بہا خلعاتِ فاخرہ سے بڑھ کر ہیں۔
شاہاں چہ عجب گر بنوازندِ گدارا
وغیرہ
 
اس ویڈیو میں آلہ مکبرالصوت کی عدم موجودگی کے باوجود ایسی دور رسا گفتگو کی کرشمہ سازی تو آپ نے ملاحظہ کی ہی ہے، اسی کے ساتھ ساتھ اسپِ سیہ رنگ کی طمنچوں کی تڑتڑاہٹ اور شمشیروں کی جھنکار میں فلک رس قلابازی کی مدد سے سرحد ہائے بین الاقوامی کو عبور کرنے مناظر بھی ناقابلِ فراموش و ناقابلِ انہضام وغیرہ ہیں، اور تاویل و دلیل جن کی، طبیعیات سے خارج ہونے کے بعد فقط مابعد الطبیعیات کی رو سے ہی ممکن ہے۔
اگر بوجوہ پراسرار،این جا بیک وقت دو درجہ بندیاں عطاکرنے سے معذوری حائل نہ ہوتی تو مابدولت "زبردست" کے ساتھ برادرم یاز کے اس مراسلۂ لطف آگیں پر " پرمزاح" کی درجہ بندی بھی ثبت کرنے کو اپنے لئے باعث صدافتخار گردانتے۔:):)
 
آخری تدوین:
چیلنج: پوری ویڈیو دیکھنا ناممکن
ازسرنو ملاحظہ کرنے پر مابدولت پر برادرم یاز کے "توجہ دلاؤ" مراسلے کی سچائی کا عقدۂ اندوہناک کھلا ،چنانچہ مابدولت نے حسب وعدہ اس نادانستہ اورغیر ضروری ریٹنگ کو وجود سے عدم وجوو میں پہنچادیااوراس سہو کی بناء پر برادرعزیز یازکوپہنچنے والی ذہنی کوفت کے لئے مابدولت افسوس اور معذرت کا اظہارکرتے ہیں۔۔:):)
 
Top