نیند بہتر بنانے والا آئی فون فیچر!

arifkarim

معطل
نیند بہتر بنانے والا آئی فون فیچر
56953ecba3c1f.jpg

ایپل کے نئے آپریٹنگ سسٹم 9.3 iOS کے بیٹا ورژن میں ’نائیٹ شفٹ‘ کا فیچر شامل ہے، جو رات کے وقت آپ کے آئی فون اور آئی پیڈ کی اسکرین لائیٹ خود بخود نیلی سے پیلی ہو جائے گی۔

ایپل کا کہنا ہے ’نائیٹ شفٹ‘ فیچر سورج غروب ہونے کا اندازہ آئی فون یا آئی پیڈ کی گھڑی اور جیو لوکیشن کی مدد سے لگائے گا۔

سورج غروب ہونے کے بعد یہ فیچر خود بخود ڈسپلے کے رنگوں کو سپیکٹرم کی وارمر سائیڈ پر منتقل کر دے گا تاکہ صارف کی آنکھیں تھکیں نہیں۔

سائنسی تحقیق کے مطابق ٹیکنالوجی کمپنیاں دن کے اوقات میں ڈیوائسز کی اسکرینز کی کارکردگی بڑھانے کی کوشش میں بڑی، روشن اور نیلی اسکرینز بنا رہی ہیں۔

تاہم، ان اسکرینز کی روشنی انسان کی نیند اور اس کی کارکردگی پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔

اسکرینز کی نیلی روشنی ہر رات ہمیں سونے کا بتانے والے ایک ہارمون ’میلاٹونن’ کو دبائے رکھنے کا سبب ہے۔

دراصل، سوتے وقت ڈیوائسز استعمال کرنے سے انسان کی دن میں کارکردگی متاثر ہوتی ہے کیونکہ اس نیلی روشنی کی وجہ سے انسانی جسم کے قدرتی ردھم میں تبدیلیاں پیدا ہوتی ہیں۔

نئے iOS 9.3 کے بیٹا ورژن میں نوٹس کیلئے ٹچ آئی ڈی یا پاس وڈ، کار پلے اپ گریڈ وغیرہ کے نئے اپ ڈیٹس بھی شامل ہیں۔
ماخذ

زیک
 
فاتح

لائبریرین
فاتح حمیرا عدنان یہ کونسے اینڈروئیڈ فنکشن یا ایپ کی کاپی ہے؟
توبہ توبہ استغفار۔۔۔ چھی چھی چھی ایپل کیوں کرنے لگا کسی کی کاپی۔۔۔
چلیے آپ دنیا کی تاریخ میں پہلی بار آئی او ایس 9 اعشاریہ 3 کے ذریعے ٹیکنالوجی کے سپیکٹرم میں پڑنے والے اس ڈینٹ کا انتظار کیجیے۔۔۔۔۔۔۔۔ اور اگر انتظار نہیں کرنا چاہتے تو اس کام کے لیے فلکس یا ایف لکس کی ایپ ڈاؤن لوڈ کر لیں جو کافی عرصے سے ونڈوز، لینکس، میک اور آئی او ایس کے لیے موجود ہے۔ ;)
(مجھے اس ایپ کے متعلق یہیں محفل پر ہی ابھی کچھ دن پہلے زیک کی ایک پوسٹ سے علم ہوا تھا۔)

اور ہم بے چارے اینڈرائڈیوں کو ایپل کی مستقبل میں آنےو الی ٹیکنالوجی پہلے سے چوری کر کے بننے والی ٹوائے لائٹ جیسی گھٹیا پراڈکس پر ہی گزارا کر لینے دیں۔ ;)
vOS13lM2_bUYVNyk8H_gKvcFlOks_lb85IsV_r4VLErkEITb9xOPrZBFQ1scbfTVFJs=h900
 
آخری تدوین:
فاتح حمیرا عدنان یہ کونسے اینڈروئیڈ فنکشن یا ایپ کی کاپی ہے؟
ہاہاہاہا عارف بھائی سمارٹ فون تو ایسا ہو کے الگے بندے کی نیندیں حرام ہو جانی چاہیے ایسے سمارٹ فونز کا کیا فائدہ جن کو استعمال کرتے کرتے آپ کو نیند آ جائے :laughing:
آئی فون نہ ہوگیا دادی اماں ہو گیا پھر تو فون جیسے دادی سب کو ڈانتی ہیں چلو سو جائیں ویسے فون بھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :rollingeyes:
ایک اور چیز یہ نیلی پیلی روشنیاں بھی ان لوگوں کے لیے فائدہ مند ہو سکتی ہیں جن کو اندھیرے سے ڈر لگتا ہے یعنی ڈرپوک لوگوں کے لیے :rollingonthefloor:
 
محمدظہیر

محفلین
توبہ توبہ استغفار۔۔۔ چھی چھی چھی ایپل کیوں کرنے لگا کسی کی کاپی۔۔۔
چلیے آپ دنیا کی تاریخ میں پہلی بار آئی او ایس 9 اعشاریہ 3 کے ذریعے ٹیکنالوجی کے سپیکٹرم میں پڑنے والے اس ڈینٹ کا انتظار کیجیے۔۔۔۔۔۔۔۔ اور اگر انتظار نہیں کرنا چاہتے تو اس کام کے لیے فلکس یا ایف لکس کی ایپ ڈاؤن لوڈ کر لیں جو کافی عرصے سے ونڈوز، لینکس، میک اور آئی او ایس کے لیے موجود ہے۔ ;)
(مجھے اس ایپ کے متعلق یہیں محفل پر ہی ابھی کچھ دن پہلے زیک کی ایک پوسٹ سے علم ہوا تھا۔)

اور ہم بے چارے اینڈرائڈیوں کو ایپل کی مستقبل میں آنےو الی ٹیکنالوجی پہلے سے چوری کر کے بننے والی ٹوائے لائٹ جیسی گھٹیا پراڈکس پر ہی گزارا کر لینے دیں۔ ;)
vOS13lM2_bUYVNyk8H_gKvcFlOks_lb85IsV_r4VLErkEITb9xOPrZBFQ1scbfTVFJs=h900
اس مراسلے پر بیک وقت پُرمزاح، زبردست، متفق اور معلوماتی ریٹنگ بنتی ہے :laughing:
 
فاتح

لائبریرین
ہمیں معلوم تھا اس دھاگہ پر فاتح انکل اور حمیرا آنٹی بمباری کرنے والے ہیں اسلئے ہم نے خود ہی مدعو کر لیا۔
عارف بیٹے، ابھی تو میں اکیلا ہی کافی ہوں آئی فون کی مٹی پلید کرنے کو۔۔۔ حمیرا تو صحیح معنوں میں میدان میں کودیں ہی نہیں ابھی تک۔ اگر وہ بھی اتر آئیں تو سوچو کیا بنے گا۔ :laughing:
 
مقدس

لائبریرین
آپکے پاس تو آئی فون ہے ہی نہیں۔ جھوٹ مت بولیں :)
بھیا آئی آلویز ہیڈ آئی فون۔۔ سٹیل گاٹ مائی آئ فون فور ایس۔۔ وہ طلحہ نے واشنگ مشین میں ڈال دیا تھا :( تو تیمور نے مجھے سیم سانگ لاکر دیا بٹ آئی سٹیل لو مائی آئی فون :(
 
arifkarim

معطل
بھیا آئی آلویز ہیڈ آئی فون۔۔ سٹیل گاٹ مائی آئ فون فور ایس۔۔ وہ طلحہ نے واشنگ مشین میں ڈال دیا تھا :( تو تیمور نے مجھے سیم سانگ لاکر دیا بٹ آئی سٹیل لو مائی آئی فون :(
طلحہ نے ہی ڈالا تھا۔ شکر کریں فاتح نے نہیں ڈال دیا :)
 
فاتح

لائبریرین
ایویں ہی فاتح بھیا۔۔۔ آپ میرے آئی فون کو کچھ نہیں کہیں۔۔ نہیں تو :(
تمہیں تو معلوم ہی ہے کہ میں تو کچھ بھی نہیں کہتا آئی فون کے متعلق۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیونکہ خواہ مخواہ الفاظ کا زیاں ہی ہے ایسی پراڈکٹ کی بات کرنا :laughing:
 
فاتح اور حمیرا عدنان بس اسی طرح آئی فون کا شغل لگاتے رہا کریں۔ یہ ہمارے کچھ آئی فون کے دلدادوں کو ہنسانے کے کام آتا ہے :)
ہاہاہاہا فاتح بھائی کمال کے پاگل قسم کے لوگ ہیں نا یہ آئی فون والے بھی اتنی بِستی ہوتی ہے لیکن محسوس نہیں کرتے اب تو میرا خیال ہے رجسٹر بھی فل ہو جانا چاہیے جہاں یہ ڈیلی بیسز کے حساب سے بِستی تاریخ اور وقت کے حساب سے نوٹ کرتے ہیں :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 
زیک

مسافر
Top