جِنات ، ہمزاد، مؤکلات ، اظمار او نصابِ جفر کی حقیقت

نایاب

لائبریرین
جنات ۔ ہمزاد۔ پچھل پیری ۔ چھلاوے ۔ چھلیڈے ۔ ۔نوری ۔ ناری موکلات ۔۔۔۔۔۔۔ یہ ایسے موضوعات ہیں جن پر ہوئی بحث کبھی بھی کسی واضح نتیجے پر نہیں پہنچ سکتی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جن کا اس بارے مشاہدہ ہے وہ ان کی موجودگی بارے کسی بھی شک و شبہ کا شکار نہیں ہوتے ۔ اور جنہیں ان کے وجود کا انکار ہے انہیں کسی صورت قائل نہیں کیا جا سکتا الا یہ کہ انہیں مشاہدے کا موقع دیا جائے ۔۔۔اور اس زبردستی کے مشاہدے کی یہ مشکل ہے کہ " شاہد " کا جانی نقصان عین ممکن ہے ۔
سورہ جن کی اگر کسی کھلے سنسان ویران مقام پر کسی خاص وقت پر پابندی کے ساتھ تلاوت کرنا اپنا معمول بنا لیا جائے ۔ تو جنات سے ملاقات عین ممکن ہے ۔ اور بنا کسی نقصان کے اندیشے کے ۔۔۔۔۔اور یہ بھی عین ممکن ہے کہ جنات صف دوستاں میں شامل ہو جائیں ۔۔۔۔۔۔بشرطیکہ نیت انہیں غلام بنانے کی نہ ہو ۔۔۔۔۔
اگر جنات کو اپنے قابو میں کرنے کی خواہش ہو تو اس کے لیئے کچھ مخصوص چلوں کی ضرورت ہوتی ہے ۔ اور ان چلوں میں پڑھے جانے والے کلمات " شرکیہ " اور پاکیزہ کلمات ربانی میں تحریف پر مبنی ہوتے ہیں ۔ اور کسی بھی ایسے چلے کی کامیابی کا تناسب سو میں سے پانچ کا ہوتا ہے ۔ باقی پچانویں اکثر دماغ یا جسمانی نقصان اٹھاتے ناکام رہتے ہیں ۔۔
جو لوگ تلاوت قران پاک یا اپنے مذاہب سے منسوب تعلیمات سے حد درجہ مخلص رہتے ان کا اتباع کرتے ہیں ۔ وہ بنا کسی چلے کے ان سے ربط میں ہوتے ہیں ۔ جنات میں بھی مذاہب کا سلسلہ پایا جاتا ہے ۔ اور ان کا اکثر انسانی صورت میں کسی مدرسے کسی پاٹھ شالا میں پایا جانا کچھ عجب نہیں ہے ۔ ۔
جنات بذات خود کبھی کسی کو نہیں ستاتے ۔۔۔۔۔ الا یہ کہ کسی صورت انہیں تنگ کیا جائے ۔۔۔ تیز خوشبو ۔۔۔ گیلے انسانی بالوں سے نکلنے والی مہک ۔۔۔۔۔ ان کے بیٹھنے آرام کرنے والی جگہ پر پیشاب پاخانہ کرنا ۔۔۔۔۔۔۔ اس سبب سے جو جنات مزاج میں تلخی اور غصہ رکھتے ہیں ۔ وہ انتقاما انسان کو ستاتے ہیں ۔
کچھ مخصوص الفاظ کا مسلسل ذکر کیا تاثیر رکھتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ اپنے سامنے موجود کسی بھی ہستی کو منتخب کر لیں ۔ اور پابندی کے ساتھ مخصوص وقت پر اس کے سامنے جا کر صرف " اور " اور " ہی کی گردان کرنا ہے ۔۔۔۔۔ دو چار دن میں اس " اور " کی تاثیر سامنے آجائے گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مجھے ان سب پر یقین ہے اور کوئی بھی کسی بھی صورت میرے اس یقین کو کمزور نہیں کر سکتا ۔
ہم بحیثت مسلمان " تعوذ " تسمیہ " اور سورت الناس کے ذکر سے مشرف رہتے اس مخلوق کو نادانستہ طور پر کوئی نقصان پہنچانے پر ان کے شر سے محفوظ رہتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں نے اپنے مشاہدے میں کچھ مسیحی دوستوں اور ہندو جوگیوں کو بھی آیات قرانی کو کچھ تبدیل شدہ کلمات کے ساتھ پڑھتے اس مخلوق کے ذریعے اپنے مفاد کو پور پاتے دیکھا ہے ۔۔۔۔
حق ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کہ " لیس للانسان الا ما یسعی " سچ ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔
کوشش کرو اور محنت کا پھل پا جاؤ ۔ اب یہ انسان کی اپنی محنت ہے کہ اس نے محنت و کوشش سے انسان کی فلاح سوچی یا اپنے مفاد کا اسیر ہوتے انسان کو نقصان پہنچایا ۔۔۔
ایٹم بم اک پل میں لاکھوں انسانوں کو صفحہ ہستی سے مٹا سکتا ہے ۔ اور یہی ایٹم بم لاکھوں انسانوں کی زندگی میں سکون لا سکتا ہے ۔۔۔۔۔۔
اللہ سوہنا ہمیں ہدایت کی راہ پر رہنے کی توفیق سے نوازے ۔ آمین
بہت دعائیں
 

arifkarim

معطل
آپ کی بات سے متفق ہوں کہ بنا تحقیق کسی شخص کی بات پر یقین نہیں کرنا چاہیے مگر قرآن پاک سے ریفرنس ملا تو یقین کر لیا۔ آپ دیکھ سکتی ہیں کہ اس لڑی کا آغاز جس مراسلے سے ہوا میں نے اس کو کوئی ریٹنگ نہیں دی۔ کیونکہ مجھے اعتبار نہیں تھا۔ جب قرآن و حدیث کی بات آئی تو یقین کرنا پڑا۔
ہاں مجھے ان تمام حوالہ جات کو خود پڑھ لینا چاہیئے
قرآن پاک کے خالی ریفرنس کافی نہیں ہیں۔ ہر آیت کا مفہوم، پس منظر سمجھنا بھی ضروری ہے۔ جیسے جنات کا ہڈیاں کھانا کوئی ریفرنس نہیں ہے :)

چلیں ایک قصہ ۔۔۔ ایک صاحب جو ملتان کے بہت بڑے ایڈووکیٹ ہیں اور ہائی کورٹ میں ان سے کوئی بڑا نہیں ہے اور سپریم کورٹ تک رسائی ہے ۔۔ خاندانی سید ہیں ۔۔۔ اور لندن سے پڑھ کر آئے ہوئے ہیں ۔۔۔۔۔۔
اگر لندن جیسے جدید مقام سے تعلیم حاصل کرنے والے بھی پاکستان جا کر سائیں کی پوسٹ پر براجمان ہو جاتے ہیں تو یہاں آکر وقت برباد کرنے کا کیا فائدہ؟ :)

ہم لاعلم ہیں اس لیے مان لیتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک اور بات بتاؤں ۔۔ کچھ لوگ قرانِ پاک کو الٹا پڑھتے ہیں کہ جادو کا حصہ ہے یہ ۔۔۔۔۔یہی وہی روحانی پیشوا ہیں ۔۔۔۔
ہاہاہا! پچھلے 1400 سالوں میں قرآن پاک کو سیدھا پڑھ کر تو کوئی تیر چلا نہیں سکے یہ جاہل علماء تو انہی آیات قرآنی کو الٹا پڑھ کر کیا معرکہ مار لیں گے؟ :)

ظاہر ہے اُس لڑکی کی زندگی نارمل نہیں تھی تبھی اُس کے ماں باپ اُسے وہاں لائے مجھے مذکورہ واقعے کے بعد اُن سے متعلق کوئی خبر نہیں نہ ہی قاری صاحب کی طرف دوبارہ جانے کا اتفاق ہوا۔
چیک کر لیں کہ اس لڑکی ساتھ بعد میں کیا بنا؟؟؟

کہیں کسی جن نے میڈکلی اپنی ساخت تو تبدیل نہیں کروائی ۔۔ جس طرح آج کل ٹرانس جینڈرز کر رہے ہیں
یہ جنات ہیں کوئی انسان نہیں جو اپنی جنس بدلتے پھریں :)

آپ کو کس نے کہا کہ میں نے کہا کہ عارف کریم جنوں کا انکار کر رہا ہے؟

اس نے:
جنات کا وجود قرآن پاک سے ثابت ہے۔ کوئی مسلمان جنات کے وجود سے انکار نہیں کر سکتا کیونکہ قرآن پاک ہمارے ایمان کا حصہ ہے

جنات کا مادی اجسام جیسا کہ انسانوں کیساتھ کھلواڑ کرنے کا انکاری ہونے کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ میں جنات کے وجود کا ہی انکاری ہوں۔

یہاں آپ کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں؟
یہی کہ بیکٹیریا کا مادی وجود تو سائنس سے ثابت ہے پر جنات کا نہیں :)

آپ کے خیال میں جنات کی خوراک کیا ہے؟
جنات کوئی مادی مخلوق نہیں جسے مادی "خوراک" جیسا کہ ہڈیوں کو چبانے کی ضرورت پڑے :)
یاد رہے کہ قرآن پاک کے مطابق جنات کو بغیر دھویں والی آگ سے پیدا کیا گیا ہے اور اس مادی دنیا میں ایسی کوئی آگ نہیں جو بغیر دھویں کے ہو، الغرض یہ کسی اور ڈائمینشن کی مخلوق ہیں:
http://www.islamawareness.net/Jinn/jinn2.html

غالباً یہاں زیک کی مراد جعلی عاملوں کے ان طریقوں سے ہے جس میں مریض پر تشدد کیا جاتا ہے اور بعض اوقات مریض کو اس علاج کے نتیجے میں جان سے ہاتھ بھی دھونے پڑتے ہیں۔
کیا واقعی؟ تو اصلی عامل بابا کہاں ملیں گے؟ :)
 
یہاں آپ کی ذات کا حوالہ کدھر ہے؟
جنات کا مادی اجسام جیسا کہ انسانوں کیساتھ کھلواڑ کرنے کا انکاری ہونے کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ میں جنات کے وجود کا ہی انکاری ہوں۔
یہی کہ بیکٹیریا کا مادی وجود تو سائنس سے ثابت ہے پر جنات کا نہیں

اگر جنات کے انسانوں پر اثر انداز ہونے کی قوت کا اثبات حدیث میں موجود ہو تو؟
 

نایاب

لائبریرین
کیا واقعی؟ تو اصلی عامل بابا کہاں ملیں گے؟
واہہہہہہہہہہ میرے محترم بھائی
آپ سے بڑھ کر اصلی عامل بابا کہاں مل سکے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔؟
لگتا ہے خود سے انجان ہیں ابھی ۔۔۔۔۔۔۔۔
ابھی آپ سے کسی مشکل بارے مدد مانگوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ نے ڈھیروں لنک سے نواز دینا ہے مجھے ۔۔۔۔
بلاشبہ آپ اصلی ہیں اور پورے عامل بھی
بابا بھی ہوجائیں گے گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 

آوازِ دوست

محفلین
آپ قائل ہو چکے ہیں کہ نابالغ بچے کو انٹرفیس بنانا درست ہے؟؟؟؟
اِس انٹر فیس بنائے جانے پر اُسے قطعا" کوئی نقصان نہیں پُہنچتا تھااور وہ بچہ اُ س کا سگا بھانجا تھا۔ آپ انٹر فیس کو غلط مت سمجھیں۔ صحیح پو چھیں تو مجھے انسان کی معصو میت کی صحیح قدرو قیمت کا اندازہ اِسی عمل سے ہوا :)
 

نور وجدان

لائبریرین
جی بالکل مگر روحانی علاج کا ایک ہی طریقہ تو نہیں ہے نا
ایک طریقہ یہ بھی ہے : جس پر جن ہے اس شخص کے بال کی ایک لٹ لے کر زور سے پکڑو۔۔ اور اگر جن نہیں بھی ہوا نا تو نمودار ہوجائے ۔۔۔:)

کبھی کبھی جنات کی حاضری مارننگ شوز میں بھی ہوتی ہے


یو ٹیوب پر جنات کی حاضری کے اور طریقے بھی ہیں ..ناک سے پکڑ کر بھی حاضرات کا عمل کروایا جاتا ہے

 
آخری تدوین:

نایاب

لائبریرین
جنات کوئی مادی مخلوق نہیں جسے مادی "خوراک" جیسا کہ ہڈیوں کو چبانے کی ضرورت پڑے :)
کہیں پڑھا تھا کہ حضرت انسان " سلیمانی ٹوپی " ایجاد کرنے کی کوشش میں ہے ۔
یہ ٹوپی جو پہنے گا اس کا مادی جسم بمعہ اس کے جسم سے منسلک اشیاء کے نگاہوں سے اوجھل ہو جایا کرے گا ۔۔۔
سو اک غیر مرئی مخلوق سے کسی مادی شئے کا چبانا اور اس شئے کا نگاہوں سے غائب ہونا کون سا عجب امر ہے ۔۔
بہت دعائیں
 

شزہ مغل

محفلین
بھیا پہلے تو مجھے یہ بتائیے کہ آپ کو کیوں منفی ریٹنگز دینے کی عادت پڑ گئی ہے؟؟؟؟
آپ متفق نہیں ہیں تو تبصرے کی صورت بتا دیں۔ ریٹنگز تو منفی نہ دیں ناں۔
منفی تبصرہ اتنا تکلیف نہیں دیتا جتنا منفی ریٹنگز دیتی ہیں۔
پلیز میرے اچھے بھیا ایسا نہ کیا کریں۔
 

arifkarim

معطل
نابالغ بچہ ایک بالغ کی نسبت زیادہ اچھا انٹرفیس بن سکتا ہے یا یوں کہہ لیں کہ کسی طرح کی آلودگی سے مبُرّا ہے شائد اِس لیے ، میں محض ایک آبزرور ہوں جو کہ قائل ہو چُکا ہے :)
یہ بچہ ہے یا کوئی ٹیکنیکل چیز جسے جنات بالغ کی نسبت زیادہ بہتر "انٹرفیس" کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں؟ :)

آپ قائل ہو چکے ہیں کہ نابالغ بچے کو انٹرفیس بنانا درست ہے؟؟؟؟
معصوم بچہ ہے کوئی گوشت کا ٹکڑا نہیں جسے اس گھٹیا کاموں کیلئے استعمال کیا جائے :)

اگر کسی نابالغ بچے کو اس طریقے میں کوئی نقصان نہ ہوتا ہو تو کوئی ہرج نہیں ہونا چاہئے انٹرفیس بنانے میں اگر بچے کا کفیل اجازت دے :)
کیا آپ اپنے بچوں کیساتھ یہ ناجائز اور گھٹیا کام کروانا پسند کریں گے؟ اگر آپ کا جواب نفی میں ہے تو کسی اور کے بچوں کیساتھ اس کی توقع بھی کیسے کر سکتے ہیں؟ :)

ہاہاہا۔۔۔
کیا پتا۔ یہ تو زیک بھیا ہی بتا سکتے ہیں۔ ان کو ہر بات سائنسی اعتبار سے ہی درست لگتی ہے۔ اور وہ بھی جو پہلے سے ثابت ہو چکے ہوں۔ نئے تجربات اور تحقیقات نہیں کرتے
آپکو شاید معلوم نہیں کہ زیک بھائی ڈی این اے ریسرچر بھی ہیں:
http://www.harappadna.org/

چور کی داڑھی میں تنکا۔۔۔ ;)
انہوں نے یہ بات عمومی طور پر نہیں کی تھی بلکہ مجھے حدف بنایا تھا۔ جسکا جواب دینا ضروری تھا :)

زیورات تو شاید وہ اپنی بیگمات کے لیے چرا لیتے ہوں گے۔بھلا پیسوں کا کیا کریں گے جنات؟؟؟
اگر کوئی چیز لینی ہو گی تو وہ غائب کر لیں۔ پیسوں سے تو نہیں خریدیں گے نا
کیا جنات روحانی مخلوق ہیں یا مادی؟ اگر روحانی ہیں تو انہیں جسمانی جوڑوں جیسا کہ بیگمات کی قطعی ضرورت نہیں :)

آپ کو معلوم ہے کہ اگر کوئی جن کسی انسانی بدن میں داخل ہو تو اس انسان کو کتنی تکلیف ہوتی ہے؟؟؟؟
انسانی بدن میں پہلے سے ایک زندہ روح کی موجودگی میں کوئی اور کیسے داخل ہو سکتا ہے؟ :)

مجھے واقعی اس بات کا علم نہیں ہے کہ جس کے جسم میں جن داخل ہو اس کو کتنی تکلیف ہوتی ہے۔ ایسی صورت میں تو بالکل اس بات کی اجازت نہیں دینی چاہئے۔ البتہ اس واقعہ کے عینی شاہد آوازِ دوست ہی بہتر رائے دے سکتے ہیں۔
اور آپکا کیا خیال تھا کہ جنات انسان پر ایسے نازل ہوتے ہوں گے جیسا کہ چھینک آتی ہے؟ :)

کچھ مخصوص الفاظ کا مسلسل ذکر کیا تاثیر رکھتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ اپنے سامنے موجود کسی بھی ہستی کو منتخب کر لیں ۔ اور پابندی کے ساتھ مخصوص وقت پر اس کے سامنے جا کر صرف " اور " اور " ہی کی گردان کرنا ہے ۔۔۔۔۔ دو چار دن میں اس " اور " کی تاثیر سامنے آجائے گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مجھے ان سب پر یقین ہے اور کوئی بھی کسی بھی صورت میرے اس یقین کو کمزور نہیں کر سکتا ۔
کیا یہ آپکا ذاتی مشاہدہ ہے؟ اگر ہاں تو مزید تفصیل سے لکھیں۔ خالی اور اور کی گردان کہاں جا کر اور کس ہستی کو منسوب کر کے کرنی ہے؟ :)
 

نور وجدان

لائبریرین
کہیں پڑھا تھا کہ حضرت انسان " سلیمانی ٹوپی " ایجاد کرنے کی کوشش میں ہے ۔
یہ ٹوپی جو پہنے گا اس کا مادی جسم بمعہ اس کے جسم سے منسلک اشیاء کے نگاہوں سے اوجھل ہو جایا کرے گا ۔۔۔
سو اک غیر مرئی مخلوق سے کسی مادی شئے کا چبانا اور اس شئے کا نگاہوں سے غائب ہونا کون سا عجب امر ہے ۔۔
بہت دعائیں
ایسا میں نے تین سال پہلے سنا تھا۔۔ انسان ایک مادہ کی شکل ہے جو کہ بدل سکتا ہے یعنی فوٹان بنا کر ایک جگہ سے دوسری جگہ باآسانی پہنچ سکتا ہے ۔۔۔ جس طرح شعاعیں ایک جگہ سے دوسری جگی پہنچتی ہیں
 

نایاب

لائبریرین
کبھی کبھی جنات کی حاضری مارننگ شوز میں بھی ہوتی ہے
یہ سب شوبازی اور پیسا کمانے کا ڈھنگ ہے ۔۔
ویسے مجھے یہ مارننگ شوز وغیرہ کے جن اور عامل وغیرہ سب جعلی ہی لگتے ہیں۔
سچ کہا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 

نور وجدان

لائبریرین
کہیں پڑھا تھا کہ حضرت انسان " سلیمانی ٹوپی " ایجاد کرنے کی کوشش میں ہے ۔
یہ ٹوپی جو پہنے گا اس کا مادی جسم بمعہ اس کے جسم سے منسلک اشیاء کے نگاہوں سے اوجھل ہو جایا کرے گا ۔۔۔
سو اک غیر مرئی مخلوق سے کسی مادی شئے کا چبانا اور اس شئے کا نگاہوں سے غائب ہونا کون سا عجب امر ہے ۔۔
بہت دعائیں
مجھے واقعی ہی سمجھ نہیں آرہی جن ۔۔ آخر ہڈیاں کیوں کھائے گا۔۔میں نے اکثر سنا ہے جنات خون بھی پیتے ہیں ؟ کیا یہ ٹھیک ہے ؟ کیا جس طرح آگ کو لکڑی کھا جاتی ہے کیا بالکل اسی طرح جن ہڈی کو کھا جاتے ہیں باقی راکھ بچ جاتی ہے ؟
 

نایاب

لائبریرین
کیا یہ آپکا ذاتی مشاہدہ ہے؟ اگر ہاں تو مزید تفصیل سے لکھیں۔ خالی اور اور کی گردان کہاں جا کر اور کس ہستی کو منسوب کر کے کرنی ہے؟ :)
جی پکا سچا تجربہ اور مشاہدہ ہے ۔
آپ محترم بھابھی جی (اللہ انہیں سدا خوش و شاد وآباد رکھے آمین )کو مرکز بنا لیں اور ان کے سامنے روز اک مخصوص وقت پر " اور اور " کی کم از کم سو بار گردان کیا کریں ۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کو مشاہدے پر یقین ہو جائے گا ۔۔۔
بہت دعائیں
 
کیا آپ اپنے بچوں کیساتھ یہ ناجائز اور گھٹیا کام کروانا پسند کریں گے؟
آپ نے کیسے یہ طے کر لیا کہ یہ ایک گھٹیا اور ناجائز کام ہے؟ جبکہ راوی بتا رہا ہے کہ بچے کی ایک خوبی کا اظہار ہو رہا ہے اور بچے کو کوئی نقصان بھی نہیں ہوا!!
اِس انٹر فیس بنائے جانے پر اُسے قطعا" کوئی نقصان نہیں پُہنچتا تھااور وہ بچہ اُ س کا سگا بھانجا تھا۔
انہوں نے یہ بات عمومی طور پر نہیں کی تھی بلکہ مجھے حدف بنایا تھا۔ جسکا جواب دینا ضروری تھا
آپ کو ایس کیوں لگا کہ آپ کو ہدف بنایا گیا؟ کیا آپ کا نام یا ذاتی حوالہ استعمال ہوا؟
کیا جنات روحانی مخلوق ہیں یا مادی؟ اگر روحانی ہیں تو انہیں جسمانی جوڑوں جیسا کہ بیگمات کی قطعی ضرورت نہیں
انسانی بدن میں پہلے سے ایک زندہ روح کی موجودگی میں کوئی اور کیسے داخل ہو سکتا ہے؟
آپ کے لئے مخلصانہ مشورہ ہے کہ جنات کے بارے بحث برائے بحث کرنے کی بجائے آپ جنات کے بارے میں اسلامی تعلیمات کا مطالعہ کر لیں۔ اور صرف وکی پیڈیا پر انحصار نہ کریں۔ :)
 

نایاب

لائبریرین
جو سچ کہے گا اب دعا اس کو ہی ملے گی صرف
محترم بٹیا جی " دعا " عام ہوتی ہے ۔ اپنے مرکز تک پہنچ جاتی ہے ۔۔۔
دراصل یہ غیر مرئی دنیا " قیل و قال " کی محفلوں سے سامنے نہیں آتی ۔۔۔۔۔۔۔ " یہ " عمل " پر مبنی کوشش سے اپنے در کھولتی ہے ۔
کچھ پر یہ در " وہبی اور غیر اختیاری " کھل جاتے ہیں اور وہ اسے فلاح انسانیت کے لیئے کام میں لاتے ہیں
کچھ مفاد کے اسیر ہوتے اس دنیا تک پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ کم ہی کامیاب ہوتے جہنم کا ایندھن بنتے ہیں ۔ اور اکثر جسمانی نقصان اٹھاتے ناکام رہتے آزمائیش سے بچ جاتے ہیں ۔۔۔۔۔
اللہ ہمیں آزمائیش سے سدا محفوظ رکھے آمین
بہت دعائیں
 
Top