جِنات ، ہمزاد، مؤکلات ، اظمار او نصابِ جفر کی حقیقت

آوازِ دوست

محفلین
متفق! میں نے تو خود اپنے گرد کئی لوگوں کو محض سچے دل سے دعا کے بعد صحت یاب ہوتے دیکھا ہے۔ جنہیں دعا پر یعنی خدا کی طاقت پر یقین نہیں صرف وہ ہی ایسے اُلٹ پٹانگ جناتی حربے استعمال کرتے ہیں جو کہ بذات خود ایک شیطانی عمل ہے :)

کیا اس لڑکی کیساتھ پہلے ہی سے کوئی ذہنی یا نفسیاتی مسئلہ تھا؟
جنات کو بلانے کیلئے ایک نابالغ بچے کی ضرورت کیوں آن پڑی؟ کیا جنات کسی بالغ کی آواز پر لبیک کہنے سے قاصر تھے؟ :)
ظاہر ہے اُس لڑکی کی زندگی نارمل نہیں تھی تبھی اُس کے ماں باپ اُسے وہاں لائے مجھے مذکورہ واقعے کے بعد اُن سے متعلق کوئی خبر نہیں نہ ہی قاری صاحب کی طرف دوبارہ جانے کا اتفاق ہوا۔
نابالغ بچہ ایک بالغ کی نسبت زیادہ اچھا انٹرفیس بن سکتا ہے یا یوں کہہ لیں کہ کسی طرح کی آلودگی سے مبُرّا ہے شائد اِس لیے ، میں محض ایک آبزرور ہوں جو کہ قائل ہو چُکا ہے :)
 
جنات کے وجود سے انکار کسنے کیا ہے؟ ہم تو یہ کہہ رہے ہیں کہ یہ نام نہاد علماء جن قدرتی محرکات کے پیچھے جنات کا نام لگا رہے ہیں وہ غلط ہے۔ جیسے اگر کسی کو سخت قسم کی ذہنی بیماری لاحق ہے تو کہہ دیا جاتا ہے کہ اس پر جن چمٹ گیا ہے۔ یا اگر کسی کی قسمت سخت خراب ہو تو کہتے ہیں یہ کسی جن کی کاروائی ہے۔ یہ سب فرضی باتیں ہیں جنہیں بغیر کسی ٹھوس اثبوت کے جنات کے نام لگا دیا جاتا ہے۔ اگر آپ کے یا کسی اور محفلین کے مشاہدہ میں واقعتاً کوئی جن وغیرہ آیا ہو تو ضرور بتائیں۔ تاکہ ہم جنہوں نے آج تک کوئی جن نہیں دیکھا اس کے وجود کو سمجھ سکیں۔
آپ کو کس نے کہا کہ میں نے کہا کہ عارف کریم جنوں کا انکار کر رہا ہے؟
 
شزہ مغل

محفلین
قران پاک : یہ حضرات قران پاک سے اپنی مطلب کی آیات ملاتے گمراہ کرنے کے لیے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!
ہم لاعلم ہیں اس لیے مان لیتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک اور بات بتاؤں ۔۔ کچھ لوگ قرانِ پاک کو الٹا پڑھتے ہیں کہ جادو کا حصہ ہے یہ ۔۔۔۔۔یہی وہی روحانی پیشوا ہیں ۔۔۔۔
اسی لیے تو کہا کہ مجھے خود قرآن پاک پڑھ کر یقین کرنا چاہیے۔ چند آیات تو میں نے پڑھی ہوئی ہیں ان میں سے
 
آخری تدوین:
جنات کوئی مادی مخلوق نہیں جو وہ ہڈیاں کھاتی پھرے۔ اسلام کے مطابق انہیں بغیر دھویں والی آگ سے پیدا کیا گیا۔ چونکہ اس مادی دنیا میں بغیر دھویں والی آگ کا کوئی وجود نہیں، یوں اس مخلوق کا تعلق کسی اور ڈائمینشن سے ہے۔
آپ کے خیال میں جنات کی خوراک کیا ہے؟
 
اس بات سے تو میں بھی اتفاق کرتی ہوں کہ بنا تصدیق ہمیں جنات کو بدنام نہیں کر دینا چاہیے۔
کسی کا اگر کوئی ذہنی مسئلہ ہے تو ذہنی امراض کے ماہرین سے رجوع کرنا چاہیے۔ اور اگر ماہرین متفق ہوں کہ یہ روحانی یا جناتی اثر ہے تو قرآن الحکیم میں بہترین علاج موجود ہیں۔
علماء بھی یہ کہتے ہیں کہ ہسٹیریا جیسی بیماریوں کا الزام بھی خوامخواہ جنات پر لگا دیا جاتا ہے :)
 
جنات اللہ کی مخلوق ہیں۔۔۔ مانتے ہیں۔
جنات کو انسان کی نظر عموما" نہیں دیکھ سکتی۔۔۔ مانتے ہیں۔
جنات کو چند ایسی طاقتیں عطا کی گئی ہیں جو انسان کو نہیں دی گئیں۔۔۔۔ مانتے ہیں۔
مگر ہم یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ انسان اشرف المخلوقات ہے۔۔۔ یہ تمام غیر مادی مخلوق جس کا ذکر کیا گیا، یہ انسان کو بلاوجہ تنگ نہیں کرتی۔
آپ نے سنا ہو گا کہ جنات وغیرہ غیر آباد علاقوں میں رہتے ہیں۔۔۔ کبھی وجہ سمجھ آئی؟؟؟
کیونکہ یہ مخلوقات انسان سے ڈرتی ہیں اور نقصان اسی صورت میں پہنچاتی ہیں جب انہیں اپنے نقصان کا اندیشہ ہو۔
ارے بھئی ان کی بھی اپنی دنیا ہے۔ اپنے بیوی بچے ہیں۔ اپنے کام دھندے ہیں۔ بھلا ان کو کیا پڑی ہے اپنا سب کچھ چھوڑ کر انسان کے ساتھ چپکنے کی؟؟؟؟
کیا آپ جان بوجھ کرکسی کو بلاوجہ نقصان پہنچا سکتے ہیں؟؟؟ نہیں ناں۔۔۔ تو وہ کیوں ایسا کریں گے؟؟؟
اگر وہ بلاوجہ تنگ کرتے تو ساری دنیا کے انسانوں کو تنگ کرتے ناں۔۔۔ چند انسانوں ہی کو کیوں تنگ کریں؟؟؟
جس طرح اچھے برے انسان ہوتے ہیں ویسے ہی اچھے برے جنات بھی ہوتے ہیں۔ جس طرح برے لوگ بلا وجہ دوسروں کو پریشان کرنا پسند کرتے ہیں ایسے ہی برے جن بھی انسانوں کو بلا وجہ پریشان کر سکتے ہیں۔ :)
 
آپ روحانی علاج کو محدود کیوں کر رہے ہیں؟؟؟
غالباً یہاں زیک کی مراد جعلی عاملوں کے ان طریقوں سے ہے جس میں مریض پر تشدد کیا جاتا ہے اور بعض اوقات مریض کو اس علاج کے نتیجے میں جان سے ہاتھ بھی دھونے پڑتے ہیں۔
 
شزہ مغل

محفلین
ظاہر ہے اُس لڑکی کی زندگی نارمل نہیں تھی تبھی اُس کے ماں باپ اُسے وہاں لائے مجھے مذکورہ واقعے کے بعد اُن سے متعلق کوئی خبر نہیں نہ ہی قاری صاحب کی طرف دوبارہ جانے کا اتفاق ہوا۔
نابالغ بچہ ایک بالغ کی نسبت زیادہ اچھا انٹرفیس بن سکتا ہے یا یوں کہہ لیں کہ کسی طرح کی آلودگی سے مبُرّا ہے شائد اِس لیے ، میں محض ایک آبزرور ہوں جو کہ قائل ہو چُکا ہے :)
آپ قائل ہو چکے ہیں کہ نابالغ بچے کو انٹرفیس بنانا درست ہے؟؟؟؟
 
شزہ مغل

محفلین
کہیں کسی جن نے میڈکلی اپنی ساخت تو تبدیل نہیں کروائی ۔۔ جس طرح آج کل ٹرانس جینڈرز کر رہے ہیں
ہاہاہا۔۔۔
کیا پتا۔ یہ تو زیک بھیا ہی بتا سکتے ہیں۔ ان کو ہر بات سائنسی اعتبار سے ہی درست لگتی ہے۔ اور وہ بھی جو پہلے سے ثابت ہو چکے ہوں۔ نئے تجربات اور تحقیقات نہیں کرتے
 
شزہ مغل

محفلین
جس طرح اچھے برے انسان ہوتے ہیں ویسے ہی اچھے برے جنات بھی ہوتے ہیں۔ جس طرح برے لوگ بلا وجہ دوسروں کو پریشان کرنا پسند کرتے ہیں ایسے ہی برے جن بھی انسانوں کو بلا وجہ پریشان کر سکتے ہیں۔ :)
کر سکتے ہیں مگر اتنا نہیں جتنا سمجھا جاتا ہے۔
کسی کے گھر میں اگر چیزیں گم ہونے لگیں تو کہا جاتا ہے کہ جنات کا کام ہے۔ خاص طور پر پیسے اور زیورات وغیرہ کی گمشدگی کا الزام جنات پر لگا دیا جاتا ہے۔
زیورات تو شاید وہ اپنی بیگمات کے لیے چرا لیتے ہوں گے۔بھلا پیسوں کا کیا کریں گے جنات؟؟؟
اگر کوئی چیز لینی ہو گی تو وہ غائب کر لیں۔ پیسوں سے تو نہیں خریدیں گے نا
 
شزہ مغل

محفلین
غالباً یہاں زیک کی مراد جعلی عاملوں کے ان طریقوں سے ہے جس میں مریض پر تشدد کیا جاتا ہے اور بعض اوقات مریض کو اس علاج کے نتیجے میں جان سے ہاتھ بھی دھونے پڑتے ہیں۔
جی بالکل مگر روحانی علاج کا ایک ہی طریقہ تو نہیں ہے نا
 
شزہ مغل

محفلین
اگر کسی نابالغ بچے کو اس طریقے میں کوئی نقصان نہ ہوتا ہو تو کوئی ہرج نہیں ہونا چاہئے انٹرفیس بنانے میں اگر بچے کا کفیل اجازت دے :)
آپ کو معلوم ہے کہ اگر کوئی جن کسی انسانی بدن میں داخل ہو تو اس انسان کو کتنی تکلیف ہوتی ہے؟؟؟؟
 
کسی کے گھر میں اگر چیزیں گم ہونے لگیں تو کہا جاتا ہے کہ جنات کا کام ہے۔ خاص طور پر پیسے اور زیورات وغیرہ کی گمشدگی کا الزام جنات پر لگا دیا جاتا ہے۔
زیورات تو شاید وہ اپنی بیگمات کے لیے چرا لیتے ہوں گے۔بھلا پیسوں کا کیا کریں گے جنات؟؟؟
اگر کوئی چیز لینی ہو گی تو وہ غائب کر لیں۔ پیسوں سے تو نہیں خریدیں گے نا
جنات سے ایسی چوریوں کا کام انسان ہی کراتے ہیں۔ تو ظاہر ہے یہ چوریاں کرانے والا ہی مسروقہ مال استعمال کرے گا۔ :)
آپ کو معلوم ہے کہ اگر کوئی جن کسی انسانی بدن میں داخل ہو تو اس انسان کو کتنی تکلیف ہوتی ہے؟؟؟؟
مجھے واقعی اس بات کا علم نہیں ہے کہ جس کے جسم میں جن داخل ہو اس کو کتنی تکلیف ہوتی ہے۔ ایسی صورت میں تو بالکل اس بات کی اجازت نہیں دینی چاہئے۔ البتہ اس واقعہ کے عینی شاہد آوازِ دوست ہی بہتر رائے دے سکتے ہیں۔
 
Top