کیا آپ کو معلوم ہے شاہد آفریدی اور مصباح الحق سمیت مختلف پاکستانی کرکٹرز کی تنخواہیں کتنی ہیں؟ جانئے

کیا آپ کو معلوم ہے شاہد آفریدی اور مصباح الحق سمیت مختلف پاکستانی کرکٹرز کی تنخواہیں کتنی ہیں؟ جانئے
news-1436276637-5863_large.jpg

لاہور(نیوزڈیسک)کرکٹ ایک ایسی گیم ہے جسے جنوبی ایشیاء میں بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے اورکروڑوں لوگ اسے دیکھتے ہیں ۔اسی لئے کرکٹ کے کھلاڑی لوگوں میں بہت زیادہ مقبول ہوتے ہیں،لیکن کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی کتنی تنخواہ لیتے ہیں؟ان کھلاڑیوں کو ان کی کارکردگی کی وجہ سے کیٹیگر ی میں تقسیم کیا گیا ہے اور اس بنیاد پر انہیں سینٹرل کانٹریکٹ دیا جاتا ہے۔
جون 2014ء میں کھلاڑیوں کے معاہدوں میں تجدید کی گئی اور انہیں اے،بی ،سی اور ڈی کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے۔آئیے آپ کو کھلاڑیوں کی کیٹیگریاں اور تنخواہیں بتاتے ہیں۔
کیٹیگری اے
یہ سب سے اعلیٰ کیٹیگری ہے اور اس میں شامل کھلاڑی قومی ٹیم میں شامل ہوتے ہیں اور ان کی تنخواہ425,000روپے ہے۔اس کیٹیگری میں مصباح الحق،محمد حفیظ،سعید اجمل،شاہد آفریدی،جنیدخان شامل ہیں۔ اس کیٹیگری میں شامل کھلاڑی اپنی ماہانہ تنخواہ کے علاوہ ٹیسٹ میچ کھیلنے کا چار لاکھ،ون ڈے کا330,000اور ٹی 20کا 125,000لیتے ہیں۔
کیٹیگری بی
اس کیٹیگری میں شامل کھلاڑی 315,562روپے تنخواہ لیتے ہیں ۔اس کیٹیگری میں یونس خان،عمر گل،عمر اکمل اور احمد شہزاد شامل ہیں۔یونس خان ٹاپ کے کھلاڑی ہیں لیکن ون ڈے اور ٹی 20نہیں کھیلتے اسلئے انہیں کیٹیگری بی میں رکھا گیا ہے جبکہ عمر گل مسلسل انجریز کا شکار رہے ہیں جس کی وجہ سے ان کی کیٹیگری میں تنزلی ہوئی ہے۔
کیٹیگری سی
اس میں شامل کھلاڑیوں کو 175,750روپے ماہانہ تنخواہ دی جاتی ہے۔اس کیٹیگری میں اسد شفیق،اظہر علی،عدنان اکمل،خرم منظور،ناصر جمشید اور آف سپنر عبدالرحمان شامل ہیں۔
کیٹیگری ڈی
پاکستان کرکٹ میں حال ہی میں ایک نئی کیٹیگری شامل کی گئی ہے جس میں شامل کھلاڑیوں کی تنخواہ ایک لاکھ روپے ماہوار ہے۔اس میں صہیب مقصود،سرفراز احمد،بلاول بھٹی،شرجیل خان،فواد عالم،احسان عادل،محمد عرفان،وہاب ریاض،رضا حسن،عمر امین،ذوالفقار بابر،حارث سہیل،راحت علی،شان مسعوداور محمد طلحہٰ شامل ہیں۔
ان تنخواہوں کے علاوہ کھلاڑیوں کو دیگر انعامات بھی ملتے ہیں جن میں ون ڈے یا ٹیسٹ میں سینچری بنانے پر تین لاکھ،ڈبل سینچری پر پانچ لاکھ اور ٹیسٹ میچ میں 10وکٹیں لینے پر تین لاکھ روپے شامل ہیں۔
 

رانا

محفلین
یہ تنخواہیں دیکھ کر دل کرتا ہے اس ٹیچر کا گلا گھونٹ دوں جس نے اسکول میں "پڑھو گے لکھو بنو گے نواب کھیلو گے کودو گے ہو گے خراب" سنا کر ہماری زندگی برباد کردی۔:)
 
یہ تنخواہیں دیکھ کر دل کرتا ہے اس ٹیچر کا گلا گھونٹ دوں جس نے اسکول میں "پڑھو گے لکھو بنو گے نواب کھیلو گے کودو گے ہو گے خراب" سنا کر ہماری زندگی برباد کردی۔:)
یہ کھلاڑی مین آف دی میچ بننے کے بعد خراب انگریزی بول کر شرمندہ بھی ہوتے ہیں :)
 

نور وجدان

لائبریرین
ویسے دو سال پہلے میں نے سنا تھا ''اے '' کیٹیگری کے کھلاڑی 6 لاکھ لیتے ۔۔ایک باوثوق ذریعے سے ۔۔۔مجھے حیرت نہیں ہوئی ۔۔''بی '' اور ''سی'' کیٹیگری کے اس سے کم ۔۔۔

مگر کیا آپ کو پتا ہے حامد میر کی ماہوار تنخواہ دو سال پہلے کتنی تھی ؟ 28 لاکھ ۔۔۔۔ اور اس کا انکشاف پر جناب مبشر لقمان نے آن آئیر مانا کہ ان کی تنخواہ 22 لاکھ ہے ۔۔۔ہمارا اسٹیٹ بنک کا پریذیڈنٹ اخباری ذرائع کے مطابق 4 سال پہلے 18 لاکھ لے رہا تھا۔۔۔۔۔

کیا خیال سارے کاروبار چھوڑ کر ، سیاست چھوڑ کر اینکزر نہ بن جائیں :)َ:) :)
 

نور وجدان

لائبریرین
ان لوگوں کی وجہ سے چینل بھی تو کماتے ہیں :)
ان لوگوں کے ماسکز بھی تو بہت ہیں ۔۔۔۔ اس لیے تو جھوٹ اور سچ کا آمیزہ بکتا ہے ۔۔۔چینل کی ریٹنگ جناب عامر لیاقت نے بہت زبردست حد تک بڑھا دی ۔۔۔ سوچ رہی ہوں وہ کتنا لیتے ہوں گے

بات چینل کے کمانے کے نہیں ۔۔۔ بات ہے جس کی لاٹھی اس کی بھینس ۔۔۔آج کل کارپوریٹ کلچر میں میڈیا سب سے بڑا بازی گر ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ نے میڈیا ایڈیٹورئل پالیسی پر ایشوز کے بارے میں سنا ہی ہوگا ۔
 

نور وجدان

لائبریرین
یہ تنخواہیں دیکھ کر دل کرتا ہے اس ٹیچر کا گلا گھونٹ دوں جس نے اسکول میں "پڑھو گے لکھو بنو گے نواب کھیلو گے کودو گے ہو گے خراب" سنا کر ہماری زندگی برباد کردی۔:)
کئی لوگ بغیر پڑھے یعنی فیل ہوکر کامیاب ہوگئے ۔۔۔بڑے گزرے ایسے مگر آج کی دور کی تازہ مثال بل گیٹس ہیں ۔۔۔بغیر ڈگری کے مائیکروسافٹ کمپنی کے سی ای او
 

تہذیب

محفلین
پاکستان کی کرکٹ ٹیم کا کپتان ایک سال میں انگلش فٹبال لیگ کے ایک اوسط درجے کے فٹبالر کی ایک ہفتے کی تنخواہ سے بھی کم کماتا ہے ۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
پاکستان کی کرکٹ ٹیم کا کپتان ایک سال میں انگلش فٹبال لیگ کے ایک اوسط درجے کے فٹبالر کی ایک ہفتے کی تنخواہ سے بھی کم کماتا ہے ۔
انگلینڈ میں بھی ان کی تنخواہوں کو کونفیڈینشل نہیں رکھا جاتا کیا ؟؟؟؟؟:LOL:
 

زیک

مسافر
میجر لیگ بیس بال کے کوئی پانچ سو ٹاپ کھلاڑیوں کی سالانہ تنخواہ ایک ملین ڈالر سے زیادہ ہے۔ اس لحاظ سے یہ کرکٹر بہت غریب ہیں۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
میجر لیگ بیس بال کے کوئی پانچ سو ٹاپ کھلاڑیوں کی سالانہ تنخواہ ایک ملین ڈالر سے زیادہ ہے۔ اس لحاظ سے یہ کرکٹر بہت غریب ہیں۔
بے چارہ اوباما بھی ان کے مقابلے میں تو کافی مفلس ہے ان ٹاپ کھلاڑیوں کا آدھا بھی نہیں کماتا۔
 
آخری تدوین:
Top