پاکستان بمقابلہ آئرلینڈ کرکٹ ورلڈ کپ!

حسیب

محفلین
ویسٹ انڈیز کو توکوئی فکر نہیں تھی ۔۔۔ میچ سے قبل مسئلہ تو ان دونوں ک ہی تھا نا بھئی ۔
اور یہ میچ دونوں کے لیے ناک آوٹ بن چکا تھا جو ہارتاوہ باہر چاہے کسی بھی مارجن سے کیو نکہ ویسٹ انڈیز رن ریٹ میں دونوں سے آگے نکل چکی تھی
 
اور یہ میچ دونوں کے لیے ناک آوٹ بن چکا تھا جو ہارتاوہ باہر چاہے کسی بھی مارجن سے کیو نکہ ویسٹ انڈیز رن ریٹ میں دونوں سے آگے نکل چکی تھی
اور اگر ابر رحمت آجاتی اور میچ مکمل نہ ہوتا پھر۔۔۔۔ویسٹ انڈیز کا رن ریٹ انھیں سیدھا بارباڈوس لے جاتا
 
حسیب

محفلین
لو یہ کیا بات ہوئی؟ پھر تو مستقبل کا نتیجہ نکالنا بہت آسان ہو گیا ہے:
b389.gif
مجھے تو افریقہ کی بجائے سری لنکا مضبوط امیدوار لگ رہا ہے
 
مدیر کی آخری تدوین:

حسیب

محفلین
سنگاکارا کا موجودہ فارم یقیناً جنوبی افریقہ کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے اور ویسے بھی افریقہ کی تیاری اتنی بہتر نہیں معلوم ہوتی۔
سنگاکارا کے ساتھ دلشان بھی
جو ٹورنامنٹ میں تیسرے ٹاپ سکورر ہیں
افریقہ کی تیاری تو اچھی تھی لیکن دو میچوں میں شکست سے اعتماد بہت متاثر ہوا ہو گا
 
عبدالحسیب

محفلین
سنگاکارا کے ساتھ دلشان بھی
جو ٹورنامنٹ میں تیسرے ٹاپ سکورر ہیں
افریقہ کی تیاری تو اچھی تھی لیکن دو میچوں میں شکست سے اعتماد بہت متاثر ہوا ہو گا
اور غالباً دونوں کا آخری عالمی کپ ہے اسی لیے ٹیم بھی ایک یادگار ٹورنمینٹ بنانا چاہے گی اپنے دونوں بزرگ کھلاڑیوں کے لیے۔
افریقہ کا ہر بار کا یہی رونا ہے۔ یہ بڑے مقابلوں کے علاوہ ہر جگہ بہتر کھیلتے ہیں :)
 
arifkarim

معطل
کیا آپ کو جنوبی افریقہ کا ماضی نہیں معلوم کہ یہ ہر اہم میچ میں حواس باختہ ہوجاتے ہیں۔
جی یقینا لیکن اسبار انکی ٹیم بہت تگڑی ہے۔ پاکستان یا بھارت سے ہار جانا کوئی بڑی بات نہیں۔

کیا آپ سری لنکا کی انتہائی اعلیٰ فارم میں بیٹنگ کو نہیں دیکھتے ؟
سری لنکا چاہے جتنی بھی طاقتور کیوں نہ ہو، جنوبی افریقہ اس سے زیادہ فارم میں ہے۔

کیا انڈیا کی حالیہ شاندار کارکردگی کو نہیں دیکھتے ؟
بھارت کی کارکردگی اسکی قسمت پر منحصر ہے۔ بنگلہ دیش سے جیتنا تو آسان ہی ہوگا۔ بعد میں سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے کیسے جیتیں گے جو ابھی تک سوائے نیوزی لینڈ کے ایک میچ نہیں ہاری؟

ورنہ آپ کو یہ "نتائج" اخذ کرنے کی ضرورت پیش نہ آتی۔ :)
ہر شخص کی اپنی ایک رائے ہوتی ہے۔ جسکا احترام ضروری ہے۔ اپنی ڈانٹ ڈپٹ کہیں اور جا کر کریں :)

ویسٹ انڈیز کو یہ فکر تھی کہ کم از کم 75 رنز سے جیتے یا 36 اوورز میں ٹارگٹ پورا کرے جو اس نے تیس اوورز میں کر لیا
جبکہ یہاں پاکستان کو یہ فکر کھائے جا رہی تھی کہ سرفراز اتنے کم ٹارگٹ میں سنچری کیسے پوری کریگا؟ :)

ہم تو نیوزی لینڈ کے ساتھ ہندوستان کو فائنل میں دیکھنے کے خواہش مند ہیں:)
کیوں؟ :)

مجھے تو افریقہ کی بجائے سری لنکا مضبوط امیدوار لگ رہا ہے
ساؤتھ افریقہ کی بیٹنگ سائیڈ زیادہ بہتر ہے۔ :)

سنگاکارا کا موجودہ فارم یقیناً جنوبی افریقہ کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے اور ویسے بھی افریقہ کی تیاری اتنی بہتر نہیں معلوم ہوتی۔

سنگاکارا کے ساتھ دلشان بھی
جو ٹورنامنٹ میں تیسرے ٹاپ سکورر ہیں
افریقہ کی تیاری تو اچھی تھی لیکن دو میچوں میں شکست سے اعتماد بہت متاثر ہوا ہو گا
متفق۔ جنوبی افریقہ اسوقت بیٹنگ کے حوالے سے خاص ہے۔

جی بالکل
بس مختصر لکھنے کی خاطر افریقہ ہی لکھ دیا تھا
:)
 
عثمان

محفلین
ہر شخص کی اپنی ایک رائے ہوتی ہے۔ جسکا احترام ضروری ہے۔ اپنی ڈانٹ ڈپٹ کہیں اور جا کر کریں :)
پچھلے تمام تبصرے سمائلی کے ساتھ خواشگوار اور ہلکے پھلکے مزاح کے انداز میں کیے گئے ہیں۔ لیکن چونکہ آپ کو سمجھنے میں دیر لگتی ہے اس لیے کسی اور انداز میں بات کرتے ہیں۔

جی یقینا لیکن اسبار انکی ٹیم بہت تگڑی ہے۔ پاکستان یا بھارت سے ہار جانا کوئی بڑی بات نہیں۔

سری لنکا چاہے جتنی بھی طاقتور کیوں نہ ہو، جنوبی افریقہ اس سے زیادہ فارم میں ہے۔
آفرین اس تجزیہ پر۔۔ فیورٹ ٹیم دو میچ ہار چکی ہے۔۔ "کوئی بڑی بات نہیں" ۔ طوطا بھی اتنی بری فال نہیں نکال سکتا۔ :)
سری لنکا کے دو بیٹسمین اس وقت اس ورلڈ کپ میں ٹاپ سکوررز میں شامل ہیں۔ جس میں مسلسل چار سینچریاں کرنے والا ریکارڈ ہولڈر سنگا کارا بھی شامل ہے۔
سن انیس سو بانوے سے اب تک یہ ساتواں ورلڈکپ ہے جس میں شائقین جنوبی افریقہ سے امیدیں لگائے بیٹھے ہیں۔ ہر ورلڈ کپ میں یہ حواس باختہ ہوکر المناک طریقہ سے باہر ہوجاتے ہیں۔ کبھی فائنل میں پہنچ نہیں پائے۔ جبکہ پاکستان بھارت اور سری لنکا ایک سے زائد ورلڈکپ فائنل کھیل چکے ہیں۔
ورلڈ کپ اعصاب کی جنگ ہے جہاں جنوبی افریقہ چوکر کی عرفیت سے معروف ہے۔ :)

بھارت کی کارکردگی اسکی قسمت پر منحصر ہے۔ بنگلہ دیش سے جیتنا تو آسان ہی ہوگا۔ بعد میں سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے کیسے جیتیں گے جو ابھی تک سوائے نیوزی لینڈ کے ایک میچ نہیں ہاری؟
واقعی ہر ایک کی کارکردگی اسکی قسمت سے ہی منسلک ہوتی ہے۔ بھارت کی قسمت دیکھیے کہ اس ورلڈکپ میں اب تک ایک میچ نہیں ہارا۔
 
حسیب

محفلین
ساؤتھ افریقہ کی بیٹنگ سائیڈ زیادہ بہتر ہے۔ :)

متفق۔ جنوبی افریقہ اسوقت بیٹنگ کے حوالے سے خاص ہے۔

:)
جنوبی افریقہ کی اگر پہلی اننگز میں بیٹنگ آئی تو تو پھر یقینا بہت زیادہ سکور کرنے کے امکانات ہیں
دوسرے نمبر پہ بیٹنگ میں زیادہ امکانات نہیں
اور اعداد و شمار یہ کہتے ہیں کہ پچھلے ورلڈ کپ سے لے کر اب تک جنوبی افریقہ کا ہدف پورا کرنے کا ریکارڈ پاکستان سے بھی بد ترین ہو چکا ہے
 
حسیب

محفلین
جبکہ یہاں پاکستان کو یہ فکر کھائے جا رہی تھی کہ سرفراز اتنے کم ٹارگٹ میں سنچری کیسے پوری کریگا؟ :)
ٹارگٹ اتنا کم بھی نہیں تھا کہ سنچری نہ ہوتی
ویسے بھی سنچری ہونے یا نہ ہونے کی اتنی اہمیت میچ کے نتیجے جتنی نہیں ہوتی
 
حسیب

محفلین
اور غالباً دونوں کا آخری عالمی کپ ہے اسی لیے ٹیم بھی ایک یادگار ٹورنمینٹ بنانا چاہے گی اپنے دونوں بزرگ کھلاڑیوں کے لیے۔
افریقہ کا ہر بار کا یہی رونا ہے۔ یہ بڑے مقابلوں کے علاوہ ہر جگہ بہتر کھیلتے ہیں :)
اور ساتھ جے وردھنے کا بھی آخری ٹورنامنٹ ہے
 
Top