فورم کو نظرانداز کرنا

زیک

مسافر
آپ رکن کو نظرانداز کر سکتے ہیں اور لڑی کو بھی۔ کیا کوئی ایسا طریقہ ہے کہ کسی فورم یا زمرے کو نظرانداز کیا جا سکے؟
 
ابھی حال ہی میں ایک ایڈ آن شامل کیا ہے جس کی مدد سے کسی لڑی کو نظر انداز کر سکتے ہیں، واضح رہے کہ یہ اضافی سہولت کور زین فورو کا فیچر نہیں ہے، اس میں صرف اراکین کو نظر انداز کرنے کی سہولت موجود ہے۔ لڑیوں کو نظر انداز کرنے والے ایڈ آن کے باعث ترجیحات میں زمرے نظر انداز کرنے کے لیے ایک صفحے کا اضافہ ہوا ہے لیکن یہ غالباً محض زمروں کی فہرست کو متاثر کرتا ہے اور انھیں مخفی کر دیتا ہے جبکہ تازہ ترین لڑیوں میں غالباً ان زمروں کی لڑیاں بدستور نمودار ہوتی رہتی ہیں۔ ہم نے اس کا تجربہ نہیں کیا ہے اس لیے اس بابت زیادہ کچھ بتا نہیں سکیں گے۔ اگر تازہ ترین لڑیوں کی فہرست سے بھی بعض زمروں کا مواد خارج کرنا ہو تو اس کے لیے بھی ایک ایڈ آن موجود ہے، اسے نصب کر کے اس کا تجربہ کیا جا سکتا ہے۔ :) :) :)

تدوین: جن زمروں کو نظر انداز کر دیا جائے ان سے متعلقہ لڑیاں تازہ ترین مواد میں بھی نظر نہیں آتیں۔ :) :) :)
 

زیک

مسافر
کیا اس ایڈ آن میں کوئی تبدیلی ہوئی ہے؟ جو زمرے نظرانداز کئے تھے وہ نظرانداز ہی ہیں مگر نہ اب ان کی فہرست دیکھ سکتا ہوں اور نہ ہی اس میں تبدیلی کر سکتا ہوں
 
کیا اس ایڈ آن میں کوئی تبدیلی ہوئی ہے؟ جو زمرے نظرانداز کئے تھے وہ نظرانداز ہی ہیں مگر نہ اب ان کی فہرست دیکھ سکتا ہوں اور نہ ہی اس میں تبدیلی کر سکتا ہوں
ایسی تو کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ کیا آپ کو اس ربط پر زمروں کی ترتیب نظر نہیں آتی ہے جس میں ہر زمرے و ذیلی زمرے کے سامنے چیک باکس بنے ہوئے ہیں؟ :) :) :)
 
Top