تھیم فوٹوگرافی کھیل قسط 43: کھانا پینا

زیک

مسافر
تھیم فوٹوگرافی کھیل کی اگلی قسط کا وقت ہوا۔ آپ اس کی پرانی اقساط بھی دیکھ سکتے ہیں۔

یہ کھیل کچھ یوں ہے کہ ایک تھیم مقرر کیا جائے گا اور آپ نے اس کی مناسبت سے تصویر پوسٹ کرنی ہے۔ پوسٹ کرنے کے لئے آپ کے پاس 2 ہفتے ہوں گے۔ بہتر ہے کہ آپ نئی تصویر کھینچ کر پوسٹ کریں مگر کھیل کے آخری دنوں تک اگر کسی وجہ سے نئی تصویر نہیں کھینچ سکے تو اپنی کھینچی ہوئی پرانی تصویر بھی پوسٹ کر سکتے ہیں۔

اہم ترین اصول یہ ہے کہ تصویر آپ نے خود کھینچی ہو۔ نیٹ سے اتاری تصویر نہیں مانی جائے گی۔ نہ ہی بھائی، بہن، شوہر، بیوی یا کسی رشتہ‌دار یا دوست وغیرہ کی کھینچی ہوئی تصویر۔

تصویر کو فوٹوشاپ کرنا منع ہے۔ ہاں اسے crop کر سکتے ہیں۔

ایک تصویر پوسٹ کرنا بہتر ہے۔ البتہ اگر آپ ایک سے زیادہ تصاویر پوسٹ کرنا چاہیں تو کم از کم ایک تصویر انہیں دو ہفتوں میں کھینچی ہونا لازمی ہے اور تین سے زیادہ تصاویر پوسٹ کرنا منع ہے۔

تو آغاز کرتے ہیں۔
موضوع: کھانا پینا
تاریخ: 9 تا 23 اکتوبر 2014
 

سید عاطف علی

لائبریرین
گھریلو پیٹزاز۔ :pizza::plate: :tongueout:

15310743700_9b24c50cdb_o.jpg
 
طعام و شراب کی محفل میں ہم بھی کل گئے تھے مگر وہاں یہ بھول گئے کہ نئے دھاگے کا ثیم "کھانا پینا" ہے اور خصوصاً طعام کی تصویر بنانے سے رہ گئے اور یوں ہم سے چوک ہوگئی۔ :p
 

سید فصیح احمد

لائبریرین
طعام و شراب کی محفل میں ہم بھی کل گئے تھے مگر وہاں یہ بھول گئے کہ نئے دھاگے کا ثیم "کھانا پینا" ہے اور خصوصاً طعام کی تصویر بنانے سے رہ گئے اور یوں ہم سے چوک ہوگئی۔ :p
لئیق بھائی یہ کوئی چنگیاں باتاں تو نہ ہوئی ناں :unsure:
 

سید فصیح احمد

لائبریرین
ابھی ہم نے البم پر نظر ثانی پھیری ہے اور ایک تصویر دھاگے کے لئے موزوں ہوئی جو ابھی پیش کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ ;):sneaky::)
ایک سالگرہ کا کیک۔ کامیرا نوٹ 3
zj9v8k.jpg

شکر ہے تصویر پیش کر دی ورنہ میں تو اپنی اداسی ختم کرنے کے لیئے مزید طعام فرمانے کا سوچ رہا تھا ۔۔۔ ;) ۔۔۔۔۔۔۔ :p :D
 
لوجی آج صبح جو آخری چکن چیز برگر مجھے گھر سے عطا ہوا اس کو کھانے سے پہلے اس کی بھی ایک یادگاری تصویر ہو سکتی وہ بھی میں بنانا بھول گیا۔ لو کر لو گل :barefoot::cautious:
 
Top