ایک بار پھر انا للہ وانا الیہ راجعوندیکھئے، جب تک ایک انسان اپنا ڈی این اے کا سیمپل کسی کو دے گا نہیں، تب تک کسی کو پھنسانا ممکن ہی نہیں ہے۔ باقی جہاں تک بات ہے نظام کے کرپٹ ہونے کی، تو مفتی صاحب کی اپنی صفوں میں یعنی دینی رہنماؤں و علماء کی اکثریت کون سی دودھ سے دھلی ہے؟
مفتی صاحب کے بارے میں ذاتی طور پر کوئی اچھی رائے نہیں رکھتا کہ یہ اپنے فرائض کی انجام دہی کے لئے جس عہدے پر فائز کئے گئے ہیں اور جو تنخواہ لیتے ہیں، وہ بھی ان کے لئے شاید حلال نہ ہو
خالی خولی "انا للہ" پڑھنا فائدہ نہیں دیتا۔ اگر میری بات غلط ہے تو اس کی تصحیح کر دیجئےایک بار پھر انا للہ وانا الیہ راجعون
اوہ چھڈو جی قیصرانی پائی تُسیں کہیڑا ساڈی من لینی اے للوز تے نالے فیر ایتھے وی فضول بحث شروع ہوجائے گی جو میں نہیں چاہندا ۔۔۔انا للہ پڑھنا فائدہ نہیں دیتا۔ اگر میری بات غلط ہے تو اس کی تصحیح کر دیجئے
بھائی، میں پاکستان سے بہت عرصے سے دور ہوں۔ ایک چیز جو میرے مشاہدے میں تھی، میں نے بتا دی۔ چونکہ آپ ان کے بارے اچھا گمان رکھتے ہیں تو مجھے لگا کہ آپ ان کے بارے کچھ وضاحت کر پائیں گے تو عین ممکن ہے کہ میری رائے بدل جائے۔ باقی آپ بہتر جانتے ہیںاوہ چھڈو جی قیصرانی پائی تُسیں کہیڑا ساڈی من لینی اے للوز تے نالے فیر ایتھے وی فضول بحث شروع ہوجائے گی جو میں نہیں چاہندا ۔۔۔
انا للہ پڑھنا فائدہ نہیں دیتا۔ اگر میری بات غلط ہے تو اس کی تصحیح کر دیجئے
اچھااااا اگر یہ بات ہے تو پھر بات کرکے دیکھتے ہیں ۔۔ ویسے ملک سے باہر تو میں بھی ہوں قریبا سات سال سے لیکن جہاں تک آپکی اس بات کا تعلق ہے کہ مفتی صاحب آج تک پوری قوم کو ایک چاند پر متفق نہیں کرسکے سو اس لیے مطعون ٹھرئے تو عرض ہے کہ میرے بھائی یہ مفتی صاحب کا کام ہی نہیں، بلکہ پوری انسانی تاریخ میں آپ کوئی سی بھی بڑی شخصیت اٹھا کر دیکھ لیں ایسی ہستی تو دنیا میں پیدا ہی نہیں ہوئی جو سارے عالم انسانیت کو نزاعی معاملات میں ایک چیز پر متفق کرسکے۔۔۔۔یہ کام تو انبیاء نہیں کرسکے تو مفتی صاحب کون ہوتے ہیں ؟؟؟ خیر رویت ہلال کمیٹی کا کام رویت ہلال کے ضمن میں سارے پاکستان کو اکٹھا کرنا نہیں ہوتا بلکہ ملک بھر سے رویت ہلال کے ضمن میں ملنے والی شہادتوں کو شرعی معیار پر پرکھ کر چاند کے ہونے یا نہ ہونے کا اجتھادی فیصلہ صادر کرنا ہوتا ہے جیسے ایک جج عدالت میں تمام مقدمے اور گواہیوں دیکھ سن کر اور جانچ پرکھ کر آخر میں اپنا فیصلہ سناتا ہے اس کا وہ فیصلہ درست بھی ہوسکتا ہے اور خطا کا امکان بھی ہوتا ہے کیونکہ انسانی فیصلہ ہے مگر تاہم اپنے اثر و نفوذ میں اسکی حیثیت تنفیذ کی سی ہی ہوگی کیونکہ اسے وہ حیثیت ریاست پاکستان نے دے رکھی ہوتی ہے بلکہ اسی طرح روئت ہلال کا ادارہ ریاست پاکستان کی طرف سے قائم کردہ ہے اور مفتی صاحب سمیت اس کے تمام ممبران کو حکومت نے یہ اختیار دے رکھا ہے وہ رویت ہلال کے ضمن میں ساری شہادتوں کا قانونی اور شرعی معائنہ کرکے حتمی فیصلہ کریں لہذا انکا فیصلہ اگرچہ غلط بھی ہو تب تبھی شرعی اور قانونی ہر دو طریق اور اصولوں کے مطابق نافذ العمل ہوگا کیونکہ انکے پاس یہ اختیار ریاست کا عطا کردہ ہے رہ گئے وہ لوگ جو جمہور کی نہیں مانتے اور ہر مرتبہ اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد الگ بناتے ہیں اس ضمن اصل گناہ گار اور امت میں تفرقہ کے ذمہ دران وہ ہیں نہ کہ مفتی صاحب اور انکا ادارہ اور ممبران باقی جہاں تک میری ناقص معلومات ہیں رویت ہلا لکمیٹی کا کوئی بھی ممبر باقاعدہ تنخواہ نہیں لیتا ہوسکتا ہے میں غلط ہوں مگر یہ کہ جب جب ان کی ضرورت پیش آتی ہے انکی آمدو رفت اور اجلاس کے دیگر لوازمات کا خرچ پورا کرنا حکومت وقت کے ذمہ ہوتا ہے۔۔۔ اور مفتی صاحب پروفیسر بھی ہیں نہیں جانتا حاضر سروس ہیں یا ریٹائرڈ ہوچکے ہیں اس کے علاوہ ایک اسلامی بینک کے لیگل ایڈوائز بھی ہیں جنکی طرف سے انھے اچھا خاصا ماہانہ مشاہرہ ملتا ہے باقی واللہ اعلم یہ ایک نہیات ہی مخلصانہ اور برادرنہ کوشش تھی وہ بھی آپکے اصرار پر شاید کے تیرے دل میں اتر جائے میری بات میرے بھائی بحث ہرگز نہیں کروں گا والسلامبھائی، میں پاکستان سے بہت عرصے سے دور ہوں۔ ایک چیز جو میرے مشاہدے میں تھی، میں نے بتا دی۔ چونکہ آپ ان کے بارے اچھا گمان رکھتے ہیں تو مجھے لگا کہ آپ ان کے بارے کچھ وضاحت کر پائیں گے تو عین ممکن ہے کہ میری رائے بدل جائے۔ باقی آپ بہتر جانتے ہیں
انا للہ وانا الیہ راجعوناس کو کامل لکھیں کیونکہ جو معنی اچانک سے سمجھ میں آتا ہے وہ نعوذو باللہ " میں اللہ" قیصرانی بھائی تصحیح کیجئے۔
جزاک اللہ
میں نے لکھا کی اچانک نظر پڑھنے پر ، میرے مراسلے کو دیکھیں تو صحیح، اور اس کو پورا لکھنا ہی بہتر ہے جیسے ایک آیت کا مفہوم ہے کہ نہ جاؤ نماز کیلئےانا للہ کے معنی میں اللہ ہوتے ہیں یا میں اللہ کے لیے؟
ارے وہاں محض انا للہ محاورتا کہا گیا تھا۔میں نے لکھا کی اچانک نظر پڑھنے پر ، میرے مراسلے کو دیکھیں تو صحیح، اور اس کو پورا لکھنا ہی بہتر ہے جیسے ایک آیت کا مفہوم ہے کہ نہ جاؤ نماز کیلئے
اگر اگلا لائن نہ دیکھا جائے تو بہت سے لوگ نہیں جائیں گے نماز کے لئے، اگلے لائن میں ہے کہ جب تم نشے کی حالت میں ہوتو۔ یعنی بات کو کامل لکھنے سے بات کا اندازہ ہوگا۔
میں نے کونسا کسی کو روکنا ہے میں نے بھی پڑھا ہے لیکن کامل لکھنے میں اعتراض ہے تو مت لکھئے ، اللہ ہم سب کو ھدایت دے ، اور ہم پر رحمتیں نازل فرمائے ، آمینارے وہاں محض انا للہ محاورتا کہا گیا تھا۔
تصحیح کر دی ہےاس کو کامل لکھیں کیونکہ جو معنی اچانک سے سمجھ میں آتا ہے وہ نعوذو باللہ " میں اللہ" قیصرانی بھائی تصحیح کیجئے۔
جزاک اللہ