اسلامی نظریاتی کونسل کی دو سفارشات کا تجزیہ مفتی منیب الرحمن کے قلم سے۔

مآخذ
6508_18816770.jpg
 
مفتی صاحب کا مداح تو میں پہلے ہی تھا، لیکن ان کالم پڑھ کر میرے دل میں ان کی قدر و منزلت اور بھی بڑھتی جارہی ہے۔ رب کریم ان کا سایہ تا دیر ہمارے سروں پر قائم رکھے۔ آمین
 
آبی ٹوکول

محفلین
بپا ہم سال میں اک مجلس اقبال کرتے ہیں
پھر اسکے بعد جو کرتے ہیں، قوال کرتے ہیں
ہاہاہاہاہاہا واہ واہ واہ مفتی کیا ضرب ماری ہے میرا تو ہنس ہنس کر برا حال ہوگیا ابھی شعر تک ہی پہنچا تھا تو رہا نہیں گیا پہلے کمنٹس پوسٹ کرلوں پھر کالم مکمل کرتا ہوں للوز
 
آبی ٹوکول

محفلین
بہت عمدہ بلکہ بہت ہی خوب نہایت ہی اچھوتے انداز میں استدلال فرمایا مفتی صاحب نے کیا کہنے جناب کیا کہنے ۔۔والسلام
 
قیصرانی

لائبریرین
دیکھئے، جب تک ایک انسان اپنا ڈی این اے کا سیمپل کسی کو دے گا نہیں، تب تک کسی کو پھنسانا ممکن ہی نہیں ہے۔ باقی جہاں تک بات ہے نظام کے کرپٹ ہونے کی، تو مفتی صاحب کی اپنی صفوں میں یعنی دینی رہنماؤں و علماء کی اکثریت کون سی دودھ سے دھلی ہے؟
مفتی صاحب کے بارے میں ذاتی طور پر کوئی اچھی رائے نہیں رکھتا کہ یہ اپنے فرائض کی انجام دہی کے لئے جس عہدے پر فائز کئے گئے ہیں اور جو تنخواہ لیتے ہیں، وہ بھی ان کے لئے شاید حلال نہ ہو
 
ایک بار پھر انا للہ وانا الیہ راجعون
 
قیصرانی

لائبریرین
اوہ چھڈو جی قیصرانی پائی تُسیں کہیڑا ساڈی من لینی اے للوز تے نالے فیر ایتھے وی فضول بحث شروع ہوجائے گی جو میں نہیں چاہندا ۔۔۔
بھائی، میں پاکستان سے بہت عرصے سے دور ہوں۔ ایک چیز جو میرے مشاہدے میں تھی، میں نے بتا دی۔ چونکہ آپ ان کے بارے اچھا گمان رکھتے ہیں تو مجھے لگا کہ آپ ان کے بارے کچھ وضاحت کر پائیں گے تو عین ممکن ہے کہ میری رائے بدل جائے۔ باقی آپ بہتر جانتے ہیں
 
اچھااااا اگر یہ بات ہے تو پھر بات کرکے دیکھتے ہیں ۔۔ ویسے ملک سے باہر تو میں بھی ہوں قریبا سات سال سے لیکن جہاں تک آپکی اس بات کا تعلق ہے کہ مفتی صاحب آج تک پوری قوم کو ایک چاند پر متفق نہیں کرسکے سو اس لیے مطعون ٹھرئے تو عرض ہے کہ میرے بھائی یہ مفتی صاحب کا کام ہی نہیں، بلکہ پوری انسانی تاریخ میں آپ کوئی سی بھی بڑی شخصیت اٹھا کر دیکھ لیں ایسی ہستی تو دنیا میں پیدا ہی نہیں ہوئی جو سارے عالم انسانیت کو نزاعی معاملات میں ایک چیز پر متفق کرسکے۔۔۔۔یہ کام تو انبیاء نہیں کرسکے تو مفتی صاحب کون ہوتے ہیں ؟؟؟ خیر رویت ہلال کمیٹی کا کام رویت ہلال کے ضمن میں سارے پاکستان کو اکٹھا کرنا نہیں ہوتا بلکہ ملک بھر سے رویت ہلال کے ضمن میں ملنے والی شہادتوں کو شرعی معیار پر پرکھ کر چاند کے ہونے یا نہ ہونے کا اجتھادی فیصلہ صادر کرنا ہوتا ہے جیسے ایک جج عدالت میں تمام مقدمے اور گواہیوں دیکھ سن کر اور جانچ پرکھ کر آخر میں اپنا فیصلہ سناتا ہے اس کا وہ فیصلہ درست بھی ہوسکتا ہے اور خطا کا امکان بھی ہوتا ہے کیونکہ انسانی فیصلہ ہے مگر تاہم اپنے اثر و نفوذ میں اسکی حیثیت تنفیذ کی سی ہی ہوگی کیونکہ اسے وہ حیثیت ریاست پاکستان نے دے رکھی ہوتی ہے بلکہ اسی طرح روئت ہلال کا ادارہ ریاست پاکستان کی طرف سے قائم کردہ ہے اور مفتی صاحب سمیت اس کے تمام ممبران کو حکومت نے یہ اختیار دے رکھا ہے وہ رویت ہلال کے ضمن میں ساری شہادتوں کا قانونی اور شرعی معائنہ کرکے حتمی فیصلہ کریں لہذا انکا فیصلہ اگرچہ غلط بھی ہو تب تبھی شرعی اور قانونی ہر دو طریق اور اصولوں کے مطابق نافذ العمل ہوگا کیونکہ انکے پاس یہ اختیار ریاست کا عطا کردہ ہے رہ گئے وہ لوگ جو جمہور کی نہیں مانتے اور ہر مرتبہ اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد الگ بناتے ہیں اس ضمن اصل گناہ گار اور امت میں تفرقہ کے ذمہ دران وہ ہیں نہ کہ مفتی صاحب اور انکا ادارہ اور ممبران باقی جہاں تک میری ناقص معلومات ہیں رویت ہلا لکمیٹی کا کوئی بھی ممبر باقاعدہ تنخواہ نہیں لیتا ہوسکتا ہے میں غلط ہوں مگر یہ کہ جب جب ان کی ضرورت پیش آتی ہے انکی آمدو رفت اور اجلاس کے دیگر لوازمات کا خرچ پورا کرنا حکومت وقت کے ذمہ ہوتا ہے۔۔۔ اور مفتی صاحب پروفیسر بھی ہیں نہیں جانتا حاضر سروس ہیں یا ریٹائرڈ ہوچکے ہیں اس کے علاوہ ایک اسلامی بینک کے لیگل ایڈوائز بھی ہیں جنکی طرف سے انھے اچھا خاصا ماہانہ مشاہرہ ملتا ہے باقی واللہ اعلم یہ ایک نہیات ہی مخلصانہ اور برادرنہ کوشش تھی وہ بھی آپکے اصرار پر شاید کے تیرے دل میں اتر جائے میری بات میرے بھائی بحث ہرگز نہیں کروں گا والسلام
 
x boy

محفلین
انا للہ کے معنی میں اللہ ہوتے ہیں یا میں اللہ کے لیے؟ :eek:
میں نے لکھا کی اچانک نظر پڑھنے پر ، میرے مراسلے کو دیکھیں تو صحیح، اور اس کو پورا لکھنا ہی بہتر ہے جیسے ایک آیت کا مفہوم ہے کہ نہ جاؤ نماز کیلئے
اگر اگلا لائن نہ دیکھا جائے تو بہت سے لوگ نہیں جائیں گے نماز کے لئے، اگلے لائن میں ہے کہ جب تم نشے کی حالت میں ہوتو۔ یعنی بات کو کامل لکھنے سے بات کا اندازہ ہوگا۔
 
ارے وہاں محض انا للہ محاورتا کہا گیا تھا۔
 
Top