جنسی استحصال:قریباً 400 پادری منصب سے محروم

فاتح

لائبریرین
یہ واقعی واحد سوچ ہے جس میں مسلمان متحد ہوتے ہیں :)
یہ نام نہاد اتحاد بین المسلمین بھی صرف ہاتھی کے دکھانے کے دانت ہیں ورنہ آج کل میں یہ ریسرچ کر رہا ہوں کہ یہ دشمنی تب کہاں تیل لینے چلی جاتی ہے جب ان یہود و نصاریٰ کے ملکوں کے ویزے، نیشنیلٹیاں، پاسپورٹ اور سوشل ویلفیئر کے نام پر خیرات لینے کے لیے قطار اندر قطار کھڑے ہوتے ہیں یہ مسلمان
 
قیصرانی

لڑائی کی وجہ یہی ہوتی ہے کہ انہیں کوئی بلاتا نہیں ہے۔ جب موقع ملتا ہے تو سب ہضم :)
 
قیصرانی

لائبریرین
قیصرانی بھائی، یہاں تو سکون سا ہو گیا ہے۔۔۔ اب چلتے ہیں کسی اور مذہبی جنون اور دہشت گردی کی لڑی میں۔۔۔
لڑی تجویز کی جائے۔ :laughing:
چائے خانے میں ایک اچھی بات کے نام سے کچھ گفتگو چل رہی ہے ایک ہی رکن کی، اپنے ساتھ :)
 
قیصرانی بھائی، یہاں تو سکون سا ہو گیا ہے۔۔۔ اب چلتے ہیں کسی اور مذہبی جنون اور دہشت گردی کی لڑی میں۔۔۔
لڑی تجویز کی جائے۔ :laughing:
یار دفعہ کرو کیوں فضول کاموں میں توانائی اور وقت برباد کرتے ہو
کوئی تازہ کلام ہو جائے :)
 
فاتح

لائبریرین
یار دفعہ کرو کیوں فضول کاموں میں توانائی اور وقت برباد کرتے ہو
کوئی تازہ کلام ہو جائے :)
ایک ہی شعر ہے تازہ ترین جو آپ ہمارے فیس بک پیج پر تو پڑھ ہی چکے ہیں۔۔۔ یہاں بھی آپ کی محبتوں کی نذر اور افادۂ عام کی غرض سے پیش کر دیتے ہیں:
لکھتے پھریں جو لکھتے ہیں فلسوف خیر و شر
سب سوچنے کی طرز پہ موقوف خیر و شر​
 
ساقی۔

محفلین
میرے سجنو تے مترو تے بھراوو، غیر متفق اور ناپسندیدہ کے بٹن دبا دبا کے اپنے دل کی بھڑاس نکالو۔۔۔
میں نے اپنا پروفائل اسی لیے پبلک رکھا ہوا ہے کہ اس پر جا کے آپ لوگ با آسانی دیکھ سکیں کہ مجھے یہ دونوں ریٹنگز کس قدر دل و جان سے پسند ہیں۔
ہاہاہاہاہاہاہاہا

اس کو آپ ایک طرح کا اوور کانفیڈنس کہہ سکتے ہیں جو اکثر نقصان دہ ہوتا ہے۔یہاں کوئی آپ کی شخصیت سے پیار یا نفرت نہیں کرتا یہاں تحریر و کلام میں خوبی یا خامی کی بنا پر پسندیدہ ، غیر متفق یا ناپسندیدہ کی ریٹنگز دی جاتی ہیں ۔اگر آپ دوسروں کی ریٹنگ سے سیکھنا نہیں چاہتے تو یہ آپ کے لیے ہی نقصان دہ چیز ہے۔
 
فاتح

لائبریرین
اس کو آپ ایک طرح کا اوور کانفیڈنس کہہ سکتے ہیں جو اکثر نقصان دہ ہوتا ہے۔
ارے بھائی، اوور کانفیڈنس کہاں سے آ گیا اس میں؟؟؟
یہاں کوئی آپ کی شخصیت سے پیار یا نفرت نہیں کرتا یہاں تحریر و کلام میں خوبی یا خامی کی بنا پر غیر متفق یا ناپسندیدہ کی ریٹنگز دی جاتی ہیں ۔
اول یہ کہ مجھے یہاں کوئی معاشقے تو چلانے نہیں ہیں کہ یہ دیکھوں کہ میری شخصیت سے عشق و محبت میں کون کون مبتلا ہے۔ ;)
دوم، میں یہاں کی بات کر رہا ہوں تو محض اپنی تحریر ر ہی لوگوں کی ریٹنگز کی بات کر رہا ہوں لہٰذا ٓپ نے خواہ مخواہ انرجی ضایع کی یہ لکھ کر۔۔۔
ویسے ایک راز کی بات بتاؤں کہ یہاں معاشقے بھی چل رہے ہیں ہمارے مثلاً قیصرانی بھائی سے ہمارا معاشقہ، ظفری سے ہمارا معاشقہ، سید شہزاد ناصر بھائی سے ہمارا معاشقہ :laughing: ہاں پردہ نشینوں کے نام نہیں آتے ان معاشقوں میں بدقسمتی سے
اگر آپ دوسروں کی ریٹنگ سے سیکھنا نہیں چاہتے تو یہ آپ کے لیے ہی نقصان دہ چیز ہے۔
بھائی میرے، میں سیکھتا ضرور ہوں ایسی ریٹنگز سے لیکن صرف یہ کہ محفل میں مذہبی جنونی اور دہشت گرد کتنے اکٹھے ہو چکے ہیں۔۔۔
اور یہ بھی دیکھتا ہوں کہ ان "دوسروں" میں کس قماش کے عوام کالانعام شامل ہیں۔ :tongueout:
 
ساقی۔

محفلین
ارے بھائی، اوور کانفیڈنس کہاں سے آ گیا اس میں؟؟؟

اول یہ کہ مجھے یہاں کوئی معاشقے تو چلانے نہیں ہیں کہ یہ دیکھوں کہ میری شخصیت سے عشق و محبت میں کون کون مبتلا ہے۔ ;)
دوم، میں یہاں کی بات کر رہا ہوں تو محض اپنی تحریر ر ہی لوگوں کی ریٹنگز کی بات کر رہا ہوں لہٰذا ٓپ نے خواہ مخواہ انرجی ضایع کی یہ لکھ کر۔۔۔
ویسے ایک راز کی بات بتاؤں کہ یہاں معاشقے بھی چل رہے ہیں ہمارے مثلاً قیصرانی بھائی سے ہمارا معاشقہ، ظفری سے ہمارا معاشقہ، سید شہزاد ناصر بھائی سے ہمارا معاشقہ :laughing: ہاں پردہ نشینوں کے نام نہیں آتے ان معاشقوں میں بدقسمتی سے

بھائی میرے، میں سیکھتا ضرور ہوں ایسی ریٹنگز سے لیکن صرف یہ کہ محفل میں مذہبی جنونی اور دہشت گرد کتنے اکٹھے ہو چکے ہیں۔۔۔
اور یہ بھی دیکھتا ہوں کہ ان "دوسروں" میں کس قماش کے عوام کالانعام شامل ہیں۔ :tongueout:

بہت خوب بھائی۔ لگے رہیں :)
 
ایک ہی شعر ہے تازہ ترین جو آپ ہمارے فیس بک پیج پر تو پڑھ ہی چکے ہیں۔۔۔ یہاں بھی آپ کی محبتوں کی نذر اور افادۂ عام کی غرض سے پیش کر دیتے ہیں:
لکھتے پھریں جو لکھتے ہیں فلسوف خیر و شر
سب سوچنے کی طرز پہ موقوف خیر و شر​
اہا اہا ماشاءاللہ پروازِ تخیال کے کیا کہنے :)
لطف آ گیا
سلامت رہیں
 
نایاب

لائبریرین
غیرفطری طور پر زندگی گزارنے کا نتیجہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوکری تو گئی سو گئی بدنام الگ ہوئے ۔۔۔۔۔۔۔
ویٹیکن داد کے قابل جس نے ان پادریوں کو نہ صرف ان کے منصب سے الگ کر دیا ۔
بلکہ مزید کچھ اور کے خلاف ہونے والی کاروائی کو بھی عوام کے سامنے رکھ دیا ۔۔۔۔۔
مذاہب کی یہ بدقسمتی ہی ہے کہ مذہبی تعلیم و تبلیغ کے ذمہ داران درون خانہ ایسے گھناونے افعال و اعمال میں مصروف رہتے ہیں ۔
اور جب ان کے افعال دنیا کے سامنے آتے ہیں تو ان ہی ذمہ داروں کے باعث مذہب بدنام ہوتا ہے ۔
اپنے پاکستان میں بھی اکثر مدارس کے ذمہداروں پر اس گھناونے فعل کے الزامات عام دیکھنے کو ملتے ہیں ۔
لیکن کسی کو سزا کی صورت اپنے عہدے منصب سے ہٹتے نہیں دیکھا ۔۔۔۔۔۔۔
بلا شک اللہ ہی ہدایت و توفیق دینے والا ہے ۔ اور گمراہ تو وہی ہوتے ہیں جو کہ اپنے فسق میں سچے ہوں ۔۔۔۔۔۔۔
 
Top