زبردست کھانا

x boy

محفلین
دعوت میں زبردست کھانا یا پکوان کیا ہونا چاہیے،
کچھ نام بتادیں اور ساتھ میں میٹھا کیا ہونا چاہیے۔
 

x boy

محفلین
Al_Hailah_Restaurant_260820120334.jpg

فلافل ، خمس تہینہ اور سلاد
Petra_metzes.jpg

مطبل ، خمس تہینہ جبنہ ، زیتون کا اچار، طرشی۔

ابھی یہاں سے شروع کرتے ہیں اسٹارٹر ہے
 

یونس

محفلین
فلافل ، خمس تہینہ‘ مطبل ، خمس تہینہ جبنہ ، زیتون کا اچار، طرشی۔
۔ ۔ ۔ کچھ ان کا ترجمہ و تعارف بھی ہو جائے ۔ ہمیں تو صرف زیتون کا اچار ہی سمجھ میں آ سکا ہے !
ابھی یہاں سے شروع کرتے ہیں اسٹارٹر ہے
’ابتدائے طعام‘ اتنا ثقیل ہے (زبان کے لئے) ۔ تو انتہا کیا ہوگی !
 

شمشاد

لائبریرین
تہینہ تِلوں کا پیسٹ ہوتا ہے۔
حمص سفید چنوں کا پیسٹ ہوتا ہے۔
جبنہ کی کئی ایک قسمیں ہیں۔ اس کو آپ پنیر کی قسم کہہ سکتے ہیں۔
طرشی بھی اچار کی ہی قسم ہے۔ زیادہ تر یہ سبزیوں کو سرکے میں ڈال کر بناتے ہیں۔
مطبل بھی چٹنی کی ہی ایک قسم ہوتی ہے۔
 
آخری تدوین:
1375631610_533941916_7-shaan-pakwan-center-lahore-.jpg
614.jpg
shikarpurichickenkarahi_thumb.png
006.JPG
dsc05288.jpg
mutton_pulao_4.jpg


مٹن پلاؤ،چکن بریانی، اسٹفڈ مرغ مسلم، چکن کڑاہی ،روغنی نان، زردہ اور بے شمار انواع و اقسام کے کھانے دعوت میں رکھ لیجئے۔ لیکن پھربھی ایسے بہت سے ہوں گے جو نقص نکالیں گے اورناشکری کریں گے، بہترہے بہت ہی سادہ اور جیب کی طاقت کی مناسبت سے کھانا رکھیں۔ اور بس
 

x boy

محفلین
فلافل ، خمس تہینہ‘ مطبل ، خمس تہینہ جبنہ ، زیتون کا اچار، طرشی۔
۔ ۔ ۔ کچھ ان کا ترجمہ و تعارف بھی ہو جائے ۔ ہمیں تو صرف زیتون کا اچار ہی سمجھ میں آ سکا ہے !

’ابتدائے طعام‘ اتنا ثقیل ہے (زبان کے لئے) ۔ تو انتہا کیا ہوگی !
سرجی یہ عربی کھانے ہیں انکی تفصیل لکھ سکتا ہوں اگر آپ پسند کرینگے تو۔
 
Top