اہلِ اظہار نہیں چاہنے والے مجھ کو، کس کے ہونٹوں سے گروں کون سنبھالے مجھ کو

سلمان حمید

محفلین
اس کا جواب میرے خیال شریف سے کچھ یوں ملتا ہے کہ اگر کسی کو اپنے معیار تک لانا چاہتے ہیں تو پہلے ان کے رنگ میں رنگ کر ان کی بولی بولنا شروع کریں، پھر بتدریج انہیں ان کے درجے سے اپنے درجے تک لائیں۔ ورنہ سعئ لاحاصل ہے :)
بہت چھوٹی زندگی ہے قیصرانی بھائی اور اس سے بھی پست قد حوصلے :) ہم ماہ ہ ایّام کی گردشوں میں پھنسے لوگوں کو اپنے اشعار لوگوں تک پہنچانے کی فرصت نہیں، یہ لمبا چکر کاٹ کے کیسے آئیں؟ :biggrin:
 
آخری تدوین:

سلمان حمید

محفلین
ہوں زمیں بوس مگر خود کو گھسیٹے جاؤں
چلنے دیتے ہی نہیں پاؤں کے چھالے مجھ کو
منسلک ہوں مگر اک عارضی مدت کے لیے
جانے کس وقت وہ آنکھوں سے گرا لے مجھ کو
خوب ۔۔
نوازش۔ امید ہے آگے بھی آپ کی داد یا تنقید سے مستفید ہوں گا :)
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
دیکھیے ہم اس محفل میں انگلیوں پہ گنے جانے والےاپنے ہمدردوں اور مددگاروں کی ناراضگیاں مول نہیں لے سکتے تو مہربانی کر کے یہ کچی والی دھمکی آئندہ دینے سے پہلے ایک معذرت کا موقع ضرور دیجئیے گا :(

مجھے اب بھی یاد ہے کہ میری والدہ جب مجھے سکول چھوڑنے جاتیں توکلاس میں بٹھانے چلی آتیں اور اگر کوئی بچہ بلند آواز سے کہہ دیتا کہ اوے سلیمان ادھر آ تو والدہ ہماری معصوم استانی کو ایک طرف کر کے خود اس کی جگہ کھڑی ہو جاتیں اور پوری کلاس سے بلند آواز کہلواتیں، چلو سب کہو، "سلمان"، "سلیمان نہیں، سلماااااااان"۔ کچھ ماضی کی یادیں آپ کبھی نہیں بھولتے :)
اب آپ کی مما کو مجھے بھی کہنا پڑے گا ورنہ میں نیکسٹ ٹائم پھر بھول جاؤں گی ہی ہی ہی
 
سلمان حمید

محفلین
اب آپ کی مما کو مجھے بھی کہنا پڑے گا ورنہ میں نیکسٹ ٹائم پھر بھول جاؤں گی ہی ہی ہی
آپ کوئی بچی تھوڑی ہو، سمجھدار ہو اور سب سے بڑھ کے، شاعرہ بھی ہو۔ مجھے امید ہے آپ کو دوبارہ یہ کہانی نہیں سنانی پڑے گی :D
لیکن ویسے بھی مجھے "سلیمان" کہنا میری والدہ کو ناپسند تھا، مجھے اس طرح پکارے جانے پر بھی کوئی اعتراض نہیں :)
 
ہیں !!!! یہ کس نے کہا کہ میں شاعرہ ہوں توبہ میری توبہ !!!!:(
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
:jhooti:
میں نے خود آپ کی "میری باتیں" پڑھی ہیں کچھ کچھ۔۔ وہ کیا چوری کی ہیں؟ :shock:

وہ شاعری نہیں ہے بابا !!! نہیں یقین تو جس کو مرضی دکھا کے دیکھ لیں ۔
مجھے تو آتی ہی نہیں ہے شاعری اس لئے تو آپ کو بولا تھا کہ مجھے بتا دیں وزن کیسے کرتے ہیں آ پ نے بتایا ہی نہیں :sad2:
 
عینی شاہ

محفلین
جس لمحے آپ اس دھاگے میں داخل ہوئیں، اگلے ہی لمحے واہ واہ واہ آ گئی۔ مجھے کچھ کچھ شک ہو رہا ہے کہ غزل پڑھے بغیر یہ رٹا رٹایا والا واہ واہ تو نہیں تھا؟ :rolleyes:
اب یہ سیکریٹس سب کے سامنے تو نہ اوپن کریں سلمان بھائی :cautious::cautious::cautious::p
 
سلمان حمید

محفلین
اصلاح فرمانے والی حیثیت نہیں ابھی۔ :)
اصلاح بھی ایک عجیب چیز ہے، آپ اصلاح کہہ کر کسی کو پیش کرو، وہ اسے اصلاح نہ سمجھے تو دینے والے کی نظر میں وہ اصلاح ہوئی، واپس لوٹا دینے والے کی نظر میں گمراہی۔ اور یہی حال الٹا بھی ہے تو ہو سکتا ہے آپ صرف اپنی رائے دیں اور آپ کی نظر میں وہ اصلاح نہ ہو مگر میرے لیے وہ بات کا ایک بہتر پہلو ہو جو میری اصلاح بن جائے :)

آسان الفاظ میں یہ کہ ہر بحث و مباحثے میں بس ٹانگ اڑا لینی چاہیئے۔:p
 
ماہی احمد

لائبریرین
اصلاح بھی ایک عجیب چیز ہے، آپ اصلاح کہہ کر کسی کو پیش کرو، وہ اسے اصلاح نہ سمجھے تو دینے والے کی نظر میں وہ اصلاح ہوئی، واپس لوٹا دینے والے کی نظر میں گمراہی۔ اور یہی حال الٹا بھی ہے تو ہو سکتا ہے آپ صرف اپنی رائے دیں اور آپ کی نظر میں وہ اصلاح نہ ہو مگر میرے لیے وہ بات کا ایک بہتر پہلو ہو جو میری اصلاح بن جائے :)

آسان الفاظ میں یہ کہ ہر بحث ہ مباحثے میں ٹانگ اڑا لینی چاہیئے۔:p
خوب۔ :)
 
Top