اسکین دستیاب فکر و فن از حکیم مولانا انجم فوقی بدایونی

عائشہ عزیز

لائبریرین
مانو بلی کہیں دوسروں کا کام بھی مجھے تو نہیں دے دیا؟
میں نے ابھی دیکھا۔۔ چاچو آپ نے تو 191 سے 210 تک کیا ہے۔ میں نے آپ کو 91 سے 110 تک دیا تھا۔ خیر اب یہ ہنڈرڈ پیجز آگے چلا گیا ہے ۔ آپ پھر 91 سے 110 تک ہی کر لیجئے کیونکہ ابھی ہم اتنا آگے نہیں آئے۔
 

شمشاد

لائبریرین
او ہو یہ کیسے ہو گیا؟ چلو شکر ہے کہ پہلے کسی نے نہیں کیئے تھے۔ اب میں ۹۱ سے ۱۱۰ تک کر لوں گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
مانو بلی میری ٹائپنگ صفحہ 91 تا 110 مکمل ہو گئی ہے۔ تین صفحے پوسٹ کر دیئے ہیں۔ باقی واپس آ کر کرتا ہوں۔
 

شاہد شاہنواز

لائبریرین
ماشاء اللہ ۔۔۔ لگتا ہے بہت زیادہ کام ہوچکا اور بہت کم رہ گیا ہے۔۔۔
مجھے بھی بتایا اور دکھایا جائے ۔۔۔ ۔۔۔ ایک ناول ٹائپ کر رہا ہوں آج کل ان پیج میں۔۔۔ اس سے فرصت ملتے ہی شاید کچھ مدد میں آنے والے اتوار کے دن کرسکوں، اس کام میں جسے سب سے زیادہ کرنے کا فرض میرا تھا، لیکن بوجوہ ایسا نہ ہوسکا۔۔۔ صرف اسکین کرکے کتاب ہی دی ۔۔ اور کچھ نہیں کیا میں نے اب تک۔۔۔
لائبریرین ہونے کا کوئی فرض ابھی تک نبھا نہیں سکا میں ۔۔۔
کتنے صفحات ہوچکے ہیں اور کتنے باقی ہیں؟
 

شاہد شاہنواز

لائبریرین
اگر ڈاؤن لوڈ کا لنک مل جائے جتنے صفحات ہوچکے ہیں تو وقت نکال کر پڑھ کر انہیں درست بھی کرسکتا ہوں۔۔۔
آپ لوگوں کے پاس اسکین کیے گئے صفحات ہیں۔۔
میرے پاس اصل کتاب ہے ۔۔۔
 
Top