آٹھویں سالگرہ کچھ سوالات محفل اور محفلین کے حوالے سے

عائشہ عزیز

لائبریرین
سیکھا ہے ناں :) پیاری پیاری باتیں کرنا :) لیکن میں پھر بھی تمہارے جتنی پیاری باتیں نہیں کر پاتی :)
اگر مزید کچھ سیکھانا ہے تو اپنی شاگردی میں لو :p
میں اور پیاری باتیں۔۔ :blushing:
ہاں ٹھیک ہے تم پھر میرے سر پر پگڑی باندھو تو میں تمہیں اپنی شاگردی میں لے لوں گی :rollingonthefloor:
 
فلک شیر

محفلین
حسب الحکم ............محترم زبیر بھائی
السلام علیکم
1- آپ کی ملاقات کون کون سے محفلین سے ہوچکی ہے؟
:goodluck: جناب اصغر صاحب(@تلمیذ) ، عاطف بٹ صاحب............دونوں محترمین اس فقیر کو شرف میزبانی بخش چکے ہیں۔
2- آپ کو کس محفلین سے ڈر لگتا ہے ؟
1- سعود بن سعید بھائی سے 2 نبیل بھائی سے 3- شمشاد بھائی سے
:goodluck: پہلے والے ہمارے مرشد ہیں، سو ڈرنا کیوں........دوسرے والے بھائی نفیس آدمی ہیں .........اور تیسرے والے بھی حجازی ہو چکے ہیں.....جہاں اپنا پیر خانہ ہے..............تو !!!!!!
3- اگر آپ کو ایک کسی ایک محفلین کے لیے کھانا بنانا پڑے تو کس کے لیے اور کیا بنائیں گے؟
:goodluck:زبیر بھائی تشریف لائیں گے تو انشاءاللہ انہیں کھانا ان کی بھابھی اور دودھ پتی اپنی ہاتھ کی پیش کی جائے گی انشاءاللہ.......انتظار شدت سے جاری ہے............
4- محفل میں سب سے اچھا شاعرانہ ذوق کس کا ہے - کوئی تین نام بتائیں؟
:goodluck:بہت سے لوگ ہیں ویسے تو.......لیکن اگر اجازت ہو تو اتناعرض کروں کہ شاعری کی معلومات ایک چیز ہیں اور شاعری کا ذوق......یا دوسرے لفظوں میں لفظ کا ذوق دوسری چیز...........یہ تو آسمان سے نصیب میں بٹتا ہے...........میں خود کو اُس لائق نہیں پاتا کہ اول دوم سوم والے کپ لوگوں کے ہاتھ میں تھما سکوں............:)
5- سب سے اچھی حس مزاح کن 3 محفلین کی لگتی ہے آپ کو؟
:goodluck:سعود بھائی، مقدس آپا اور متعدد دیگر احباب............
6- سب سے مفید اور معلوماتی مراسلے کس محفلین کے ہوتے ہیں آپ کے خیال میں؟
:goodluck:میرے خیال میں سوال objectiveکے بجائےsubjectiveہو گیا ہے........:):):)
7- آپ نے محفل میں کب اور کس کے بتانے پر شمولیت اختیار کی؟
:goodluck:گھومتے گھماتے ہی کہیں سے آ گیا تھا........:goodluck:
8- آپ محفل میں عام طورپر کتنا وقت صرف کرتے ہیں اور کس وقت داخل ہوتے ہیں؟
:goodluck:کچھ متعین نہیں......مصروفیات اور انٹرنیٹ کی سہولت : دونوں پہ منحصر ہے............
9- محفل میں آپ کا سب سے زیادہ پسندیدہ سیکشن کون سا ہے ؟
:goodluck:ادب اور فنون سے متعلق سیکشنز بالعموم..............
10- کون سے تین محفلین ہیں جن سے آپ نے بہت کچھ سیکھا ؟
:goodluck:میرے خیال میں سوال ایک دفعہ پھر specificہو گیا ہے........کیونکہ یہاں ہم ہر کسی سے سیکھتے ہیں..........مخالف نظریات والے سے بھی .........کہ اسے یہیں برداشت کرنا ہوتا ہے..........اور جو برداشت کرنا سکھادے، وہ تو بڑا استاد ہے...........:):):)
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
وعلیکم السلام زبیر بھیا بہت اچھا سلسلہ شروع کیا :)

1- آپ کی ملاقات کون کون سے محفلین سے ہوچکی ہے؟
میری ملاقات تو بس اپنے بہن بھائیوں سے ہی ہوئی ہے یعنی ناعمہ اور شاکر (دوست) بھیا سے

2- آپ کو کس محفلین سے ڈر لگتا ہے ؟
1- سعود بن سعید بھائی سے 2 نبیل بھائی سے 3- شمشاد بھائی سے
سعود بھیا سے تو بالکل بھی نہیں لگتا کیونکہ سعود بھیا سے ڈرنا اچھی بات نہیں ہے ان کو تو بس تنگ کرنا چاہیے۔ :p
شمشاد چاچو بہت اچھے ہیں ان سے بھی ڈر نہیں لگتا اور نبیل لالہ سے زیادہ بات ہی نہیں ہوتی لیکن مجھے ان سے بالکل ڈر نہیں لگتا کیونکہ وہ بھی بہت اچھے ہیں۔ :)

3- اگر آپ کو ایک کسی ایک محفلین کے لیے کھانا بنانا پڑے تو کس کے لیے اور کیا بنائیں گے؟
یہ تو ڈیپنڈ کرتا ہے ناں کہ وہ ایک محفلین کون ہوں گے جیسے شمشاد چاچو کو میں سب سے پہلے چائے پلاؤں گی اور سعود بھیا کو میں اسپیشل املی کی چٹنی ود گول گپے کھلاؤں گی اور اگر مقدس اپیا آئیں گی تو میں ان کو نوڈلز یا پاسٹا بنا کر کھلاؤں گی۔ :)

4- محفل میں سب سے اچھا شاعرانہ ذوق کس کا ہے - کوئی تین نام بتائیں؟
مجھے تو سب کا اچھا لگتا ہے سوائے اپنے۔۔ :p
کچھ نام ذہن میں ہیں
فاتح بھیا، خلیل چاچو، بابا جانی (اعجاز عبید)

5- سب سے اچھی حس مزاح کن 3 محفلین کی لگتی ہے آپ کو؟
نیرنگ خیال بھیا بہت مزے کی باتیں کرتے ہیں
اور محمداحمد بھیا کیونکہ ان کو ہر کوئی مراسلہ پرمزاح لگتا ہے :p
اور انیس الرحمن بھیا

6- سب سے مفید اور معلوماتی مراسلے کس محفلین کے ہوتے ہیں آپ کے خیال میں؟
مفید اور معلوماتی نینی بھیا کے کیونکہ انہوں نے کہا تھا کہ گڑیا ہمارے دھاگوں میں آیا کرو بہت مفید اور معلوماتی ہوتے ہیں :)
اور نیلم بہنا اور نایاب چاچو کے مراسلے بہت مفید (پلس مشکل) ہوتے ہیں۔

7- آپ نے محفل میں کب اور کس کے بتانے پر شمولیت اختیار کی؟
میں نے آج سے تین سال پہلے محفل جوائن کی تھی اور یہ نیٹ پر پہلا اور آخری فورم تھا جو میں نے جوائن کیا بلکہ ان دنوں انٹرنیٹ کا مطلب میرے لیے اردو محفل ہوتا تھا :)
شاکر بھیا کے کہنے پر اور ناعمہ نے مجھے آئی ڈی بنا کر دیا تھا۔ :)

8- آپ محفل میں عام طورپر کتنا وقت صرف کرتے ہیں اور کس وقت داخل ہوتے ہیں؟
بہت سارا وقت یہاں پر رہتی ہوں ناں بس اگر میں نے لیپ ٹاپ آن کیا ہوا ہے تو سمجھو محفل ضرور کھلی ہوگی۔ اگر زیادہ مصروف نہ ہوں یا امتحان وغیرہ نہ ہو رہے ہوں تو صبح، دوپہر ،شام تینوں وقت آن لائن ہوتی ہوں۔

9- محفل میں آپ کا سب سے زیادہ پسندیدہ سیکش کون سا ہے ؟
سارے زمرے ہی پسند ہیں۔ اردو محفل اور محفلین ، لائبریری سیکشن اور گپ شپ والے بھی۔۔

10- کون سے تین محفلین ہیں جن سے آپ نے بہت کچھ سیکھا ؟
سب لوگوں سے کچھ نہ کچھ سیکھتی رہتی ہوں جو وہ اچھی اچھی باتیں شئیر کرتے ہیں۔ :)
 
نیلم

محفلین
عائشہ عزیز
مانو بلی میں تہہ دل سے تمہاری شکر گزار ہوں کہ تم نے ہمارے سابقہ مراسلوں کو ایک خاص مقام عطا کیا اور اتنے بہت سے مراسلوں میں سے میرے مراسلوں کو یاد رکھا اور اپنے جلوؤں سے اُن کو رونق بخشی :)
بس جی اب اس سے زیادہ مشکل اردو مجھے نہیں آتی :p
 
کوئی بات نہیں بچہ ہمارے لیے ایک عدد پگڑی کا انتظام کیجئے۔ سکھا دیں گے :rollingonthefloor:
 
وعلیکم السلام! جب سے یہ لڑی شروع ہوئی ہے تبھی سے سوچ رہے تھے کہ ہم بھی جواب دے دیں ورنہ مرزا بھائی کہیں گے کہ ہم تو ان کے دھاگوں کا رخ ہی نہیں کرتے۔ لیکن ان دنوں کچھ یونیورسٹی کی مصروفیات حلق تک آ پہونچی ہیں۔ خیر کچھ لکھتے ہیں۔ :) :) :)
1- آپ کی ملاقات کون کون سے محفلین سے ہوچکی ہے؟
ابو سنبل، ابن سلیمان، ضیاء الحق خان، حافظ شکیل الزماں، علم اللہ اصلاحی، اعجاز چاچو، محب علوی، جہانزیب اشرف، بدتمیز، شمشاد، اور ابو یاسر ۔ دو نام دانستہ نہیں لکھے اور کچھ لوگوں سے ملاقات ہوتے ہوتے رہ گئی۔ کچھ لوگوں سے شاید آنے والے چند ماہ میں ملاقات ہو جائے۔ بس ابھی اتنا کچھ ہی یاد آ رہا ہے (بھول چوک لینی دینی)۔ فون یا وائس کال پر تو بے شمار محفلین سے بات ہوئی ہے اور کچھ سے ویڈیو کال بھی۔ :) :) :)
2- آپ کو کس محفلین سے ڈر لگتا ہے ؟
1- سعود بن سعید بھائی سے 2 نبیل بھائی سے 3- شمشاد بھائی سے
ایک تو ہمیں یہ سوال ہی سمجھ میں نہیں آیا۔ اگر ڈراؤنے لوگوں کا نام لکھنا تھا تو یہ تین ہی نام کیوں؟ کیا مرزا بھائی کچھ عرصہ تک ان تین ناموں میں خائف رہے ہیں؟ اور اگر منتظمین کا نام لکھنا تھا تو اچھے خاصے محمد وارث بھائی کو گول کر گئے آپ۔ (شاید اس طرح کچھ لوگ خائف ہونے کا اقرار کر لیتے)۔ :) :) :)
3- اگر آپ کو ایک کسی ایک محفلین کے لیے کھانا بنانا پڑے تو کس کے لیے اور کیا بنائیں گے؟
یہ سوال جس قدر دلچسپ ہے، اس کے اب تک کے جوابات اور بھی زیادہ دلچسپ ہیں۔ ایک آدھ احباب کو چھوڑ کر باقی سبھی نے بڑے ہی جوش و خروش سے خود کچھ بنا کر کھلانے کی بات کی ہے اور پوری پوری محفلین کی بٹیالین کو کھلانے کی بات کی ہے۔ جب کہ آج تک کسی بھی ملاقات کے احوال میں یہ ذکر نہیں آیا کہ کسی نے خود کچھ بنا کر کھلایا ہو۔ سارے کے سارے قصے ریستورانوں وغیرہ کے ارد گرد بنے گئے ہیں۔ ویسے ہمیں ایک محفلین نے پہلی ملاقات پر اپنے ہاتھ کا بنا ہوا کھلایا تھا۔ :) :) :)

رہا سوال ہمارے کھلانے کا تو ہم کچن میں تجربات کرنے کے حوالے سے بدنام ہیں۔ لہٰذا کوئی بھی ہمارے تجربات کی بھینٹ چڑھ سکتا ہے۔ :) :) :)
4- محفل میں سب سے اچھا شاعرانہ ذوق کس کا ہے - کوئی تین نام بتائیں؟
اچھا ہوا کہ آپ نے یہ نہیں پوچھا کہ محفل میں تین سب سے اچھے شاعر کون کون ہیں؟ کیوں کہ محفل میں ہم نے کچھ ایسے لوگوں کو پایا ہے جن کے بارے میں یہ تصور ہی محال ہے کہ انھوں نے کبھی شاعری بھی کی ہو لیکن ان کا ذوق سخن کمال کا ہے۔ ویسے اس سوال میں آپ نے تین کے عدد کی قید لگا کر اچھا نہیں کیا اس لیے ہم ناموں کی فہرست گول کر رہے ہیں۔ :) :) :)
5- سب سے اچھی حس مزاح کن 3 محفلین کی لگتی ہے آپ کو؟
پرانے لوگوں میں تو سر فہرست تو ظفری بھائی اور محسن حجازی ہیں۔ باقی کا ایک نام ہم چاپلوسی کی ذیل میں بچا رکھیں گے اور وہ نام ذاتی مکالموں میں فرداً فرداً پوچھے جانے پر بتائیں گے، بشرط رازداری۔ :) :) :)
6- سب سے مفید اور معلوماتی مراسلے کس محفلین کے ہوتے ہیں آپ کے خیال میں؟
اب اس سوال کا جواب کیسے دیا جائے بھلا؟ کچھ لوگ کم کم بولتے ہیں پر جو بھی بولتے ہیں بس موتی تولتے ہیں۔ جبکہ کچھ احباب کے بے شمار مراسلوں میں سے بے بہا موتی نکالنا ساحل سمندر پر صدف سے گوہر کھنگالنے کے مترادف ہوتا ہے۔ لیکن جو کچھ ملتا ہے وہ انمول ہوتا ہے۔ :) :) :)
7- آپ نے محفل میں کب اور کس کے بتانے پر شمولیت اختیار کی؟
ہم نے محفل میں شمولیت تو اپنی مرضی سے اختیار کی تھی لیکن اس کے ساتھ ایک دلچسپ کہانی جڑی ہوئی ہے۔ در اصل چاچو نے ہماری آمد سے چھ ماہ قبل ہمارے حوالے سے محفل میں ایک لڑی کھول رکھی تھی جب ہم ایک دوسرے کو جانتے بھی نہیں تھے۔ بس کسی روز اپنا نام گوگل کرنے پر وہ لڑی ہاتھ لگ گئی اور ہم تب سے محفلین ہو کر رہ گئے۔ :) :) :)
8- آپ محفل میں عام طورپر کتنا وقت صرف کرتے ہیں اور کس وقت داخل ہوتے ہیں؟
ہم سے کیا پوچھتے ہیں پیارے، پچھلے چند سالوں سے محفل میں سب سے زیادہ آن لائن رہنے کا ریکارڈ بلا شراکت غیرے ہمارے ہی نام ہے۔ کم از کم تین مقامات سے ہم محفل میں ہمہ وقت لاگن رہتے ہیں، گھر کا لیپ ٹاپ، آفس کا کمپیوٹر، اور فون۔ جب سو جائیں یا کہیں مصروف ہو جائیں تو پندرہ منٹ کی غیر فعالیت کے بعد محفل ہمیں آف لائن بتانے لگتا ہے۔ :) :) :)
9- محفل میں آپ کا سب سے زیادہ پسندیدہ سیکش کون سا ہے ؟
ہم محفل گردی زمروں کے اعتبار سے شاذ و نادر ہی کرتے ہیں۔ ویسے ہمیں محفل کے کئی زمروں کو تہ و بالا کرنے کی خواہش ہے اور فرصت ملنے پر ہم کر گزریں گے کیوں کہ ان کی ترتیب سے ہم مطمئن نہیں ہیں۔ :) :) :)
10- کون سے تین محفلین ہیں جن سے آپ نے بہت کچھ سیکھا ؟
آئے ہائے۔۔۔ ظالم نے پھر تین کی قید لگا دی۔۔۔ ایسے لگتا ہے کہ مرزا بھائی نے تین وقت سے کھانا نہیں کھایا تھا اور صبح سے تین دفعہ امی جان کی ڈانٹ پڑ چکی تھی اسی لیے ہر سوال میں تین۔۔۔ جائیں ہم اس کا جواب نہیں دیتے۔ ویسے سیکھا تو سبھی سے کچھ نہ کچھ ہے، کچھ سے تحمل، کچھ سے رواداری، کچھ سے علمی و تکنیکی باتیں، کچھ سے امن، بھائی چارہ و محبت، کچھ سے دلار، کچھ سے احترام، کچھ سے چیدہ چیدہ مرکبات و فقرے۔۔۔ غرض کہ کافی کچھ سیکھا اور ہر کسی سے سیکھا۔۔۔ سب سے زیادہ کس سے سیکھا یہ بتانا ذرا مشکل ہے کیوں کہ کبھی ناپ جوکھ نہیں کیا۔ :) :) :)
 
عینی شاہ

محفلین
سب سے اچھی حس مزاح کن 3 محفلین کی لگتی ہے آپ کو؟
نیرنگ خیال
رانا
رضوان
ایک اور اضافی رکن کا نام شامل کر سکوں تو وہ عینی شاہ کا ہوگا۔
شکر گزار ہوں محب علوی بھائی ۔۔۔سب سے نیچے اپنا نام دیکھ کر خوشی ہوئی:p:rollingonthefloor:
شکرگزار ہوں محب علوی بھائی۔۔۔ سب سے اوپر نام دیکھ کر خوشی ہوئی۔۔۔ :)
:rollingonthefloor:
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
وعلیکم السلام! جب سے یہ لڑی شروع ہوئی ہے تبھی سے سوچ رہے تھے کہ ہم بھی جواب دے دیں ورنہ مرزا بھائی کہیں گے کہ ہم تو ان کے دھاگوں کا رخ ہی نہیں کرتے۔ لیکن ان دنوں کچھ یونیورسٹی کی مصروفیات حلق تک آ پہونچی ہیں۔ خیر کچھ لکھتے ہیں۔ :) :) :)

ابو سنبل، ضیاء الحق خان، حافظ شکیل الزماں، علم اللہ اصلاحی، اعجاز چاچو، محب علوی، جہانزیب اشرف، بدتمیز، شمشاد، اور ابو یاسر ۔ دو نام دانستہ نہیں لکھے اور کچھ لوگوں سے ملاقات ہوتے ہوتے رہ گئی۔ کچھ لوگوں سے شاید آنے والے چند ماہ میں ملاقات ہو جائے۔ بس ابھی اتنا کچھ ہی یاد آ رہا ہے (بھول چوک لینی دینی)۔ فون یا وائس کال پر تو بے شمار محفلین سے بات ہوئی ہے اور کچھ سے ویڈیو کال بھی۔ :) :) :)

ایک تو ہمیں یہ سوال ہی سمجھ میں نہیں آیا۔ اگر ڈراؤنے لوگوں کا نام لکھنا تھا تو یہ تین ہی نام کیوں؟ کیا مرزا بھائی کچھ عرصہ تک ان تین ناموں میں خائف رہے ہیں؟ اور اگر منتظمین کا نام لکھنا تھا تو اچھے خاصے محمد وارث بھائی کو گول کر گئے آپ۔ (شاید اس طرح کچھ لوگ خائف ہونے کا اقرار کر لیتے)۔ :) :) :)

یہ سوال جس قدر دلچسپ ہے، اس کے اب تک کے جوابات اور بھی زیادہ دلچسپ ہیں۔ ایک آدھ احباب کو چھوڑ کر باقی سبھی نے بڑے ہی جوش و خروش سے خود کچھ بنا کر کھلانے کی بات کی ہے اور پوری پوری محفلین کی بٹیالین کو کھلانے کی بات کی ہے۔ جب کہ آج تک کسی بھی ملاقات کے احوال میں یہ ذکر نہیں آیا کہ کسی نے خود کچھ بنا کر کھلایا ہو۔ سارے کے سارے قصے ریستورانوں وغیرہ کے ارد گرد بنے گئے ہیں۔ ویسے ہمیں ایک محفلین نے پہلی ملاقات پر اپنے ہاتھ کا بنا ہوا کھلایا تھا۔ :) :) :)

رہا سوال ہمارے کھلانے کا تو ہم کچن میں تجربات کرنے کے حوالے سے بدنام ہیں۔ لہٰذا کوئی بھی ہمارے تجربات کی بھینٹ چڑھ سکتا ہے۔ :) :) :)

اچھا ہوا کہ آپ نے یہ نہیں پوچھا کہ محفل میں تین سب سے اچھے شاعر کون کون ہیں؟ کیوں کہ محفل میں ہم نے کچھ ایسے لوگوں کو پایا ہے جن کے بارے میں یہ تصور ہی محال ہے کہ انھوں نے کبھی شاعری بھی کی ہو لیکن ان کا ذوق سخن کمال کا ہے۔ ویسے اس سوال میں آپ نے تین کے عدد کی قید لگا کر اچھا نہیں کیا اس لیے ہم ناموں کی فہرست گول کر رہے ہیں۔ :) :) :)

پرانے لوگوں میں تو سر فہرست تو ظفری بھائی اور محسن حجازی ہیں۔ باقی کا ایک نام ہم چاپلوسی کی ذیل میں بچا رکھیں گے اور وہ نام ذاتی مکالموں میں فرداً فرداً پوچھے جانے پر بتائیں گے، بشرط رازداری۔ :) :) :)

اب اس سوال کا جواب کیسے دیا جائے بھلا؟ کچھ لوگ کم کم بولتے ہیں پر جو بھی بولتے ہیں بس موتی تولتے ہیں۔ جبکہ کچھ احباب کے بے شمار مراسلوں میں سے بے بہا موتی نکالنا ساحل سمندر پر صدف سے گوہر کھنگالنے کے مترادف ہوتا ہے۔ لیکن جو کچھ ملتا ہے وہ انمول ہوتا ہے۔ :) :) :)

ہم نے محفل میں شمولیت تو اپنی مرضی سے اختیار کی تھی لیکن اس کے ساتھ ایک دلچسپ کہانی جڑی ہوئی ہے۔ در اصل چاچو نے ہماری آمد سے چھ ماہ قبل ہمارے حوالے سے محفل میں ایک لڑی کھول رکھی تھی جب ہم ایک دوسرے کو جانتے بھی نہیں تھے۔ بس کسی روز اپنا نام گوگل کرنے پر وہ لڑی ہاتھ لگ گئی اور ہم تب سے محفلین ہو کر رہ گئے۔ :) :) :)

ہم سے کیا پوچھتے ہیں پیارے، پچھلے چند سالوں سے محفل میں سب سے زیادہ آن لائن رہنے کا ریکارڈ بلا شراکت غیرے ہمارے ہی نام ہے۔ کم از کم تین مقامات سے ہم محفل میں ہمہ وقت لاگن رہتے ہیں، گھر کا لیپ ٹاپ، آفس کا کمپیوٹر، اور فون۔ جب سو جائیں یا کہیں مصروف ہو جائیں تو پندرہ منٹ کی غیر فعالیت کے بعد محفل ہمیں آف لائن بتانے لگتا ہے۔ :) :) :)

ہم محفل گردی زمروں کے اعتبار سے شاذ و نادر ہی کرتے ہیں۔ ویسے ہمیں محفل کے کئی زمروں کو تہ و بالا کرنے کی خواہش ہے اور فرصت ملنے پر ہم کر گزریں گے کیوں کہ ان کی ترتیب سے ہم مطمئن نہیں ہیں۔ :) :) :)

آئے ہائے۔۔۔ ظالم نے پھر تین کی قید لگا دی۔۔۔ ایسے لگتا ہے کہ مرزا بھائی نے تین وقت سے کھانا نہیں کھایا تھا اور صبح سے تین دفعہ امی جان کی ڈانٹ پڑ چکی تھی اسی لیے ہر سوال میں تین۔۔۔ جائیں ہم اس کا جواب نہیں دیتے۔ ویسے سیکھا تو سبھی سے کچھ نہ کچھ ہے، کچھ سے تحمل، کچھ سے رواداری، کچھ سے علمی و تکنیکی باتیں، کچھ سے امن، بھائی چارہ و محبت، کچھ سے دلار، کچھ سے احترام، کچھ سے چیدہ چیدہ مرکبات و فقرے۔۔۔ غرض کہ کافی کچھ سیکھا اور ہر کسی سے سیکھا۔۔۔ سب سے زیادہ کس سے سیکھا یہ بتانا ذرا مشکل ہے کیوں کہ کبھی ناپ جوکھ نہیں کیا۔ :) :) :)
زبردست سعود بھیا
آپ کے لیے ایک ایوارڈ سوچ لیا ہے میں نے۔۔ بہترین گول مول جواب دینے والا رکن، بہترین ٹال مٹولو یا محفل کے بہترین بہانے باز:rollingonthefloor:

اور اب آپ ذرا بتائیں ناں کہ میرے سے کیا سیکھا ہے :daydreaming:
 
تم یہ بتاؤ تم نے مجھ سے کیا سیکھا :cautious:آئی بڑی سکھانے والی:p
 
زبردست سعود بھیا
آپ کے لیے ایک ایوارڈ سوچ لیا ہے میں نے۔۔ بہترین گول مول جواب دینے والا رکن، بہترین ٹال مٹولو یا محفل کے بہترین بہانے باز:rollingonthefloor:

اور اب آپ ذرا بتائیں ناں کہ میرے سے کیا سیکھا ہے :daydreaming:

یہ سوال اس سوالنامے کا جزو نہیں اس لیے ہم اپنی عدیم الفرصتی کا عذر لنگ پیش کرنا چاہیں گے۔ سبب اینکہ اپنی ننھی پری سے تو اتنا کچھ سیکھا ہے کہ اس کو تحریر کرنا کار سہل نیست۔ :) :) :)
 
3- اگر آپ کو ایک کسی ایک محفلین کے لیے کھانا بنانا پڑے تو کس کے لیے اور کیا بنائیں گے؟
ابن سعید بھیا کے لیے جو ان کی فیورٹ ڈشز ہوں سب بناؤں گی :) :) :)

ہم سب سمجھ رہے ہیں بچو جی! یہ سب مسکانچی پری کی سازش ہے بھیا کو بلا کر چاکلیٹ وغیرہ ہتھیانے کی۔ :) :) :)
 
Top