کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

متلاشی

محفلین
اس طرح کی حدیث ہے یا کسی صحابی کا فرمان ،"جس میں جمعہ کے دن کو عید کہا گيا ہے۔" لیکن اس دن روزہ رکھنے کی بھی ممانعت نہیں۔(حوالہ یاد نہیں ،ملا تو ان شا اللہ شئیر کردیتا ہوں۔)

شب قدر افضل یا شب میلاد؟

شب قدر میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی امت پر فضل و احسان ہے اور شب میلاد میں تمام موجوداتِ عالم پر فضل و احسان ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے حضورکو رحمت اللعالمین بنایا ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وجہ سے اللہ کی نعمتیں آسمان و زمین کی ساری مخلوق پر عام ہوگئیں۔ لہٰذا شب میلاد افضل ہے۔ یہ کچھ ذکر کیا گیا ہے ہمارے کثیر دلائل کا ایک حصہ ہے اللہ تعالیٰ جس کو ہدایت دے اس کے لئے اس قدر کافی ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے : ''اور اندھوں کو تم گمراہی سے ہدایت کرنے والے نہیں تمہارے سنائے تو وہی سنتے ہیں جو ہماری آیتوں پر ایمان لاتے ہیں اور وہ مسلمان ہیں۔'' (٨١/٢٧) رہا تمہارا یہ الزام کہ ہم کسی نئے مذہب کے مدعی ہیں تو اس کا جواب یہ ہے کہ ہم بحمدہ تعالیٰ دین اسلام پر قائم ہیں سلف و خلف میں مشہور ہیں اگرچہ نا سمجھوں پر مخفی رہے حضرت سعدی نے کیا خوب کہا ہے کہ،
گر نہ بیند بروز شپر ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ چشمہ آفتاب راچہ گناہ
اگر کوئی اندھا ہے تو اس میں سورج کا کیا گناہ ہے؟ اگر الو دن کو نہ دیکھ سکتے تو سورج کے چشمہ کا کیا گناہ ہے؟
میرے محترم بات کرنے سے پہلے دوسرا کا پورا نقطہ نظر پڑھتے ہیں ۔۔۔! میں نے اوپر اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ بلاشبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت کا ذکر کرنا باعث خیر و موجب ثواب و راحت ہے ۔۔۔۔ اس میں کسی بھی ذی شعور کو کلام نہیں ۔۔۔۔!
اختلاف مروجہ طریقہ سے جشن عید میلاد النبی منانے پر ہے ۔۔۔۔ جس میں دین کے نام نبی کی سنتوں کا جنازہ نکالا جاتا ہے ۔۔۔!
اس لئے دلیل اس مروجہ جشن عید میلاد النبی منانے پر چاہئے نہ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت سعادت کا ذکر کرنے پر ۔۔۔!

ہمارا نظریہ یہ ہے ۔۔۔!

ذکر ولادتِ نبوی شریف صلى الله عليه وسلم مثل دیگر اذکارِ خیر کے ثواب اور افضل ہے​
اگر بدعات وقبائح سے خالی ہو۔ اس سے بہتر کیا ہے کما قال الشاعر:​
وذکرک للمشتاق خیر شراب * وکل شراب دونہ کسراب​
البتہ جیسا ہمارے زمانے میں قیودات اورشنائع کے ساتھ مروّج ہے اس طرح بے شک بدعت ہے۔​
 

ابوعثمان

محفلین
نبی معظم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا فرمان ہے ،"جمعہ کا دن تمام دنوں کا سردار ہےاور اللہ کے نزدیک سب سے بڑا ہےاور وہ اللہ کے نزدیک عیدالاضحی اور عیدالفطر سے بڑا ہے ۔اس میں پانچ خصلتیں ہیں۔1۔آدم کو پیدا کیا2-زمیں پر انہیں اتارا3-اسی میں انہیں وفات دی4-اس میں ایک ساعت ایسی ہے کہ بندہ اس وقت جس چیز کا سوال کرے وہ اسے دے گاجب تک حرام کا سوال نہ کرے۔اور5-اسی دن میں قیامت قائم ہوگی۔کوئی مقرب فرشتہ آسمان و زمین اور ہوا و پہاڑاور دریا ایسا نہيں کہ جمعہ کے دن سے نہ ڈرتا ہو۔(سنن ابن ماجہ ج2،ص8حدیث 1084)
لیجئے متلاشی صاحب! عید تو ایک طرف !نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے جمعہ کے دن کو عید سے بھی بڑا دن قرار دے دیا۔تو اب کوئی نبی کا چاہنے والا ،آپ کی ولادت کے دن کو ان عیدوں کے دن سے بڑا قرار دے تو کیا حرج ہے؟ اور اس دفعہ تو عیدمیلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم آ بھی جمعہ کو رہی ہے۔
 

متلاشی

محفلین
نبی معظم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا فرمان ہے ،"جمعہ کا دن تمام دنوں کا سردار ہےاور اللہ کے نزدیک سب سے بڑا ہےاور وہ اللہ کے نزدیک عیدالاضحی اور عیدالفطر سے بڑا ہے ۔اس میں پانچ خصلتیں ہیں۔1۔آدم کو پیدا کیا2-زمیں پر انہیں اتارا3-اسی میں انہیں وفات دی4-اس میں ایک ساعت ایسی ہے کہ بندہ اس وقت جس چیز کا سوال کرے وہ اسے دے گاجب تک حرام کا سوال نہ کرے۔اور5-اسی دن میں قیامت قائم ہوگی۔کوئی مقرب فرشتہ آسمان و زمین اور ہوا و پہاڑاور دریا ایسا نہيں کہ جمعہ کے دن سے نہ ڈرتا ہو۔(سنن ابن ماجہ ج2،ص8حدیث 1084)
لیجئے متلاشی صاحب! عید تو ایک طرف !نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے جمعہ کے دن کو عید سے بھی بڑا دن قرار دے دیا۔تو اب کوئی نبی کا چاہنے والا ،آپ کی ولادت کے دن کو ان عیدوں کے دن سے بڑا قرار دے تو کیا حرج ہے؟ اور اس دفعہ تو عیدمیلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم آ بھی جمعہ کو رہی ہے۔
اور میرے محترم ۔۔۔۔ کیا نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان اور نبی کے چاہنے والا کا خود ساختہ فرمان؟۔۔۔۔ کا ایک درجہ ہے ۔۔۔؟
کچھ تو ہوش کرو یار۔۔۔۔!

عقل ہوتی تو خدا سے نہ لڑائی لیتے ۔۔۔۔!

تو پھر جناب بسم اللہ کیجئے اور جو عید عید الفطر اور عید الاضحیٰ سے بھی بڑی ہے ۔۔یعنی جمعہ کا دن ۔۔۔! تو پھر ذرا جمعہ کے دن بھی اسی طرح اپنے گھروں اور بازاروں کو سجایا کریں ۔۔۔۔۔ اور جلوس نکالا کریں جناب۔۔۔۔!
 
قارئیں آپ کو کیا لگتا ہے کیا میں ان میں شرکت کرکے کافر ہوگیا ہوں؟؟؟؟
محترم !
ایک ڈبے میں نوکیا ، ایل جی اور سیمسنگ کے موبائل موجود ہیں، کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ ڈبے کا برانڈ ان موبائلز میں سے کونسا ہوگا ۔۔۔؟؟
آل ان ون
خود ہی کچھڑی بنادی ہے تو دوسرا کیا جواب دےگا؟
 

نایاب

لائبریرین
محترم نایاب بھائی کم ازکم بات لکھنے سے پہلے سوچ تو لیا کریں ۔۔۔ !
جس دن روزہ ہو اس دن عید نہیں ہوتی ۔۔۔ ۔!
اور جس دن عید ہو اس دن روزہ نہیں ہوتا۔۔۔ ۔!
محترم متلاشی بھائی کیا " روزہ " رکھ کر خوشی منانی ممنوع ہے ۔۔۔۔؟
" روزہ " کے بارے یہ فرمان الہی کافی و شافی ہے کہ
" روزہ میرے لیئے ہے اور میں ہی اجر دوں گا "
محترم بھائی " روزہ " ہوتا کیا ہے ۔ ؟
روزہ رکھ کر کیا ثابت کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ۔ ؟

عید صرف دو ہیں، ایک عید الفطر جو یکم شوال کو ہوتی ہے اور ایک عید الاضحی جو 10 ذی الحج کو ہوتی ہے۔

بات جو عیدین ہیں وہ مثال کے طور پر کہا گیا ہے کہ خوشی کا دن ہے اور خوشی کے دن مندرجہ بالا عیدین کے علاوہ بھی ہو سکتے ہیں۔
اگر نایاب بھائی نے میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کو عید کہا تو اس کے معنی خوشی کا دن ہے نہ کہ عید الفطر یا عید الاضحی کا دن ہے۔

ہاں جو عید الفطر کے دن یا عید الاضحی کے دن روزہ رکھے وہ غلط ہے۔
محترم شمشاد بھائی بہت شکریہ
جزاک اللہ احسن الجزاء
 
لو جی کوئی چائے بدعت کہے یا کچھ اور۔مجھے چاہے مسلمان کہے یا کافر
میں تو عید میلاد النبیﷺ ہی کہوں گا اور اپنے دوستوں کا مبارکبادیں بھی دوں گا۔
اور اس دن درود شریف بھی پڑھوں گا۔خیرات بھی کروں گا۔اپنے گھر کو بھی سجاؤں گا
چراغاں بھی کروں گا،اپنے موٹر سائیکل پہ جھنڈیاں بھی لگاؤں گا،جس نے نے بدعتی مشرک کہنا ہے کھل کہ کہہ لے

جس نے نہیں منانا نہ منائے خصماں دا سر کھائے
کم از کم مجھ پر بدعتی اور مشرک کے فتوے تو نہ لگائے
 

سویدا

محفلین
تمام مسلمانوں کو عید کی خوشیاں مبارک ہوں
اور آج تو عید کی نماز بھی ادا کی گئی
بہت زیادہ خوشی ہوئی مجھے
 

آبی ٹوکول

محفلین
تمام اہلیان محفل خواہ وہ میلاد النبی کی خوشی مناتے ہوں یا نہ مناتے ہوں سب کو میری طرفسے میلاد النبی کا دن مبارک ہو ۔۔والسلام
 

حماد

محفلین
ہمارے پرانے محلے یعنی اندرون شہر میں عید میلاد النبی پر بہت بڑا جلوس نکلتا تھا۔ بہت سے ٹرکوں، ٹریکٹر ٹرالیوں وغیرہ کا جلوس جس میں ہر ٹرالی پر سیٹیں اور کھانے پینے کا سامان اور بعض اوقات دیگیں بھی موجود ہوتی تھیں۔ ساتھ میں ہر دوسری ٹرالی میں ایک عدد بڑے سپیکروں والا ٹیپ ریکارڈر جس پر انڈین گانے لگا کر لڑکے خوب رقص کرتے تھے۔ راہ میں جگہ جگہ پانی، مشروبات اور مختلف قسم کے پکوان کے سٹال بھی لگے ہوتے تھے جس میں محلے کے معزز حضرات بیٹھ جاتے اور کھانے پینے کی اشیا بانٹتے اور رقص و موسیقی سے لطف اندوز ہوتے۔
خیال و خواب ہوئی ہیں محبتیں کیسی
لہو میں ناچ رہی ہیں یہ وحشتیں کیسی
اس بار بھی ہماری طرف ایسا ہی سماں تھا۔ بہت لطف آیا۔
 
یہ بھی ایک عجب اور خطرناک رجحان چل پڑا ہے کہ ہر کوئی اپنی ضد و انا کا اعلانیہ اظہار کرتا پھر رہا ہے ،
"چاہے کوئی مانے یا نہ مانے،مجھے کافر سمجھے یا مشرک ، میری طرف سے مبارکباد، فلانا ڈھماکا"
بات "میلاد" کے جائز یا ناجائز کی نہیں ، بات ہے اپنے ہٹ دھرم رویے کی
کل کلاں کو "ولنٹائین ڈے" کا شیدائی بھی اسی طرح کا اظہار کرے گا ،
پھر بات آگے بڑھے گی ہر کوئی (مسلم) "کرسمس" مناتا پھرے گا ، مبارکباد دیتا پھرے گا
اس بات کی پرواہ کیئے بغیر کے شرعیت کا حکم کیا ہے ،کسی فتوے کو خاطر لائے بغیر اپنی من مانی کرنی ہے

یہی رویہ ہے خودکش دہشتگردوں کا ، وہ جو بے گناہوں کی جان لے رہے ہیں ، جب انکو شرعی حکم یا فتویٰ بتایا جائے
تو یہی کہتے ہیں
"چاہے کوئی مانے یہ نہ مانے ، کوئی کافر کہے کچھ کہے"
خدارا کچھ تو ہوش کے ناخن لے
 

شمشاد

لائبریرین
یہ قصہ ہے کب کا اور کون ہے قصہ خواں ؟

سب سے پہلا شخص جس نے اربل (عراق) ميں ميلاد النبى صلى اللہ عليہ وسلم كى ايجاد كى وہ ابو سعيد ملك مظفر تھا جس نے ساتويں صدى ہجرى ميں منائى، اور پھر يہ بدعت آج تک چل رہى ہے، بلكہ لوگوں نے تو اس ميں اور بھى وسعت دے دى ہے، اور ہر وہ چيز اس ميں ايجاد كر لى ہے جو ان كى خواہش تھى، اور جن و انس كے شياطين نے انہيں جس طرف لگايا اور جو كہا انہوں وہى اس ميلاد ميں ايجاد كر ليا "

الابداع مضار الابتداع ص۔251

ایسے معاملات میں امام مالک رحمه الله فرماتے ہیں کہ جو رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كے دور ميں دين نہيں تھا، اور نہ ہى اس كے ساتھ اللہ كا قرب حاصل كيا جاتا تھا تو اس كے بعد بھى وہ دين نہيں بن سكتا.​
 
ویسے اسے بدعت ماننے والے خود اپنے بچوں کو خود یہی روشنیاں دکھانے جاتے ہیں۔۔۔:laugh:
یا اپنے دوستوں کے ساتھ روشنیاں دیکھنے نکل جاتے ہیں۔۔۔:bighug:
 
یہ قصہ ہے کب کا اور کون ہے قصہ خواں ؟​
سب سے پہلا شخص جس نے اربل (عراق) ميں ميلاد النبى صلى اللہ عليہ وسلم كى ايجاد كى وہ ابو سعيد ملك مظفر تھا جس نے ساتويں صدى ہجرى ميں منائى، اور پھر يہ بدعت آج تک چل رہى ہے، بلكہ لوگوں نے تو اس ميں اور بھى وسعت دے دى ہے، اور ہر وہ چيز اس ميں ايجاد كر لى ہے جو ان كى خواہش تھى، اور جن و انس كے شياطين نے انہيں جس طرف لگايا اور جو كہا انہوں وہى اس ميلاد ميں ايجاد كر ليا "​
الابداع مضار الابتداع ص۔251​
ایسے معاملات میں امام مالک رحمه الله فرماتے ہیں کہ جو رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كے دور ميں دين نہيں تھا، اور نہ ہى اس كے ساتھ اللہ كا قرب حاصل كيا جاتا تھا تو اس كے بعد بھى وہ دين نہيں بن سكتا.​
نشر مکرر
"کیا حدیث پاک میں میلادالنبی کا ذکر مبارک ہے؟
ترمذی شریف میں باب "باب ماجاء في ميلاد النبي صلي الله عليه وآله وسلم"
الجامع ترمذی شریف میں ایک باب ہے "باب ماجاء في ميلاد النبي صلي الله عليه وآله وسلم" جو امام ترمذی نے باندھا ہے۔ تب تک میلاد النبی منانا بدعت نہیں سمجھا جاتا تھا۔ بدعت کا بہتان بہت بعد کی ایجاد ہے۔ کچھ لوگوں نے کہا کہ 604 ہجری کے بعد میلادالنبی منانے کا رواج پڑا۔ جبکہ امام ترمذی 209 ہجری میں پیدا ہوئے اور 279 میں فوت ہوئے۔ اور اس الزام کا پردہ چاک ہوا۔"
 

آبی ٹوکول

محفلین
یہ بھی ایک عجب اور خطرناک رجحان چل پڑا ہے کہ ہر کوئی اپنی ضد و انا کا اعلانیہ اظہار کرتا پھر رہا ہے ،
"چاہے کوئی مانے یا نہ مانے،مجھے کافر سمجھے یا مشرک ، میری طرف سے مبارکباد، فلانا ڈھماکا"
بات "میلاد" کے جائز یا ناجائز کی نہیں ، بات ہے اپنے ہٹ دھرم رویے کی
کل کلاں کو "ولنٹائین ڈے" کا شیدائی بھی اسی طرح کا اظہار کرے گا ،
پھر بات آگے بڑھے گی ہر کوئی (مسلم) "کرسمس" مناتا پھرے گا ، مبارکباد دیتا پھرے گا
اس بات کی پرواہ کیئے بغیر کے شرعیت کا حکم کیا ہے ،کسی فتوے کو خاطر لائے بغیر اپنی من مانی کرنی ہے

یہی رویہ ہے خودکش دہشتگردوں کا ، وہ جو بے گناہوں کی جان لے رہے ہیں ، جب انکو شرعی حکم یا فتویٰ بتایا جائے
تو یہی کہتے ہیں
"چاہے کوئی مانے یہ نہ مانے ، کوئی کافر کہے کچھ کہے"
خدارا کچھ تو ہوش کے ناخن لے
سب سے پہلے تو یہ بتلائیے حجور کہ آپ خود کو کہاں دیکھتے ہیں اس سارے معاملے میں آپ دوسروں کے نرم رویوں کو بھی ہٹ دھرمی اور ضد اور انا قرار دے رہے ہیں جبکہ خود اپنا خود کا مؤقف سب پر ٹھونسا چاہتے ہیں ؟؟؟؟؟ جب اپکے نزدیک میلاد شریف کہ جائز اور ناجائز ہونے کی نہیں تو پھر مسئلہ کیا ہے آپکو ؟؟؟ اگر میلاد کے مواقع پر غیر شرعی حرکات سے آپکو تکلیف ہے تو پھر ان حرکات کا انکار کیجیئے نہ کہ میلاد کا ؟؟؟؟ بھئی میلاد شریف ایک جائز اور مستحب عمل ہے جو اس دن کو شریعت کی حدود میں رہ کر کسی بھی طریقے سے خوشی منائے اسے اس کی نیت پر اجر ملے گا اور جو نہیں مناتا ا سے کوئی پوچھ " پڑتیت " نہیں کہ ایک فی نفسہ مباح اور فقہی اعتبار سے مستحب عمل کو نہ کرنا کوئی گناہ کی بات نہیں اسی لیے میں نے ہر دو کو مبارکباد دی ۔۔والسلام
 

ابوعثمان

محفلین
ابوعثمان صاحب پہلے بات کرنے کی تمیز سیکھو ۔۔۔ ۔! پھر بات کیا کرو۔۔۔ !
انتظامیہ متوجہ ہو
شمشاد بھائی
ابن سعید بھائی
محمد وارث بھائی
یہ آدمی مسلکی منافرت کو ہوا دینے کی کوشش کر رہا ہے ۔۔۔ !
میں جواب دینا چاہتا تھا لیکن وقت نہیں تھا،اس لئے دے نہيں پایا۔ تو بدتمیزی والی کیا بات کردی؟؟؟بدتمیزی تو تم کررہے ہو۔

ایک طرف تو یہ کہہ رہے ہو۔۔
میرے محترم بات کرنے سے پہلے دوسرا کا پورا نقطہ نظر پڑھتے ہیں ۔۔۔ ! میں نے اوپر اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ بلاشبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت کا ذکر کرنا باعث خیر و موجب ثواب و راحت ہے ۔۔۔ ۔ اس میں کسی بھی ذی شعور کو کلام نہیں ۔۔۔ ۔!​
اور دوسری جگہ تمہاری ہی پوسٹ میں یہ کہہ رہے ہو۔۔
اس میں لوگوں کا یہ اعتقاد ہوتا ہے کہ یہ بڑی عبادت ہے حال آں کہ یہ بدعت ہے اوراس میں محرمات کا ارتکاب ہوتا ہے اور دیگر لوگوں کو اس کی طرف دعوت دی جاتی ہے۔ اگرمیلاد منائی جائے اور اس میں محرمات کا ارتکاب نہ ہو اور وہ تمام مفاسد نہ ہوں جو اس کے منانے میں ہوتے ہیں، تب بھی میلاد منانا بدعت ہے؛ کیوں کہ یہ دین میں زیادتی ہے اوراسلاف کا عمل نہیں ہے۔ اگر یہ کارِ خیر اور کارِ ثواب ہوتا تو سب سے پہلے سلف صالحین مناتے؛ لیکن اُن کا میلاد نہ منانا اس کا ثبوت ہے کہ یہ صحیح نہیں ہے۔ (مدخل، ج:۱، ص:۳۶۱)​
ایک جگہ کہہ رہے ہو کہ
ولادت باسعادت کا ذکر کرنا باعث خیر و موجب ثواب و راحت ہے اور دوسری جگہ مطلقا بدعت،دین میں زیادتی(مطلب حرام و ناجائز)لکھ رہے ہو؟؟؟؟تم ایسے لوگوں کے نظریات کیوں شئیر کررہے ہو ؟؟؟تم نے کہا کہ اس میں کسی ذی شعور کو کلام نہیں،اور پھر دوسری پوسٹ کھول کر اپنے ہی ذی شعور ہونے کا رد کر دیا۔کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟؟​
ع ۔ آئینہ ان کو دکھایا تو برا مان گئے۔
لگتا تو ایسے ہی ہے کہ تمہاری پوسٹ کا اصل مقصد بھی یہی ہے۔کہ میلاد منانا حرام ہے۔بدعت ہے وغیرہ وغیرہ۔مسلکی منافرت ميں نہیں، تم پھیلا رہے ہو۔(مسلکی منافرت تمہارے دستخط سے بھی ظاہر ہو رہی ہے۔سب جانتے ہیں کہ یہ کس کالعدم جماعت کا لوگو ہے۔ایک مخصوص دھڑے کا لوگو یوز کرنا یہ بھی ایک طرح کی مسلکی منافرت ہے۔)
ہم آقا صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان بیان کرتے ہیں،آپ کے ذکر خیر کی محافل منعقد کرتے ہیں۔ اور تم لوگ اس عمل سے منع کرتے ہو۔
یہ گھٹائیں اسے منظور بڑھانا تیرا​
عقل ہوتی تو خدا سے کیوں لڑائی لیتے​
مطلب اللہ اپنے محبوب صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان بڑھاتا ہے اور تم تنقیص کے پہلو تلاش کرتے ہو۔عقل ہوتی تو خدا سے کیوں لڑائی لیتے؟؟؟
 
جبکہ خود اپنا خود کا مؤقف سب پر ٹھونسا چاہتے ہیں ؟؟؟؟؟
ایسا آپ کو لگا یا پھر محض بلیم گیم کھیلنا چاہتے ہیں​
اگر میلاد کے مواقع پر غیر شرعی حرکات سے آپکو تکلیف ہے تو پھر ان حرکات کا انکار کیجیئے نہ کہ میلاد کا ؟​
حجور جب غیر شرعی میلا لگائینے تو غیر شرعی کام بھی تو ہونگے ۔۔۔۔​
؟؟؟ بھئی میلاد شریف ایک جائز اور مستحب عمل ہے جو اس دن کو شریعت کی حدود میں رہ کر کسی بھی طریقے سے خوشی منائے اسے اس کی نیت پر اجر ملے گا اور جو نہیں مناتا ا سے کوئی پوچھ " پڑتیت " نہیں کہ ایک فی نفسہ مباح اور فقہی اعتبار سے مستحب عمل کو نہ کرنا کوئی گناہ کی بات نہیں اسی لیے میں نے ہر دو کو مبارکباد دی ۔۔والسلام​
کمال ہے جوبات قرون اولٰی کے مسلمانوں کو پتا نہ تھی آج کا مسلمان پتا نہیں کس ٹیکسٹ بک سے ایسی بے منطق دلیل لے آتے ہیں​
بدعت کی خرابی یہی ہے کہ جب کوئی اسے کرتا ہے تو بڑے چاہ سے کرتا ہے دین سمجھ کر۔۔۔​
اللہ محفوظ رکھے بدعت و ضلالت سے ۔۔۔آمین​
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top