مبارکباد م م مغل - مغزل صاحب سالگرہ مبارک ہو

تعبیر

محفلین
میری طرف سے بھی آپ کو بہت بہت مبارک ہو ادا مغل​
Birthday-Wishes-1.jpg
dyn010_original_300_300_gif__cbcebe86fb3546da1afa9e4695a5363c.gif
 
مغزل

محفلین
محفل کے دیرینہ رفیقوں نے مجھ ناچیز کو یومِ میلاد پر محبتوں اور دعاؤں سے نوزا میں فرداً فرداً فی الوقت احباب کا شکریہ ادا تو نہیں کرسکتا ،
مگر بالخصوص وجی میاں کی محبت کہ سب سے سبقت لے گئے۔سبھی احباب کی خدمت میں مجھ ناچیز اور میری مالکِ ناچیز :angel::blushing: کی طرف سے دعاؤں کے پھول۔:)
اللہ تبارک و تعالیٰ عمر علم عملِ صالح میں برکتیں عطا فرمائے آمین ثم آمین۔:blushing:
 
مغزل

محفلین
اوہو وجی بھائی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ :sad2:
یہ کیا کیا آپ نے:surprise:
یہ لڑی تو میں نے بنانی تھی
میں صبح ہی بنا دیتی لیکن بجلی نے دھوکہ دیا
ڈیوٹی ٹائم ختم ہونے سے پہلے گھر اسی لیے جلدی آئی کہ یہ لڑی بناسکوں لیکن یہاں آکے دیکھا تو آپ محمود کی سالگرہ کی لڑی مجھ سے پہلے ہی بنا چکے ہیں:noxxx:
خیر یہ محمود کے لیے آپ کا پیار اور خلوص ثبوت ہے:)
آپ کا بہت شکریہ کہ کم کم آنے کے باوجود بھی آپ نے یاد رکھا اور بروقت یہاں اپنی نیک خواہشات اور دعاؤں سے نوازا

پاگل میں تو ڈر گیا تھا کہ تم نے میرے بچارے بھائی کو کہیں ڈانٹا ہی نہ شروع کردیا ہو ۔۔ ہاہاہاہاہاہ:blushing::blushing::blushing:
پگلی لڑی بنانا ضرور اہم ہے مگر میری جان نے میرے لیے اتنا اہتمام کیا وہ کیا تھا، لڑی تو بننی ہی تھی ناں تم نے مجھ سے لڑائی کرلینی تھی حساب برابر ہاہہاہاہہاہ :blushing::blushing::blushing:
(جھوٹی ڈیوٹی کا تو بہانہ بنایا تم نے ۔ گئی تو تم شاپنگ کے لیے تھیں ۔۔ ہاہہاہاہ ۔۔ میں اگر اتنی شاپنگ کرتا تو پورا ہفتہ لگا دیتا۔)
ہاں بھئی وجی میاں کا خلوص اور محبت واقعی قابلِ قدر ہے اس دن حالات خراب نہ ہوتے تو میں تم سے نظر بچا کر ملنے جاتا۔۔ ہاہاہاہ :blushing::blushing:

محمود یوں تو تمھیں سالگرہ کی مبارکباد نئے دن کا آغاز ہوتے ہی دے چکی ہوں اور گھر پر آج اس خوشی کا اہتمام بھی کیا ہے ہم نے لیکن اپنے تمام محفلین کے ساتھ اپنی اس اردو محفل میں تمھیں ایک بار پھر سالگرہ کی ڈھیروں مبارکباد خدا کرے کبھی کوئی غم،کوئی دکھ تمھارے قریب نہ آنے پائے ۔ ۔تم صحت اور سکون کی دولت سے مالامال لمبی زندگی جیو ۔ ۔ ہمیشہ تمھاری زندگی کا دامن لازاوال خوشیوں سے بھرا رہے ۔ ۔ خدا ہمارے پیار کے آشیانے کو نظرِ بد سے محفوظ رکھے ۔ ۔زندگی کی آخری سانسوں تک اللہ ہمیں ایک دوسرے کا ساتھ نصیب کرے آمین ثمہ آمین

ہاں میری جان آمین ثم آمین ۔ پگلی میری زندگی میں تُو ہے دنیا بھر کی ساری خوشیاں اللہ نے دے دی ہیں ۔:blushing:
میری صحت سلامت دراصل تیری صحت سلامتی سے جڑی ہوئی ہے ناں بدھو ۔۔۔ آمین ثم آمین :rose::party::redheart:
اوے وہ دن نہیں کہلاتا ہے ہاہااہاہاہ تاریخ جب بدلتی ہے وہ رات کہلاتی ہے ۔ ہاہاہاہاہ :blushing:
(خبردار اب جو کبھی مجھے ڈانٹا ۔ یہ سرٹیفکیٹ پرنٹ کرکے دیوار پر لگا دوں گا :blushing::blushing::blushing: ہاہاہاہاہااہ)

ہائے اور میرے ربّا ۔۔۔۔ کاش میں ہرمہینے برتھ ڈے منا سکتا ۔۔ آ ہ ہ ہ ۔۔ ہاہہاہاہ :blushing::blushing:

محمود تمھاری سالگرہ پر میرے کچھ الفاظ تمھارے لیے اور تمھارے نام ۔ ۔ ۔ ۔۔

مغزل
خدا کرے کہ تمھاری ہو ہر خوشی پوری
یوں ہنستے کھیلتے گزرے یہ زندگی پوری

ہمیشہ چاند ستاروں کا آفتاب رہو
چمن میں سب سے نمایاں رہو،گلاب رہو

ترا نصیب ثریا کا اوج چھو جائے
جسے زوال نہ ہو وہ عروج تو پائے

جہاں بھی رہنا خدا کی امان میں رہنا
کسی بھی دکھ نہ کسی امتحان میں رہنا

خدا کرے کہ ترا دل کبھی اداس نہ ہو
اداسیوں کا تصور بھی تیرے پاس نہ ہو

کوئی بھی دکھ نہ ستائے کبھی کہیں تم کو
کسی کو جو نہ ملی وہ ملے خوشی تم کو
(غ۔ن۔غ)
آمین ثمہ آمین

آمین ثم آمین میری جان ۔۔ ششش ۔۔ یارمحفل میں پڑھ کر تو شمو (شرم کو ہی کہہ رہا ہوں تمھاری قسم یہ شمو کسی لڑکی کا نام نہیں ہاہاہاہاہا) آرہی ہے قسم سے ۔۔:blushing::blushing:
دل کی گہرائیوں محبت کے جذبوں سے گندھی ہوئی خیال (care) کی انگلیوں سے تعلق کی سچائی کے چاک پر شاعری کے قالب میں ڈھلی ہوئی اور لمس کے ہاتھوں سے صفحہ قرطاس ِ دل پر لکھی گئی دعائیہ نظم کا ہر لفظ ہمیشہ میرے لیے سرمایہ رہے گا (قسم سے آج جی میں آیا کہ ہمارا نکاح نامہ بھی منظوم ہوتا ۔۔ :blushing:ہاہ ہاہا)۔ بعض اوقات مجھے خود سے حیا آتی ہے کہ تمھارے شایانِ شان کوئی لفظ نہ لکھ سکا ۔ :blushing::rose:
کانوں کی لوَیں تم سے سرگوشیوں میں سنی ہوئی نظم پر محسور ہیں یہ بہت اچھا کیا کہ محفل میں شامل کیا اب ذرا لڑنا کبھی مجھ سے میں تو باقائدہ یہ نظم مالا پر جپنا نہ شروع کردوں تو میرا نام کنجوس میرا مطبل ہے محمود نہیں ۔۔ ہاہہاہاہاہہ :blushing::blushing::blushing:

اوے یہ والی چیزیں تو نہیں دی مجھے اس دن ؟؟ ہیں ں ں ۔۔؟؟ :blushing::blushing:
بس پرفیوم ، 2 سوٹ ، جوتوں کے جوڑے (شکر ہے سوفٹ والے ہیں کہیں تیرا دماغ الٹ گیا تو مجھے چوٹ کم لگے گی ہاہاہاہا :blushing:)
4 گلدستے ، ایک گھڑی ، بڑا سا ا ا ا پائن ایپل کیک ۔۔ نمکینیات ۔۔ بریانیات ۔۔ کھیریات۔۔ چکن فرائڈ رائس ۔ آئسکریم ۔۔ گلاسز ۔۔ اوررررررر (چل باقی یہاں نہیں بتاتا کسی کو ہاہہاہا :blushing::blushing:)۔۔
ارے ہاں اوے میر انیس بھائی نے جو تحفہ دیا تھا اس کا ذکر اور شکریہ خود ادا کرنا اور رسید بھی دینا کہ ساری فنگر فش خود ہڑپ کر لی تھی تونے اور مجھے بالکل نہیں دی ایک اسٹک بھی ۔۔:rollingonthefloor::rollingonthefloor:
اورہاں اگر انیس بھائی نے شکریہ قبول نہیں کیا تو انیس بھائی کی ایک کمزوری تجھے بتا دوں گا۔۔ :blushing::blushing:
کیوں انیس بھائی ؟؟ بتا دوں وہ فون والی بات ؟؟ ہاہہاہااہہا :rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 
وجی

لائبریرین
ہائے اور میرے ربّا ۔۔۔ ۔ کاش میں ہرمہینے برتھ ڈے منا سکتا ۔۔ آ ہ ہ ہ ۔۔ ہاہہاہاہ :blushing::blushing:
میرے بھائی مغزل ایک دفعہ اور سالگرہ تو آپ ابھی بھی منا سکتے ہیں
بس یہ پتہ کرلیں کہ اسلامی تاریخوں میں آپکی سالگرہ کب آتی ہے
ویسے میرا گمان ہے کہ جس سال آپ کا جنم ہوا ان تاریخوں میں محرم کا مہینہ ہی چل رہا تھا
تو آپ اچھی طرح پتہ کرلیں اور ایک اور سالگرہ منائیں
 
میر انیس

لائبریرین
ارے ہاں اوے میر انیس بھائی نے جو تحفہ دیا تھا اس کا ذکر اور شکریہ خود ادا کرنا اور رسید بھی دینا کہ ساری فنگر فش خود ہڑپ کر لی تھی تونے اور مجھے بالکل نہیں دی ایک اسٹک بھی ۔۔:rollingonthefloor::rollingonthefloor:
اورہاں اگر انیس بھائی نے شکریہ قبول نہیں کیا تو انیس بھائی کی ایک کمزوری تجھے بتا دوں گا۔۔ :blushing::blushing:
کیوں انیس بھائی ؟؟ بتا دوں وہ فون والی بات ؟؟ ہاہہاہااہہا :rollingonthefloor::rollingonthefloor:
محمود اللہ تمہاری عمر دراز کرے اور صرف خوشیاں ہی خوشیاں تمہارے دامن میں رہیں کبھی کوئی غم بھول کر بھی تمہارے نزدیک نہ آنے پائے یہاں دیر سے آنے کی معذرت دراصل گھر میں کل تک مجلسوں کا سلسلہ چل رہا تھا بے انتہا مصروفیت تھی اسلئے جیسے ہی آج محفل میں آیا تو تمہارا ٹیگ ملا۔ یہ تو تھی سالگرہ کے حوالے سے بات اب آؤ میرے گفٹ کی طرف تو بھائی میری طرف سے اتنا حقیر سا تحفہ جو میں نے دیا ہی صرف اپنی بہن غزل کیلئے تھا تم اُڑانے کے چکر میں تھے یاد ہے میں نے تو اسوقت ہی تمہارا ہاتھ روک لیا تھا جب تم اس دن نام نہاد بقر عید ملن ( جس میں سب کے دھوکہ دینے کے باوجود :( صرف ہم اور تم موجود تھے) میں فنگر فش کی طرف ہاتھ بڑھارہے تھے ۔
شکریہ اگراپنی بہن سےوصول کیا جاتا ہے تومیں بھی غزل بہن سے وصول کرلوں گا اسکے لئے دھمکی دینے کی ضرورت نہیں میں تو برملا بلا جھجک کہتا ہوں کہ ہر شریف آدمی کی طرح میں بھی اپنی بیوی سے ڈرتا ہوں اب تم نہ مانو تو الگ بات ہے حالانکہ تم بھی اچھے خاصے شریف آدمی ہو۔
ٹھیک ہے کلیئر ہوگئی نا بات تو اب فون والی بات جانے دو
 
غ۔ن۔غ

میر انیس بھیا آپ کا بہت بہت شکریہ :)
بھیا آپ کی بھیجی ہوئی فنگر فش بہت مزے کی تھی اور پھر آپ نے جس پیار اور خلوص سے بھیجی تھی اس سے تو اس کا مزہ اور بھی دوبالا ہو گیا تھا:happy:
اللہ آپ کو ہمیشہ خوش اور سلامت رکھے بھیا ۔ ۔ ۔ ۔ آمین
 
اس مچھلی میں درد بھی شامل تھا بھابھی۔۔
یقین نہ آئے تو میر انیس بھائی سے پوچھ لیں۔۔۔:D
 
میر انیس

لائبریرین
نہیں اس مچھلی میں کوئی درد نہیں تھا درد تو میرے سر میں کردیا تھا کچھ احبابِ محفل میں اب اسکا تذکرہ کروں گا تو آدابِ محفل کے خلاف ہوگا
آپ ذاتی پیغام میں کریں وہاں کے آداب ہمارے اپنے مرتب کردہ ہوں گے۔۔۔:)
 
میر انیس

لائبریرین
میر انیس بھیا آپ کا بہت بہت شکریہ :)
بھیا آپ کی بھیجی ہوئی فنگر فش بہت مزے کی تھی اور پھر آپ نے جس پیار اور خلوص سے بھیجی تھی اس سے تو اس کا مزہ اور بھی دوبالا ہو گیا تھا:happy:
اللہ آپ کو ہمیشہ خوش اور سلامت رکھے بھیا ۔ ۔ ۔ ۔ آمین
آمین
اتنی دعائیں کردیں ایک ذرا سی مچھلی پرکہ دل کر رہا ہے ایک پارسل اور بنوالوں
 
غ۔ن۔غ

محفلین

غ۔ن۔غ

محفلین
آمین
اتنی دعائیں کردیں ایک ذرا سی مچھلی پرکہ دل کر رہا ہے ایک پارسل اور بنوالوں

ارے میر انیس بھیا ! بہنوں کی دعائیں کسی پارسل کی محتاج نہیں ہوتیں ۔ ۔ ۔ ۔:battingeyelashes: :)
بہنوں کی دعائیں تو ہمیشہ اپنے بھائیوں کے ساتھ ہوتی ہیں، سو ہماری دعائیں ہر پل آپ کے ساتھ ہیں:praying:
 
Top