ہزار کوشش کے باوجود

عسکری

معطل
آپ سب میں ایسا کچھ نا کچھ ضرور ہو گا جو ہزار کوشش کے باوجود ٹھیک نہیں ہوا ابھی تک :ROFLMAO:

میرے تو بہت ہیں
ہزار کوشش کے باوجود ڈیوٹی کے بعد میں بیڈ اور انٹرنیٹ نہیں چھوڑ سکتا۔:eek:
ہزار کوشش کے باوجود آج تک مجھے سمجھ نہیں آتا کتنے چاول ڈالوں ابالنے کے لیے جو مجھے 2 وقت کے لیے کافی ہوں ۔ہمیشہ یا کم یا زیادہ پڑ جاتے ہیں :rolleyes: مجھے کھانے پینے کی چیزیں پھینکنے سے سخت نفرت ہے

ہزار کوشش کے باوجود کہ آئندہ کسی کو کچھ نہیں دوں گا میں پیسے دے دیتا ہوں پھر واپسی کے لیئے رونا پڑتا ہے۔:cry:

آگے آپ بتائیں :D
 

عاطف بٹ

محفلین
ہزار کوشش کے باوجود:
میں رات کو جلدی نہیں سو سکتا۔۔۔ :roll:
اپنے غصے پر قابو نہیں پا سکتا۔۔۔ :angry:
میرے سامنے کوئی غلط بات کرے تو برداشت نہیں کرسکتا۔۔۔ :notlistening:
پیسے خرچ کرنے کے معاملے میں خود کو منظم نہیں کر سکتا۔۔۔ :present:
اور سب سے بڑھ کر یہ کہ تعلق اور محبت کے معاملے میں کسی پر بےحد یقین کرنے سے خود کو روک نہیں سکتا اور نہ ہی اس سلسلے میں خود کو کسی قاعدے یا ضابطے کا پابند کر سکتا ہوں!!! :redheart:
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت سی خامیاں۔۔۔ بلکہ مرقع خامی ہے اپنی ذات تو۔ "لکھ کروڑ جنہاں دے جڑیا،سو بھی جُھوری جُھوری" والی مثال ہے۔ اب کیا کیا گنوائیں:D
 

زبیر مرزا

محفلین
ہزارکوشش کے باوجود:
رات کودیرتک نہیں جاگ سکتا
بیک وقت دوروٹیاں نہیں کھا سکتا:)
کہیں بھی وقت پر نہیں پہنچ سکتا ( ہمیشہ جلدی پہنچ جاتاہوں:))
 

نیلم

محفلین
مجھے بھی کوئی ایسا جنتر منتر سکھا دیں کہ میں بھی خود کو قابو میں رکھنے کے قابل ہوجاؤں! :)
میں آپ کو کوئی جن بھوت لگتی ہوں کیا؟ lolllll.سیلف کنٹرول سٹرونگ ہوناچاہیےاور میرا خیال ہےصابر شخص ہر چیز پہ قابو پا لیتاہے...
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
ہزار کوشش کے باوجود میں خود سے توقعات رکھنا نہیں چھوڑ سکتی ہوں ،
اور ہزار کوشش کے باوجود میں اپنی روٹین اپنے کہے کے مطابق نہیں چلا سکتی ہوں
اور بھی بہت سی ہزار کوشش ہیں لیکن ذرا ٹائم لگے گا سوچنے دیں :yawn:
 
ہزارکوشش کے باوجود:
رات کودیرتک نہیں جاگ سکتا
بیک وقت دوروٹیاں نہیں کھا سکتا:)
کہیں بھی وقت پر نہیں پہنچ سکتا ( ہمیشہ جلدی پہنچ جاتاہوں:))
توے والی روٹی یا تندور والی۔ویسے میں بھی بہت کم ایک سے زیادہ کھاتا ہوں
 
Top