تازہ کیفیت نامے

ہمیں تمہاری غلامی پہ فخر ہے لیکن
بھلا دیا کہ غلامی کا مدعا کیا ہے
وفا کو ایک تخیل بنا لیا ہم نے
ہمیں شعور نہیں مقصدِ وفا کیا ہے
طلب، تصورِ منزل سے ہو چکی محروم
خود اپنی سمتِ سفر بھی ہمیں نہیں معلوم
٭
مولانا عامر عثمانیؒ
الف نظامی
الف نظامی
مقصد وفا کا شعور جنہیں فراہم کرنا ہے وہ کون ہیں؟
ورک فرام ہوم کراچی سے ۔ پہلا دن ۔
زیک
زیک
بیرون ملک سے ورک فرام ہوم کے لئے کیا خصوصی اجازت لینا پڑی؟
سید عاطف علی
سید عاطف علی
جی ہاں ۔ ویسے یہاں تو ہر چیز کے لیے ہی اجازت لینی پڑتی ہے ۔
خواہ آپ اپنے ملک ہی جائیں ان کے ملک سے نکلنے اور واپس آنے کا ویزہ لینا پڑتا ہے ۔
سیما علی
سیما علی
گھر واپسی اور چھٹی مبارک بھیا 😊😊
جیتے رہیے شاد و آباد رہیے۔
جن لوگوں کی حالت یہ ہو جائے کہ اسٹیکر لگانے یا اتارنے کو تکریم یا توہین کا معیار قرار دے لیں، اس قوم کی علمی حالت کی فاتحہ ہی پڑھی جا سکتی ہے!
زیک
زیک
چند سال پہلے گلگت بلتستان میں ایک جنگل سے گزرتے بہت درختوں پر خدا کے نام اور دیگر اسلامی تختیاں لگی دیکھیں۔ گرافیٹی کا سا گماں ہوتا تھا۔ مجھے یقین ہے کہ انہیں کسی نے ہٹانے کا سوچا تو اس پر بھی توہین اسلام کا الزام لگے گا۔
ایک مدرسے میں چوری ہوگئی تو شکایت کی گئی کے کسی طالبعلم نے چوری کی تو معلم کا خوبصورت جواب کہ ٔٔ یہ نہ کہیں کہ طالبعلم نے چوری کی بلکہ یوں ہے کہ کوئی چور طالبعلم کے روپ میں آگیا ہے ٔٔ ۔
زیک
زیک
اور اگر چور کہے کہ اس کو مدرسہ میں چوری کی تعلیم دی گئی اور کئی اساتذہ بھی اس کی چوری کی حمایت کر دیں؟
سید عاطف علی
سید عاطف علی
پھر تو وہ تو چوری کا مدرسہ ہوا ۔
تنخواہیں بھی چوری سے حاصل کی جاتی ہوں گی ۔
اکمل زیدی
اکمل زیدی
سید عاطف علی بھیا پورے عرصے میں یہ ایک واقعہ ہوا تھا اس میں بھلا مدرسے کا کیا قصور اب کسی کو گھر والوں نے زبردستی بھیج دیا ہو اور وہ عادت سے مجبور ہوا۔۔۔باقی زیک سر جی ابھی آپ سیالکوٹ والے حادثے کی رو میں بہہ رہے ہیں ہیں ایسا نہیں ہوتا بی آپٹمیسٹک۔۔۔ ؛)
اگر بات کی جائے چند لوگوں کے اعمال کی تو یقیناً قابلِ مذمت ہے۔۔۔
لیکن بات کا رُخ موڑ کر اسے اسلام سے منسوب کیا جائے تو یاد رہے کہ یہودیوں نے ایک وقت میں ستر انبیاء کو قتل کیا تھا۔۔۔
اور آج بھی لاکھوں لوگوں کو خاک و خون میں نہلا رہے ہیں!!!
محمّد احسن سمیع :راحل:
محمّد احسن سمیع :راحل:
بہر حال موقع تو نام نہاد عاشقان نے ہی فراہم کیا ہے ... اب سامنے والے سے کیا شکوہ کرنا، یہ تو ظاہر ہے کہ وہ موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائے گا ہی ... سب ہی ایسا کرتے ہیں ...
جاسم محمد
جاسم محمد
سید عمران
سید عمران
بغض یہود عین ایمان ہے۔۔۔
ضربت علیھم الذلۃ و المسکنۃ۔۔۔
ذلت و رسوائی ان سے چمٹا دی گئی اور وہ خدا کے غضب میں گرفتار ہوگئے یہ اس لئے کہ وہ خدا کی آیتوں سے انکار کرتے تھے اور (اسکے) نبیوں کو ناحق قتل کردیتے تھے (یعنی) یہ اس لیے کہ نافرمانی کئے جاتے اور حد سے بڑھے جاتے تھے!!!
دنیا کا بہترین مذہب دنیا کے بدترین لوگوں کے پاس ہے۔
دیارِ مشرق کے رہنے والو! خدا کی بستی دکاں نہیں ہے
کھرا جسے تم سمجھ رہے ہو، وہ اب زرِ کم عیار ہو گا
تمھاری تہذیب اپنے خنجر سے آپ ہی خود کُشی کرے گی
جو شاخِ نازک پہ آشیانہ بنے گا، ناپائدار ہو گا
خبر
عرفان سعید
عرفان سعید
مذہبی غنڈہ گردی اور جہالت کی انتہا ہے!
جاسم محمد
جاسم محمد
اس سانحہ پر تھریڈ کھولا تھا لیکن انتظامیہ نے اپروو نہیں کیا۔ اسی سے اس کی سنگینی کا اندازہ لگا لیں
سید عاطف علی
سید عاطف علی
ایک وڈیو میں دیکھا کہ ایک کیکڑا ہانڈی میں پکتے ہوئے اپنے ساتھ پکنے والی مکئی توڑ توڑ کے کھا رہا تھا۔۔۔ واللہ اعلم۔مراسلہ از ایئرپورٹ ۔
فہد اشرف
فہد اشرف
کب ختم ہو گا یہ کیکڑا۔
زیک
زیک
لگتا ہے اک عمر لگے گی اس کے پیچھے بھاگتے
سکردو ائرپورٹ اونچے ترین ائرپورٹس میں سے نہیں ہے۔ نہ ہی اس کا شمار پاکستان کے مصروف ترین ائرپورٹس میں ہوتا ہے۔ اسے بین الاقوامی قرار دینے کا کیا فائدہ جب کوئی انٹرنیشنل فلائٹ ہی وہاں نہیں آئے گی۔
وجی
وجی
تو پھر کیا کریں؟؟
زیک
زیک
جھوٹ سے پرہیز کریں
عبداللہ محمد
عبداللہ محمد
سر سوشل میڈیا کی حکومت نے ٹوئٹر پر نمبر بھی تو بنانے ہیں۔
بہت اداس :۔۔۔۔ ۔۔ میری بائیک چوری ہو گئی رات کو۔۔۔ ؛(
فاخر
فاخر
انا لله وانا اليه راجعون -اللٰہ پاک چوروں کو ہدایت دے، اسٹریٹ کرائم برصغیر ہی نہیں؛ بلکہ پوری دنیا میں تیزی سے بڑھ رہا ہے ۔ اس پر حکومتوں کو توجہ دینی چاہیے۔
جاسمن
جاسمن
انا للہ وانا الیہ راجعون الھم اجرنی فی مصیبتی خیرامنھا۔
اللہ بہترین نعم البدل عطا فرمائے. آمین!
اکمل زیدی
اکمل زیدی
بہت شکریہ ۔۔۔جزاک اللہ ۔ ۔
Top