وہاں اک موجِ بے حس ہے کہ آنکھیں نم نہیں کرتی
یہاں آبِ ندامت میں جبینیں ڈوب جاتی ہیں
یہ موجِ بے حسی بن کر سُونامی جان لے لے گی
سفینے برطرف اِس میں زمینیں ڈوب جاتی ہیں
میرا نام سیما شفیع ہے۔ پیشے کے لحاظ سے ایک ہومیوپیتھک ڈاکٹر ہوں۔ اردو میرا عشق ہے۔ ادب عالیہ میں تھوڑی بہت تک بندی کر لیتی ہوں۔ ادب اطفال میں بچوں کے لئے کہانیاں اور نظمیں لکھنے کی کوشش کرتی ہوں۔
اردو محفل اور محفلین کیلیے آج کا دن بہت خاص ہے۔
آج استادِ محترم الف عین کی سالگرہ ہے۔
سالگرہ مبارک ہو استادِ محترم
دعا ہے کہ اللہ آپ کو برکت و عافیت والی لمبی عمر عطا کرے۔آمین۔
یہ تماشہ اب سرِ بازار ہونا چاہئے