تازہ کیفیت نامے

رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَ ذُرِّیّٰتِنَا قُرَّةَ اَعْیُنٍ وَّ اجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا۔ (سورۃ الفرقان،آیت 74)
اے ہمارے رب ، ہماری ازواج اور ہماری اولاد سے ہمیں آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرما اور ہمیں پرہیز گاروں کا پیشوا بنا دے۔آمین۔۔۔
سیما علی
سیما علی
آمین یا رب العا لمین!
محمداحمد
محمداحمد
آمین!
یہ بہت اچھی دعا ہے۔
جاسمن
جاسمن
آمین!
ثم آمین!
یا ربّ العالمین!
جزاک اللہ خیرا کثیرا۔
واقعی بہت اچھی دعا ہے۔ مجھے بھی الحمدللہ یاد ہے اور اکثر مانگتی ہوں۔ اللہ قبول فرمائے۔ آمین!
اے مرے ابرِ کرم دیکھ یہ ویرانۂ جاں
کیا کسی دشت پہ تو نے کبھی بارش نہیں کی

کٹ مرے اپنے قبیلے کی حفاظت کے لیے
مقتلِ شہر میں ٹھہرے رہے جنبش نہیں کی

وہ ہمیں بھول گیا ہو تو عجب کیا ہے فراز
ہم نے بھی میل ملاقات کی کوشش نہیں کی
احمد فراز
ظہیراحمدظہیر
ظہیراحمدظہیر
سیما آپا ، یہ کیفیت نامہ کچھ پیچیدہ سا نہیں ہوگیا؟!:D
اقوامِ متحدہ کے ادارے کا کہنا ہے کہ غزہ کی بے گھر آبادی میں ایک فیصد بچے ایسے ہیں جو یتیم ہو چکے ہیں یا پھر اب ان کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہیں بچا۔

اقوامِ متحدہ کے ادارے ’یونیسیف‘ کے مطابق غزہ میں ایسا کوئی کیمپ نہیں جہاں موجود کسی بچے نے اپنے والدین یا دونوں میں سے کسی ایک کو نہ کھویا ہو۔
شیخ الاسلام ابنِ تیمیہ رحمہ اللہ کے نزدیک طاق رات اور شب جمعہ اکٹھے ہو جائیں تو شب قدر یقینی ہو جاتی ہے۔
(مفتی زرولی صاحب رحمہ اللہ)
حدیث قدسی:-
اے ابن آدم!تو خود کو میری عبادت کے لیے فارغ کر لے، میں تیرا سینہ غنا (دولت و بے نیازی) سے بھر دوں گا اور تیری محتاجی بھی دور کر دوں گا۔اور اگر تم نے ایسا نہ کیا تو تیرے ہاتھوں کو محنت و مزدوری سے بھر دوں گا لیکن پھر بھی تیری محتاجی ختم نہ ہو گی۔ (یعنی صبح و شام کمانے میں لگا رہے گا لیکن پھر بھی پوری نہ پڑے گی)
(مسند احمد، سنن ابن ماجہ، سنن ترمذی)
جاسمن
جاسمن
اللہ پاک ہم سب کو اپنی عبادت کی توفیق دے۔
اللَّهُمَّ أَعِنِّي عَلَى ذِكْرِكَ وَشُكْرِكَ وَحُسْنِ عِبَادَتِكَ !
آمین!
ثم آمین!
سیما علی
سیما علی
آمین ثم آمین
قمر رضوان قمر
قمر رضوان قمر
آمین ثمہ آمین
اکیس ۲١ رمضان المبارک حضرت علی علیہ السلام کا یومِ شہادت

مُرسلِ حق کرد نامش بُو تراب
حق ید اللہ خواند در امّ الکتاب

اللہ کے سچے رسول (صل اللہ علیہ وسلم ) نے آپ کو ابو تُراب کا نام (لقب) دیا، اللہ نے قرآن میں آپ کو ید اللہ (اللہ کا ہاتھ) قرار دیا۔
Top