’اللہ‌یار اینڈ دا لیجنڈ آف مارخور‘

سعادت

تکنیکی معاون
کیا مارخور واقعی سانپ کھاتا ہے؟
معلوم نہیں۔ :) اردو ویکیپیڈیا میں یہ درج ہے:
ایک قسم کا جنگلی بکرا جس کے سینگوں کا طول چار فٹ ہوتا ہے اور یہ گلگت اور کوہِ سلیمان میں پایا جاتا ہے، سانپ کھانا اسے مرغوب ہوتا ہے۔مارخور کا نام تھوڑا عجیب ہے۔ فارسی زبان میں "مار" کے معنی ہیں سانپ اور " خور" سے مراد ہے کھانے والا یعنی " سانپ کھانے والا جانور" ۔ ویسے یہ ایک چرندہ ہے اور سانپ نہیں کھا سکتا۔ اس کی وجہ تسمیہ شاید اس کے بَل دار سینگوں کی سانپ سے مشابہت ہو سکتی ہے یا اس جانور کا سانپوں کو مارنا۔ مقامی لوک کہانیوں کے مطابق مارخور سانپ کو مار کر اس کو چبا جاتا ہے، اور اس جگالی کے نتیجے میں اس کے منہ سے جھاگ نکلتی ہے جو نیچے گر کر خشک اور سخت ہو جاتی ہے۔ لوگ یہ خشک جھاگ ڈھونڈتے ہیں اور اس کو سانپ کے کاٹنے کے علاج میں استعمال کرتے ہیں۔

انگریزی ویکیپیڈیا پر بھی ایسا ہی کچھ موجود ہے۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
سننے کو تو کچھ ملا نہیں اس میں
کیا مارخور واقعی سانپ کھاتا ہے؟
کوئی بکرا سانپ نہیں کھاتا ۔یہ ایک پہاڑی بکرا ہے۔پاکستان کا قومی جانور ہے۔
اور ظاہر ہے کہ پہاڑی پودے ہی اس کی غذا ہیں۔ مارخور کا نام ذرا مس لیڈنگ ہے اس کے پیچھے کچھ دیومالائی جھوٹ یقینا ہوگا یا کئی ہوں گے جیسا کہ اوپر مذکوربھی ہوا۔۔۔ :)
 

سید عاطف علی

لائبریرین
شاندار کاوش لگ رہی ہے! (عقاب کی پرواز دیکھ کر مجھے Spirit: Stallion of the Cimarron کا ابتدائی سِین یاد آ گیا۔ :) )
مجھے زوٹوپیا کا کائی یاد آیا۔
البتہ وژؤل ایفیکٹس متاثر کن لگ رہے ہیں ۔
سکرپٹ نہ جانے کیسا لکھا ہے ۔ الو غصے میں کہہ رہا ہے "میں اسے چھٹی کا دودھ پلاؤں گا" مراد یہ ہے کہ چھٹی کا دودھ یاد دلاؤں گا ۔ :)
 

سید عاطف علی

لائبریرین
مجھے زوٹوپیا کا کائی یاد آیا۔
البتہ وژؤل ایفیکٹس متاثر کن لگ رہے ہیں ۔
سکرپٹ نہ جانے کیسا لکھا ہے ۔ الو غصے میں کہہ رہا ہے "میں اسے چھٹی کا دودھ پلاؤں گا" مراد یہ ہے کہ چھٹی کا دودھ یاد دلاؤں گا ۔ :)
ایک تصحیح ۔۔ زوٹوپیا نہیں زیم بیزیا۔
 

سعادت

تکنیکی معاون
مجھے زوٹوپیا کا کائی یاد آیا۔
البتہ وژؤل ایفیکٹس متاثر کن لگ رہے ہیں ۔
سکرپٹ نہ جانے کیسا لکھا ہے ۔ الو غصے میں کہہ رہا ہے "میں اسے چھٹی کا دودھ پلاؤں گا" مراد یہ ہے کہ چھٹی کا دودھ یاد دلاؤں گا ۔ :)
جی۔ اینیمیشن تو اچھی لگ رہی ہے، البتہ سکرپٹ اور کہانی کے بارے میں فلم کے ریلیز کے بعد ہی علم ہو سکے گا۔ ابھی تک یہی معلوم ہوا ہے کہ فلم میں جنگلی حیات کا تحفظ اور ماحول دوستی کے تھیمز شامل ہیں۔

پہلے میں بھی اسے الو ہی سمجھا تھا، بعد میں فلم کے خالقین کے ساتھ ایک انٹرویو میں پڑھا کہ یہ چکور ہے۔ :)
 

سید عاطف علی

لائبریرین
Top