تاسف ڈھونڈو گے اگر ملکوں ملکوں ،ملنے کے نَہیں نایاب ہیں ہم

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
بلاشبہ نایاب بھائی مثالی شخصیت تھے ، ان سے محفل میں میرا بہت کم ہی واسطہ رہا۔اکثر گزشتہ دور کی لڑیاں نظر سے گزرتی ہیں تو ان کی پر خلوص شخصیت اور محبت ، شفقت سے معمور بات چیت پڑھ کر روح مہک جاتی ہے ۔ نایاب بھائی عاجزی ، انکساری کی عمدہ مثال تھے ۔
 
م حمزہ

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون ۔
اللہ کریم ناباب بھائی کی مغفرت فرمائیں اور ان کے درجات کو بلند فرمائیں ۔آمین
 
م حمزہ

محفلین
کچھ دنوں سے ان کے موبائل پر کال کرنے کی کوشش کی۔ لیکن رابطہ نہیں ہوپایا۔ اس بات کا بالکل بھی خیال نہیں گزرا کہ وہ دار فانی سے کوچ کرگئے ہونگے۔ جب آخری بار میرے ساتھ بات کی تھی اس وقت بالکل ٹھیک ٹھاک تھے۔

مجھے لگا تھا کہ شاید چھٹی لیکر پاکستان گئے ہوں گے۔ کیا پتا تھا کہ وہ permanent چھٹی پر گئے ہیں۔

اللہ ان کو مغفور و مرحوم فرمائے۔
 
نور وجدان

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون ۔
اللہ کریم ناباب بھائی کی مغفرت فرمائیں اور ان کے درجات کو بلند فرمائیں ۔آمین
:( آمین ۔۔۔ اس پر فقط اتنا ہی کہا جاسکتا میں نے بھی ادھر لوٹنا ہے ۔۔۔ ادھر ہی جانا ۔۔۔ حقیقت میں وہ سید ، اپنے نسب کا بھرم رکھنے والے ۔۔۔دل کا دورہ پڑنے سے جہان فانی سے کوچ کرگئے ، جب ہسپتال گئے تو شوگر بہت لو تھی مگر شاید وقت تھا ۔۔۔
 
اللہ کریم بروز محشر آل رسول ﷺ کے صدقہ ہم سب کو ذلت اور رسوائی سے محفوظ رکھیں ۔آمین
 
الف عین

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون
بڑی افسوس ناک خبر ہے جو مجھے ابھی ابھی ملی ہے۔ نایاب واقعی نایاب روزگار تھے۔ اللہ ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top