لیکٹوز انٹالرینس

کیا آپ lactose intolerant ہیں؟

  • ہاں

    Votes: 7 31.8%
  • نہیں

    Votes: 15 68.2%

  • Total voters
    22

زیک

مسافر
Lactose Intolerance انسان کی اصلی حالت ہے کہ دودھ پہلے پہل صرف بچپن میں ہی ہضم کیا جا سکتا تھا اور بڑے دودھ نہ پیتے تھے۔ پھر انسان نے گائے بکری وغیرہ پالنا شروع کر دیں اور lactose persistence عام ہو گئی۔ آج بہت سے لوگ خاص طور پر یورپ اور مشرق وسطٰی میں ایک بھاری اکثریت lactase کو ہضم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ افریقہ میں کچھ گروہ دودھ ہضم کر سکتے ہیں اور کچھ نہیں۔ البتہ چین اور مشرقی ایشیا میں زیادہ تر لوگ بچپن کے بعد دودھ نہیں پی سکتے۔

جنوبی ایشیا میں lactose intolerence کی تناسب 20 سے 40 فیصد تک بتایا جاتا ہے۔

سوال یہ ہے کہ کیا آپ lactose intolerant ہیں؟
 
زیک

مسافر
میں پچھلی دہائی سے دودھ نہیں پی سکتا۔ ہاں دہی اور cheese وغیرہ میں کوئی مسئلہ نہیں۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
کسی حد تک اور یہ حد یقینا 20 سے 40 کے درمیان ہی کہیں ہو گی۔ بچپن میں مجھ سے دودھ بالکل ہی نہیں پیا جاتا تھا تاہم اب کوشش کر کے پی لیتی ہوں۔ البتہ ایک بار میں خوب بیمار ہوگئی تھی تو علاج ہوا تھا گرم دودھ میں کچا انڈہ ملا کر پینا :(

اس کے بعد ہمیں دودھ پینے کی عادت ہو گئی :)
 
نایاب

لائبریرین
پاکستان میں رہتے جب کبھی اتفاق ہوتا تھا میرے سامنے کوئی گائے بھینس کا دودھ دوہ رہا ہوتا تھا تو دوہنے کے فورا بعد اک دو گلاس کچا دودھ سادہ یا پھر " ٹیم یا سیون اپ " ملا کر آسانی سے پی جاتا تھا ۔ دودھ میں انڈے پھینٹ کر بھی پی لیتا تھا ۔ سو میرے خیال سے میں
lactose intolerant نہیں ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
قیصرانی

لائبریرین
کسی حد تک اور یہ حد یقینا 20 سے 40 کے درمیان ہی کہیں ہو گی۔ بچپن میں مجھ سے دودھ بالکل ہی نہیں پیا جاتا تھا تاہم اب کوشش کر کے پی لیتی ہوں۔ البتہ ایک بار میں خوب بیمار ہوگئی تھی تو علاج ہوا تھا گرم دودھ میں کچا انڈہ ملا کر پینا :(

اس کے بعد ہمیں دودھ پینے کی عادت ہو گئی :)
خوفناک علاج۔ یہ سزا تھی کیا؟ :(
 
قیصرانی

لائبریرین
میں کسی حد تک لیکٹوز ان ٹالرینس رہا ہوں ماضی قریب میں چند ماہ کے لئے۔ لیکن ابھی اس وقت دودھ کی ایک یا دو مصنوعات (سوئیٹ ڈشز) ایسی ہیں جو برداشت نہیں ہوتیں، بصورتِ دیگر کوئی مسئلہ نہیں ہوتا
 
دلاور خان

لائبریرین
مجھے دودھ یا دودھ سے بنی اشیاء ہضم کرنے میں کوئی دقت نہیں۔ اس لیے میں لیکٹوز انٹالرینس کی لسٹ میں شمار نہیں کیا جاسکتا:)
 
مجھے دودھ، دہی، لسی، ملک شیک، آئس کریم، ملائی سب ہی بہت پسند ہیں۔
گجریلہ تو بہت ہی پسند ہے۔ اور برفی بھی۔ قصوری فالودے کے تو کیا کہنے ، یعنی دودھ سے بنی ساری چیزیں پسند ہیں۔
جو دوست میری دعوت کرنا چاہے مندرجہ بالا ڈشز نوٹ کر سکتا ہے۔ :D:cool:
 
عزیزامین

محفلین
مجھے بھی دودھ سے کوئی مسئلہ نہیں ہاں پاکستان میں نیسلے وغیرہ ہی استعمال کیا کرتا تھا اس کی وجہ دودھ سمیل جسکی وجہ شاید چارہ ہے۔ پر یہاں آ کر باخوشی پسند ہے ایک گلاس تک تو بے حد آسانی سے پی سکتا ہوں
 
ماہی احمد

لائبریرین
ہم بھی اس 40 سے 20 فیصد میں پائے جاتے ہیں. حالنکہ مجھے خالص دودھ اور اس سے بنی دودھ پتی بہہہہہتتتت پسند ہے... مگر....
ہمیں تو یہ علاج بتایا گیا کہ دودھ میں یا چائے میں سونف ڈال لی جائے تو مسئلہ نہیں ہوتا.... اور کافی حد تک میرے معاملے میں یہ درست بھی ہے... پچھلا کچھ عرصہ خاصی بیمار رہی تب ڈاکٹرز نے سپلیمنٹس پریسکرائب کر دیے تھے...
 
یہاں لیکٹوز فری ملک ملتا ہے جو عام دودھ میں سے لیکٹوز کو دوسری شگرز میں بدل کر بنایا گیا ہوتا ہے۔ اس کا ذائقہ عام دودھ کا ہی ہوتا ہے۔ سویّاں اور کھیر وغیرہ کے لئے میں وہی استعمال کرتا ہوں۔
 
میں تب پاکستان میں تھی. وہاں بھی ملتا ہے اور پہلے وہی ٹرائے کروایا تھا ڈاکٹر نے لیکن نجانے اس سے طبیعت اتنی بگڑی کہ میں نے صاف انکار کر دیا پینے سے....
 
Top