شجرہ نسب

زیک

مسافر
کیا آپ میں سے کسی نے اپنے شجرہ نسب پر کام کیا ہے؟

ڈیٹا اکٹھا کرنا تو بہت مشکل کام ہے مگر اگر یہ کسی نے پہلے سے کر رکھا ہو تو کام کچھ آسان ہو جاتا ہے۔ پچھلے سال جب میں پاکستان گیا تھا تو اپنے اور عنبر دونوں کے شجرہ نسب والدین سے لے آیا تھا۔ یہ مکمل نہیں ہیں اور کچھ حصے گم بھی ہیں مگر پھر بھی کچھ ڈیٹا تو ہے۔

اب میں اسے کاغذ اور ورڈ فائلوں سے اپنے کمپیوٹر پر اور آن‌لائن genealogy پروگرام میں ڈال رہا ہوں تاکہ اس پر مزید کام کیا جا سکے۔

شجرہ نسب store کرنے کے لئ ایک عام سٹینڈرڈ Gedcom ہے جو مورمن چرچ نے شروع کیا تھا۔ تقریباً تمام genealogy پروگرام اس فارمیٹ میں درآمد اور برآمد کر سکتے ہیں۔

اپنے کمپیوٹر پر کام کرنے کے لئے میں GenealogyJ استعمال کر رہا ہوں جو جاوا میں لکھا ہوا ہے اس لئے ہر پلیٹ‌فارم پر چلتا ہے۔

آن‌لائن کام کے لئے PhpGedView اتنا مقبول ہے کہ یہ سورس‌فورج کے پہلے یا دوسرے نمبر کا پراجیکٹ ہے۔
 

دوست

محفلین
:? :? :? :? :? :? :? :? :?
مجھے صرف اپنے دادا تک معلوم ہے۔
شیر محمد تھا ان کام پھر والد صاحب کے دادا کا نام شاید “ماموں“ تھا۔ ایک بار میرے کزن نے بتایا تھا۔ شاید مذاق کیا تھا اس نے بھی۔
بہرحال چونکہ مجھے تو شجرہ نسب ہی کلییر نہیں اس لیے میں کیا کرسکتا ہوں اس سافٹویر کا۔ ہاں وہ احباب جن کے خاندان شروع سے پڑھے لکھے اور بیدار مغز جانے جاتے تھے ان کے شجرہ نسب موجود ہوں گے۔
ہم تو سیدھے سادھے زمیندار لوگ تھے پاکستان بننےسے پہلے۔
سو اس لیے میں نے اس دھاگے کو پڑھا ضرور لیکن کوئی جواب نہ سوجھا۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
زکریا!
یہ بات نہیں کہ کوئی دلچسپی نہیں رکھتا
بلکہ ہمارے ہاں تو مسئلہ ہی یہی ہے کہ ہر کوئی جو خود اپنی اہلیت ثابت نہیں کرپاتا اور زمانے کی تیز رفتاری کا ساتھ نہیں دے پاتا تو
پ۔۔۔۔۔۔۔۔درم سلطان ب۔۔۔ود
کا نعرہ لگا کر اپنے آپ کو مطمئن کرنے کی ناکام سی کوشش کرتا ہے
آپ کی جانب سے متذکرہ سافٹ ویر ڈائوں لوڈنگ پر لگایا ہوا ہے نیچے اترے تو اس کو دیکھا جائے کہ کیا ہے
میرے پاس ایک سافٹ ویئر موجود تھا
فیمل۔۔۔۔ی ٹ۔۔۔ری میکر
لیکن وہ انگلش سٹائل اور انگریزی تہذیب کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے
جبکہ ہمارے ہاں کے شجرہ نسب مختلف تہذیبی روایت کے حامل ہوتے ہیں
حال ہی میں میں نے اپنے شجرہ نسب کی قدیم دستاویز کو کورل ڈرا میں از سر نو مرتب کرنے کی کوشش کی ہے جو انتہائی دقت نظری اور محنت کے بعد تیار ہوئی
آپ ذرا اس سافٹ ویئر کے بارے میں تفصیل سے لکھیں کہ کیا ہے اور کیسے کام کرتا ہے تو لوگوں کی دلچسپی ضرور پیدا ہوگی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بندہ عشق شو و ترک نسب کن جام۔۔۔۔ی
کہ درین راہ فلان ابن فلان چیزی نیست
 

قیصرانی

لائبریرین
میرے پاس اپنا شجرہ ابو کی طرف سے کئی پشتوں تک ہے۔ اگر مل گیا تو لیتا آؤں گا

امی کے دادا تو پارٹیشن میں ادھر آئے تھے، تو اس طرف کا شاید ہی کچھ ہو
 

زیک

مسافر
شاکر: تمام اس قسم کے سافٹویر ہیں تو انگریزی یا یورپی حساب سے مگر اگر اردو لکھنے (یعنی یونیکوڈ) کی سپورٹ موجود ہو اور تفصیلی ڈیٹا ڈالنے کی بھی تو پھر ہمارا بھی کام بن جاتا ہے۔ surnames کی وجہ سے کچھ عجیب سا حال ہے میرے شجرہ نسب کا بھی کہ ہمارے ہاں اس کا concept ہی نہیں۔

phpGedView کافی پیچیدہ اور بڑا سافٹویر ہے۔ اس میں آن‌لائن ڈائریکٹ ایڈت کرنا کئی دفعہ کچھ مشکل ہو جاتا ہے۔ اس لئے میں GDBI Client استعمال کر رہا ہوں۔

اس کے علاوہ اس میں کافی اہم فیچر ہیں جیسے version control کی سپورٹ تاکہ اگر کوئی غلطی ہو جائے تو واپس پرانے ڈیٹا پر جایا جا سکے۔ اسی طرح تمام لوگ شجرہ نسب کو (یا اس کے اپنے حصے کو) ایڈٹ کر سکتے ہیں مگر ایڈمن کو ان تبدیلیوں کو منظور کرنا پڑتا ہے۔ وغیرہ۔
 
بھائی جنوبی ایشیا میں‌ تقسیم نے وہ طوفان بدتمیزی مچایا کہ اس کی دھول میں‌ نہ جانے کتنے شجرے گم ہو گئے اور کتنے للو پنجو ، سید اور شیخ وغیرہ ہو گئے ۔۔ اور ایسے ممالک میں جہاں‌نان شبینہ سے بڑا کوئی مسئلہ حل طلب نہ ہو وہاں ‌کسے پڑی ہے گڑے مردے اکھاڑنے کی ۔۔
 

قیصرانی

لائبریرین
میں نے کوشش کی تھی، جس کاغذ پر ابو کا شجرہ تھا، وہ کوئی تیس فٹ لمبا تھا۔ وہ بھی قیصر خان تک۔۔۔ پھر اس میں قیصر خان کی تمام اولادوں کا تذکرہ موجود تھا :( بس اتنی تفاصیل دیکھ کر پھر ہمت نہیں‌ ہوئی
 

زیک

مسافر
شاہد احمد خان نے کہا:
بھائی جنوبی ایشیا میں‌ تقسیم نے وہ طوفان بدتمیزی مچایا کہ اس کی دھول میں‌ نہ جانے کتنے شجرے گم ہو گئے اور کتنے للو پنجو ، سید اور شیخ وغیرہ ہو گئے ۔۔ اور ایسے ممالک میں جہاں‌نان شبینہ سے بڑا کوئی مسئلہ حل طلب نہ ہو وہاں ‌کسے پڑی ہے گڑے مردے اکھاڑنے کی ۔۔

میرے پاس جو شجرہ نسب ہیں ان میں بھی تقسیم اور ہجرت کی وجہ سے کافی مسائل ہیں مگر پھر بھی کافی نسلوں کا ڈیٹا ہے۔
 

زیک

مسافر
قیصرانی نے کہا:
میں نے کوشش کی تھی، جس کاغذ پر ابو کا شجرہ تھا، وہ کوئی تیس فٹ لمبا تھا۔ وہ بھی قیصر خان تک۔۔۔ پھر اس میں قیصر خان کی تمام اولادوں کا تذکرہ موجود تھا :( بس اتنی تفاصیل دیکھ کر پھر ہمت نہیں‌ ہوئی

یہ واقعی محنت‌طلب کام ہے۔ میں کتنے عرصے سے لگا ہوا ہوں مگر ابھی تک پورا شجرہ برقیا نہیں سکا۔ مگر برقیانے کا یہ فائدہ ہے کہ تبدیلی اور additions کافی آسان ہو جاتی ہیں اور پھر دوسروں سے شیئر کرنا بھی۔
 
زکریا بھائی
ایک سافٹ وئیر ہے جو مذکورہ کام کے لئے بنا ہے لیکن وہ عربی میں ہے۔ اگر آپ چاہیں تو آپ کو پوسٹ کرسکتا ہوں۔

مجھے پروگرامنگ کی ابجد تک نہیں معلوم ورنہ کچھ نہ کچھ تو کرپاتا۔ ہمارے تایا نے اللہ انکی مغفرت فرمائے دو سال قبل کشمیر سے اپنا سارہ نسب نامہ حاصل کیا تھا۔ کتنا درست ہے معلوم نہیں۔ البتہ ساتویں دادا تک دستیاب ہوا۔
میں نے ۳ سال قبل اپنے موجودہ خاندان کا ڈیٹا جمع کرنا شروع کیا تھا۔ وہ نوٹ بک ہی گم ہوگئی۔
دوبارہ کچھ نہ ہو سکا۔
 

AMERICAN

محفلین
صرف موضوع سے دلچسپی کی وجہ سے لکھ رہا ہوں۔
اس دھاگےکا جواب
میں نے بھی ایک دفعہ کوشش کی تھی لیکن صرف اپنے دادا ابو کے دادا ابو تک جان سکا تھا۔
 

زینب

محفلین
پر ھماری فیملے کا تو ٹھیک سے بنا ہوا ہے پہلے بندے سے لیکر مرے والد صاحب تک۔۔۔۔۔۔بعد کا کام تو بہت کم ہے کوئ کرنے والا ہو تو۔۔۔۔۔۔۔۔:mad:ویسے شاید ہماری فیملے کے پہلے بندے کا نام اکمل خاں تھا پھر بابر ائر ہمایوں تاک مئجھے بھی سمجھ آئ وس کے بعد نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔اپ نے یاد دلایا تو اب ک میں بھی لے ہی آون گی پاکستان سے
 
پچھلے دنوں ماوراء نے اس بارے میں بلاگ پر لکھا تو میں نے بھی اس پر کام کرنے کا سوچا۔ اب میرے ددھیال میں تو ایسا کوئی شجرہ موجود نہیں۔ فی الحال میں نے اپنی نانی کے بھائی سے ان کا شجرہ منگوایا ہے۔۔۔ پہلے اس کو ڈیجیٹلائز کروں گا۔ اس کے بعد ددھیال کے کوائف جمع کرنا شروع کروں گا۔۔۔ کسی نے اپنا شجرہ فائنل کرلیا ہے؟
 

ثناءاللہ

محفلین
اب شجرہ نسب کو کیا نصب کرنا -

وہ تو آباء تھے تیرے مگر تو کیا ہے
ہاتھ پر ہاتھ دھرے منتظرِ فردا ہے
(اقبال)

میرے خیال میں درست شعر یوں ہے۔
تھے تو آباء وہ تمہارے ہی ، مگر تم کیا ہو ؟
ہاتھ پر ہاتھ دھرے منتظرِ فردا ہو !

اور جہاں تک شجرہ نصب کی بات ہے تو مجھے بھی علم صرف سات پشتوں تک ہے اس سے پہلے کا پتہ نہیں اتنا پتہ ہے کہ ہمارے آباء اجداد عرب سے ہجرت کرکے آئے تھے۔
 
Top