youthbuk.com لانچ ہو گئی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
السلام علیکم
دوستو! ایکسپریس اخبار والوں کی جانب سے بنائی گئی جنرل نیٹ ورکنگ ویب سائیٹ youthbuk.com لانچ ہو چکی ہے۔
ماشاءاللہ اس کا اسکرپٹ بہت عمدہ ہے۔اور کافی حد تھ فیس بک کی ٹکر کا ہے۔

youthbuk.JPG
 
عثمان

محفلین
بہت خوب!!
یعنی "داعیان اسلام" متبادل بنانے کے جوش میں صرف نقل تک ہی پہنچ پائے! اور نقل بھی کس کی۔۔۔۔اسی گستاخ رسول فیس بک کی۔ :)
بھئی ادھر کچھ احادیث وغیرہ لگا لی ہوتیں۔ تاکہ نیٹ ورکنگ کرتے دوہرا ثواب ملے۔
 
دوست

محفلین
واہ جی واہ بڑا تیر مارا ہے فیس بُک کے گرافکس اُٹھا کر لگا دئیے۔ اور جب ان پر پیٹنٹ اور کاپی رائٹ کا مقدمہ ہوا تو؟
کون لوگ او تُسیں یار، اپنی انفرادیت وی قائم نئیں کرسکدے۔
 
arifkarim

معطل
السلام علیکم
دوستو! ایکسپریس اخبار والوں کی جانب سے بنائی گئی جنرل نیٹ ورکنگ ویب سائیٹ youthbuk.com لانچ ہو چکی ہے۔
ماشاءاللہ اس کا اسکرپٹ بہت عمدہ ہے۔اور کافی حد تھ فیس بک کی ٹکر کا ہے۔

youthbuk.JPG

نیز کاپی شدہ بھی ہے۔
 
پہلے اعتراض یہ تھا کہ اس جیسی بنانا ممکن نہیں۔اب بنائی تو نئے اعتراض ہونے لگے۔
ہمیں تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کیا دم تھا۔
یہ ہے ہمارے "اپنوں" کا حال۔
جناب تنقید کرنا آسان ہے کوئی کام کرنا مشکل۔
شرم کرو۔۔۔
 
وجی

لائبریرین
محمد شعیب خٹک صاحب ضروری نہیں کہ ہمیں مقابلہ کرنے کے لیئے نقل کرنی پڑے
نیٹ پر کچھ سرچ کریں تو کافی ساری ویب سائیٹ مل جائینگی
کچھ یہ ہیں
Muxlim.com
Sal.am
Naseeb
MuslimSocial.com
Muslim-Networks.com

ان کو استعمال کریں جو پہلے سے موجود ہیں اور میرے خیال میں کچھ اچھی حالت میں ہیں
 
دوست

محفلین
بس جی ہوا چل پڑی ہے فیس بُکیں بنانے کی تو بن رہی ہیں۔ میں تو پہلے ہی کہتا ہوں 2006 میں کولے بنانے کی ہوا بھی چلی تھی۔ لیکن اب بڑا سکون ہے، شانتی ہر طرف۔ بس لیمن کولا ملتی ہے یا پیپسی اور کوکا کولا ملتی ہے۔ مسلم کولا صرف ایک سال رہی پھر اللہ کو پیاری ہوگئے، شاید اس مُسلے کا ایمان ذرا کمزور تھا، کمرشل ایمان ہوگا۔ اسی قسم کا کمرشل ایمان ان دیسی فیس بُکوں کا ہے۔
 
وجی

لائبریرین
دوست ایسی کوئی بات نہیں جہاں جہاں کولے بن رہے تھے وہاں آج بھی بن رہے ہیں
مگر پاکستان کچھ نرالی جگہ ہے
 
زین

لائبریرین
السلام علیکم
دوستو! ایکسپریس اخبار والوں کی جانب سے بنائی گئی جنرل نیٹ ورکنگ ویب سائیٹ youthbuk.com لانچ ہو چکی ہے۔
ماشاءاللہ اس کا اسکرپٹ بہت عمدہ ہے۔اور کافی حد تھ فیس بک کی ٹکر کا ہے۔

ایکسپریس اخبار سے اس ویب سائٹ کے تعلق کا کوئی ثبوت؟؟؟ کوئی ربط؟؟
 
شہزاد وحید

محفلین
پہلے تو مجھے یہ کلیئر کر دیں کہ شان رسول میں گستاخی فیس بُک نے کی تھی، فیس بُک کی انتظامیہ نے کی تھی یا پھر فیس بُک استعمال کرنے والی ایک یوزر نے؟ پہلی دو صورتوں میں، میں ابھی اور اسی وقت فیس بُک چھوڑنے کو تیار ہوں۔ اور جو لاکھوں لوگ اسلامی پیجز اور گروپس جائن کیئے ہوئے ہیں وہ بھی سب کچھ ختم کر دے گے۔

اور دوسری بات یہ جتنی بھی ایسی سائیٹس ہیں جیسے کہ
http://www.millatfacebook.com/
http://www.muslimbook.com/
http://www.madina.com/ اور بھی ہونگی ان کے بارے میں میرا خیال بلکل باقیوں جیسا ہے۔ یعنی یہ سب نقول ہیں اور سابقہ حالات کے پیش نظر فیس بُک کے خلاف جو مسلمانوں کے جذبات بنے ہیں ان سے فائدہ اٹھانے کے لئیے بنائے گئے ہیں۔ اور زین کی طرح میرا بھی سوال ہے کہ ایکسپرس سے الحاق کا کوئی ثبوت کوئی اخبار کا اشتہار یا ٹیلی ویژن کا کوئی ایڈ؟؟؟

اور کوئی مجھے یہ بھی بتا دے کہ کون لوگ جھوٹے ایس ایم ایس بنا کر پھیلاتے رہتے ہیں کہ پاکستان میں فیس بک بند ہونے سے فیس بک کو کروڑوں اربوں کا نقصان (کامران خان شو میں کامران خان نے یہ سوال ایک آئی ٹی ماہر سے پوچھا تھا اور اس نے کہا تھا کہ فیس بُک کی کمائی پاکستان سے اتنی ہے ہی نہیں کہ جتنا کہ نقصان بتایا جا رہا ہے)، کبھی خود ساختہ احادیث اور آیات، اور کبھی خود ساختہ خبریں جیسے کہ فیس بک کی انتظامیہ نے دعوٰہ کیا ہے کہ مسلمان نے گستاخی رسول بھلا کر فیس بک پھر سے استعمال کرنے لگے گے اور پتہ نہیں کیا کیا۔ اور پھر لوگ بھی بنا سوچے سمجھے ان ایس ایم ایس کو فارورڈ پہ فارورڈ کیے جاتے ہیں بنا یہ جانے کہ یہ ایس ایم ایس آئے کہاں سے، آیا ان کا حقیقت کے ساتھ کوئی تعلق ہے بھی کہ نہیں؟
 
مسلمانوں کے اتحاد میں ہمیشہ ایسے "میر جعفر" اور "میرصادق" آڑے آتے رہے ہیں۔
اگر آپ اپنی نفس پرستی کی وجہ سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی گستاخی برداشت کر سکتے ہیں تو آپ کی مرضی۔
ہمیں تو ہمارے نبی اپنی جان سے بھی زیادہ محبوب ہے۔اس سے پہلے بھی میرا ایک دھاگہ مقفل کر دیا گیا۔اگر کسی مغرب کے غلام کو انکی غلامی کرنی ہے تو شوق سے کرے۔عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی راہ میں رکاوٹیں نہ ڈالے۔

fb1.jpg

fb2.jpg

اور جناب ان خبیثوں نے بڑے بڑے اسلامک پیجز بھی ڈیلیٹ کر دیئے ہیں۔۔۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
مسلمانوں کے اتحاد میں ہمیشہ ایسے "میر جعفر" اور "میرصادق" آڑے آتے رہے ہیں۔
اگر آپ اپنی نفس پرستی کی وجہ سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی گستاخی برداشت کر سکتے ہیں تو آپ کی مرضی۔
ہمیں تو ہمارے نبی اپنی جان سے بھی زیادہ محبوب ہے۔اس سے پہلے بھی میرا ایک دھاگہ مقفل کر دیا گیا۔اگر کسی مغرب کے غلام کو انکی غلامی کرنی ہے تو شوق سے کرے۔عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی راہ میں رکاوٹیں نہ ڈالے۔

اور یہ میرا آپ کو آخری مرتبہ انتباہ ہے کہ آئندہ تہذیب کے دائرے میں رہ کر گفتگو فرمائیں ورنہ آپ کو بین کر دیا جائے گا۔
 
اور یہ میرا آپ کو آخری مرتبہ انتباہ ہے کہ آئندہ تہذیب کے دائرے میں رہ کر گفتگو فرمائیں ورنہ آپ کو بین کر دیا جائے گا۔

ایک مرتبہ نہیں ایک سو ایک مرتبہ کر دو۔
ان گستاخون کے منہ تو بند نہیں کر سکتے مسلمانوں کے کیسے کرو گے۔

حق بات پہ کٹتی ہیں تو کٹنے دو زبانیں
غدار کو ہر حال میں غدار کہیں گے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top