Xtravo Explorar

آپ کے خیال میں Xtravo Explorar کا معیار کیسا ہے؟

  • بہت اچھا

    Votes: 0 0.0%
  • اچھا

    Votes: 1 20.0%
  • بس صحیح ہے

    Votes: 2 40.0%
  • خراب

    Votes: 2 40.0%

  • Total voters
    5
السلام علیکم
جناب حال چال کیسے ہیں۔ عید کیسی گزری۔؟ امید ہے کہ اچھی گزری ہوگی
آج "اے آر وائے ون ورلڈ" کی 6 بجے کی خبریں سنتے ہوئے ایک پاکستانی نوجوان کی طرف سے انٹرنیٹ براؤزر کے اجراء کا سنا۔ نیوز کاسٹر کے مطابق یہ کافی مقبول واقع ہورہا ہے اور بہت بڑی تعداد میں اس کی ڈاؤن لوڈنگ ہورہی ہے۔ فوراً انٹرنیٹ چلایا۔ سرچ کی اور آخر کار اس کو پالیا۔ڈاؤن لوڈ بھی کر لیا ہے اور اسے اب استعمال کرہا ہوں ۔ اس کے ڈویلپر "شیخ عمران صاحب" ہیں ۔ ان کا دعوی ہے کہ یہ دنیا کا تیز رفتار براؤزر ہے۔
یہ ہے کہ نہیں یہ آپ صاحبان چیک کر کے دیکھیں ۔ اگر واقع اس میں کوئی خوبی ہے تو جناب عمران صاحب کی شان میں کوئی کمنٹس ہی دے دیں آخر پاکستانی بھائی ہیں۔ اور اردو محفل بھی بالکل کسی پرابلم کے بناء صحیح نظر آرہی ہے
ایڈریس یہ ہے
http://www.jawoco.com
 

arifkarim

معطل
اگر ایک پاکستانی نے بنایا ہے تو اسے کم از کم اسمیں مکمل یونیکوڈ کی اسپورٹ ڈالنی چاہیے!
 

دوست

محفلین
یہ ایکسپلورر کا انجن استعمال کرتے ہوئے ڈاٹ نیٹ 2 میں تیار کردہ مواجہ ہے، یاد رہے ڈاٹ نیٹ 2 میں باقاعدہ ایک کنٹرول موجود ہے جو انٹرنیٹ‌ ایکسپلورر کو استعمال کرکے آپ کے سافٹویر میں ویب پیج دکھا دیتا ہے۔ اردو ویب لغت اطلاقیے میں یہی طریقہ کار استعمال کیا گیا ہے۔ اب یہ نہیں‌ معلوم کہ ان صاحب نے لو لیول کلاسز کا استعمال کیا ہے یا وہی کنٹرول ڈال کر براؤزر بنا ڈالا ہے۔
 

دوست

محفلین
ایک میگا بائٹ میں براؤزر تو نہ بنا جی، یہ تو مواجہ بنا صرف باقی تو ایکسپلورر ہے سارا۔
 
مجھے تو یہ کوئی خاص تیز رفتار نہیں لگا۔ چلتے چلتے کافی اٹک رہا ہے۔ کبھی کبھی نئے ٹیب کھولنے پر ان میں کلوز بٹن بھی غائب ہوتا ہے۔ انٹرنیٹ ایکسپلورر ہی کے کئی فنشگشنز کو ڈس ایبل کر کے اور تھوڑا ’’رنگ و روغن‘‘ کر کے بنایا ہوا محسوس ہو رہا ہے۔ اس براؤزر کی خبر میں نے بھی ٹی وی پر دیکھی تھی۔ مگر سچی بات تو یہ ہے کہ مجھے تو یہ ہرگز ’’متاثر کن‘‘ نہیں لگا۔
 

دوست

محفلین
وہی بات ہے اس میں ایکسپلورر کا مذکورہ کنٹرول ہی استعمال کیا گیا ہے۔ پیج براؤز کرتے ہوئے وہی ایکسلپورر کی ٹچ کی آواز آتی ہے۔ کچھ سست رفتار ہے اور کبھی ہینگ ہوجاتا ہے۔ مواجہ البتہ خوبصورت ہے، ٹیب اور آر ایس ایس کی خوبیاں بلاشبہ خود ڈالی گئی ہیں۔
 

محمد سعد

محفلین
میڈیا والوں‌کے بھی کیا کہنے۔ سب سے پہلے خبر پہنچانے کے شوق میں کہاں کہاں‌تک پہنچ جاتے ہیں۔ مجھے نوے فیصد تک یقین ہے کہ یہ براؤزر ایسے ہی شوقیہ بنایا گیا ہے یا پھر ڈاٹ نیٹ کی مشق کے طور پر اور کسی چینل والوں نے مفت میں ہی سب سے پہلے خبر پہنچانے کے شوق میں اپنے آپ کو لطیفہ بنا لیا ہے۔ :beating:

ویسے جہاں تک معہیار کی بات ہے تو میں نے استعمال تو نہیں کیا لیکن گاڑی کے لیے جو انجن استعمال کیا گیا ہے، اسے اچھی طرح‌سے جانتا ہوں۔ اور چونکہ خراب انجن کے ساتھ مہنگی ترین گاڑی بھی کسی کام کی نہیں ہوتی چنانچہ میرا ووٹ‌بھی انجن کے مطابق ہی ہوگا۔ ;-)
بہرحال پہلی کوشش کے طور پر اچھا ہے۔ اور اگر اس کا مصنف واقعی اس معاملے میں سنجیدہ ہے تو میرا اس کو مشورہ ہے کہ کسی عمدہ سے اوپن سورس انجن کا استعمال کر لے تاکہ واقعی پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہو سکے۔ :hatoff:
 
Top