www.itdunya.com (A Review)

زیک

مسافر
آفریدی اگر آپ اپنی فورم کو باقاعدہ تحریری اردو میں کرنا چاہتے ہیں بجائے اس کے کہ وہ رومن یا تصویری اردو میں ہو تو ہم اس سلسلے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔

میرا خیال ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ویب پر تصویری اور رومن اردو کا استعمال چھوڑ دیا جائے۔
 

Afridi

محفلین
پیارے زکریا بھائی آپ جیسے لوگ اگر رہیں تو انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب ہماری پیاری اردو زبان سب سے آگے ہوگی۔۔آپ نے بالکل صحیح کہا ہےکہ یونی اردو رومن اردو اور یا کسی اور قسم کے اردو سے ہزار درجے بہتر ہے۔۔ لیکن اس یونی کوڈ اردو کا فورم سائٹ ہر کوئی تو نہیں بنا سکتا ۔۔۔۔۔
آپ کے اچھے رویے کا بہت بہت شکریہ۔۔۔۔
میں آپ کے فورم کی ری ویوو اپنے سائٹ میں کر ونگا۔۔۔۔اور لنک یہاں شیئر کرونگا۔۔۔۔۔۔
اللہ کریں آپ کی یہ فورم کامیابیوں کی بلندیوں کے چھو جائے۔۔
والسلام۔۔آفریدی
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم آفریدی۔ آپ کے ارادے تو ماشاءاللہ بہت نیک ہیں لیکن یہ ویب سائٹ کیوں نہیں کھل رہی۔ دوسرے آپ نے یہ کیا بات کی ہے کہ ہر کوئی یونیکوڈ اردو ویب سائٹ نہیں بنا سکتا۔ بھائی مجھے ویب ٹیکنالوجیز کا کچھ نہیں پتا اور اس کے باوجود یہ فورم یونیکوڈ اردو میں بنائی ہوئی ہے۔ اگر اس سلسلے میں ہم تمہاری کوئی مدد کر سکتے ہیں تو بتاؤ۔ تمہیں شاید معلوم ہو کہ ہم ایک ٹیکنالوجی نیوز ویب سائٹ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ اس کے لیے ہم جملہ کونٹنیٹ منیجمنٹ سسٹم کا استعمال کر رہے ہیں۔ اگر چاہو تو تمہیں اس سلسلے میں مزید معلومات فراہم کی جا سکتی ہیں۔
 

Afridi

محفلین
السلام علیکم پیارے نبیل بھائی آپ کے اتنے اچھے، پیارے اور کائنڈ ریپلے کا بہت بہت شکریہ۔ ویسے اچھے لوگوں کی اچھی ہی سوچ ہوتی ہے۔ میں آپ لوگوں کے اس اچھے رویے اور خیالا ت سے بہت متاثر ہوا ہوں۔۔۔۔ ایسے لوگ بہت کم دیکھنے میں آتے ہے۔
ہماری دعا ہے کہ اللہ تعلٰی آپ لوگوں کی ہر خواہش اور تمنا پوری کریں۔۔۔
والسلام،۔۔ آفریدی
 
Top