www.esmsnow.com

hackerspk

محفلین
بعون صناع مکین مکاں وفضل خلاق زمین و زماں​

ای ایس ایم ایس ناؤ کے نام سے ایک نیا پراجیکٹ شروع کرنے کی تیاری ہے۔ ویسے تو یہ کمرشل پراجیکٹ ہے۔ اور انٹرنیٹ کی بیشتر سائٹس کی طرح کاروباری مقاصد کے لیے بنائی گئی ہے مگر اس میں ایک نیا فیچر متعارف کروایا گیا ہے۔ کہ اس سائٹ سے صارفین ایس ایم ایس اردو زبان میں بھی بھیج سکتے ہیں۔ گوگل ٹرانسلیٹریشن کو آن کر کے رومن سے اردو بھی کنورٹ ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ ان ایبل اردو کا بٹن دبانے سے اردو لکھی جا سکتی ہے۔ اس طرح صارفین نہ صرف اردو میں پیغام بھیج سکتے ہیں۔ بلکہ اردو زبان میں پیغام وصول بھی کر سکتے ہیں۔ اگر یہ پراجیکٹ کامیاب ہوتا ہے۔ تو اس کے ذریعے لوگوں میں اردو زبان کو فروغ دینے کی کشش پیدا کی جا سکتی ہے۔ مثلا ہر ایس ایم کے آخر میں پاک اردو انسٹالر، تاج نستعلیق فونٹ وغیرہ کا تعارف لوگوں کو کروا دیا جائے۔
http://www.esmsnow.com/
 
آخری تدوین:

آصف اثر

معطل
میں نے استعمال کرکے دیکھ لیا۔ بہت زبردست۔
ایک بات سمجھ نہیں آئی کہ سب سے پہلے جو "ریسیو ڈ ایس ایم ایس" کا خانہ ہے اس کا کیا مطلب؟
اور وصول ہونے والےایس ایم ایس کے آخر میں اشتہار بہت بڑا ہے۔
 

hackerspk

محفلین
میں نے استعمال کرکے دیکھ لیا۔ بہت زبردست۔
ایک بات سمجھ نہیں آئی کہ سب سے پہلے جو "ریسیو ڈ ایس ایم ایس" کا خانہ ہے اس کا کیا مطلب؟
اور وصول ہونے والےایس ایم ایس کے آخر میں اشتہار بہت بڑا ہے۔
آپ نے اگر کسی نمبر پر ایس ایم ایس کیا ہے اور آپ کو اس نمبر سے جواب بھی موصول ہونے کی توقع ہے تو اس نمبر کو ریسیوڈ ایس ایم ایس کے خانے میں لکھ کر چیک کر بٹن دبائیں۔ اگر آپ کو کوئی جواب موصول ہوا ہے تو وہاں نظر آئے گا۔ یہ سہولت بیرون ملک صارفین کے لیے بہت مفید ہے۔ اس طرح پاکستان سے جواب دینے والے پر پیکج کے حساب سے ایس ایم ایس کی قیمت لاگو ہو گی۔ اور وہ اپنا جواب اسی وقت ریپلائی کی صورت میں دے سکے گا۔
اشتہار مختلف وقت میں مختلف ہوں گے۔ مثلا اگر پاک اردو انسٹالر کا اشتہار ہوا تو اس کا لنک بھی ساتھ ہو گا جو ظاہر ہے تھوڑا لمبا تو ہو گا۔
 

دوست

محفلین
کچھ عرصہ قبل پی ٹی اے نے آنلائن ایس ایم ایس پر پابندی لگائی تھی جس کی وجہ سے اردو پوائنٹ کی ایس ایم ایس سروس بند ہو گئی۔ وہ ایس ایم ایس کرنے والے کی آئی ڈی وغیرہ مانگتے تھے۔ اس کا کیا اپائے کیا ہے؟
 

hackerspk

محفلین
با قاعدہ طور پر سائٹ کو جاری کر دیا ہے۔ اور اس کی ٹیسٹنگ مکمل کر لی ہے۔
سائٹ میں اب شیڈول میسج بھیجنے کی سہولت بھی موجود ہے۔
اور آپ اپنے بھیجے ہوئے پیغامات کی ڈیلوری رپورٹ بھی چیک کر سکیں گے۔

جلد ہی ایس ایم ایس کی سہولت ترکی کے لیے بھی مہیا کر دی جائےگی۔ ترکی کے سرورز ابھی ابتدائی کاروائی سے گزر رہے ہیں۔

http://www.esmsnow.com/index.php
 
Top