سبق While Loop

while statement
while بیان ایک ایسا حلقہ ہے جو تب تک چلتا رہتا ہے جب تک اس کی شرط (condition) درست رہتی ہے یعنی جب تک دی گئی شرط (condition) سچ رہتی ہے۔ یہ حلقہ (loop) کی مثال ہے۔​

While Loop کی مثال

PHP:
number = 0
while number < 9:
  print ('The number is:', number)
  number = number + 1
 
print ("Loop is over.")

نتیجہ:

کوڈ:
The number is: 0
The number is: 1
The number is: 2
The number is: 3
The number is: 4
The number is: 5
The number is: 6
The number is: 7
The number is: 8
Loop is over.

اس لوپ میں ہم نے ایک ویری ایبل number کے نام سے بنایا اور اسے 0 کی ویلیو دی۔

پھر while loop کا آغاز کیا جس میں شرط رکھی کہ جب تک number کی قدر 9 سے کم ہے یہ لوپ چلتا رہے۔
loop کی باڈی میں ہم نے ایک جملہ بشمول ویری ایبل پرنٹ کروایا ہے اور ساتھ ہی ویری ایبل number میں 1 جمع کروا دیا ہے۔ اگلی بار جب لوپ چلتی ہے تو پھر دی گئی شرط کو چیک کیا جاتا ہے اور شرط سچ (True) ہونے پر لوپ کے اندرونی بلاک کو چلایا جاتا ہے۔ اس طرح یہ لوپ اس وقت تک چلتا رہتا ہے جب تک کہ لوپ میں دی گئی شرط جھوٹ (false) نہیں ہو جاتی۔ یعنی جب بڑھتے بڑھتے ویری ایبل number کی قدر 9 ہو جاتی ہے تو لوپ ختم ہو جاتی ہے۔
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
While loop کے ساتھ اگر آپ چاہیں تو elseبھی دے سکتے ہیں۔

اوپر کی مثال میں جو جملہ ہم نے لوپ ٹرمینیٹ ہونے پر پرنٹ کروایا ہے وہ ہم else کے ساتھ بھی پرنٹ کروا سکتے ہیں۔

یعنی جیسے ہی شرط غلط (False) ہوگی else کا کوڈ بلاک چلے گا۔

PHP:
number = 0
while number < 9:
  print ('The number is:', number)
  number = number + 1
else:
    print ("Loop is over.")
 
Top