سبق While لوپ

While loop
وائل لوپ ایک ایسا حلقہ یا چکر ہے جو تب تک چلتا رہتا ہے جب تک اس کی شرط (condition) درست رہتی ہے یعنی جب تک دی گئی شرط (condition) سچ رہتی ہے۔ یہ حلقہ (loop) کی مثال ہے۔

PHP:
temperature = 115 
while temperature > 112: # first while loop code
   print(temperature)
   temperature = temperature - 1

print('The tea is cool enough.')

ایک اور وائل لوپ کی مثال جس میں ایک ویری ایبل iکی ویلیو مقرر کی گئی ہے۔
وائل لوپ میں شرط رکھ گئی ہے کہ جب تک ویری ایبل i کی قیمت 9 سے کم ہے وہ چلتی رہے گی۔
وائل لوپ کے اندر ویری ایبل i کی قیمت پرنٹ کی جا رہی ہے اور لوپ کے ہر پھیرے میں i کی قیمت میں دو نمبر جمع کرکے قیمت بڑھائی جا رہی ہے۔
اس طرح تین پھیروں میں شرط غلط ثابت ہو جائے گی کہ ویری ایبل i کی قیمت 9 سے بڑھ جائے گی۔

PHP:
i = 4
while i < 9:
  print(i)
  i = i+2
 
السلام و علیکم محب علوی صاحب ۔
جناب اگلی اقساط کا لنک فراہم کر دیں ، شکریہ۔

پورے کورس کا ایک مرکزی صفحہ ہے جس میں اس کورس میں شامل تمام اسباق موجود ہیں۔

پائتھون کورس 2018


گمنام زندگی اگر کسی اور سبق اور موضوع کی بات کر رہے ہیں تو اس بارے میں کچھ تفصیل سے لکھیں۔
 
Top