(Waar (2012

شعیب صفدر

محفلین
سنا ہے یہ فلم ISPR کے تعاون سے بنائی جا رہی ہے!!! کیا یہ درست ہے؟
اور سنا ہے یہ پاکستان کی ہسٹری کی سب سے مہنگی فلم ہو گی دو گھنٹے اور چوبیس منٹ کی اس فلم پر قریب انیس کروڑ تک لاگت آنے کے امکان ہیں
 
محمد امین

لائبریرین
کب جاری ہوگی یہ؟؟

ایک انڈین فورم پر کسی کا تبصرہ پڑھا میں نے، درست تبصرہ تھا۔۔۔ کہ 1 منٹ باون سیکنڈ میں فلم کا پلوٹ نہیں پتا لگ سکا۔۔۔۔
 
شہزاد وحید

محفلین
سنا ہے یہ فلم ISPR کے تعاون سے بنائی جا رہی ہے!!! کیا یہ درست ہے؟
اور سنا ہے یہ پاکستان کی ہسٹری کی سب سے مہنگی فلم ہو گی دو گھنٹے اور چوبیس منٹ کی اس فلم پر قریب انیس کروڑ تک لاگت آنے کے امکان ہیں

مہنگی والی بات تو ٹھیک ہے لیکن ISPR کے تعاون والی بات ٹھیک نہیں۔ البتہ امریکی فلم پروڈکشن ادارہ Warner Bros اس فلم کی ڈسڑی بیوشن اور پوسٹ پروڈکشن میں تعاون کرے گا۔
 
فہیم

لائبریرین
کیا پاکستان میں شان کے علاوہ کوئی اور ایکٹر نہیں ہے؟

وہ بھی یوں پتہ لگ گیا کہ تھریڈ کھولتے ہیں شان کا چہرہ سامنے آگیا۔
 
شہزاد وحید

محفلین
میں نے سنا ہئ یہ یکم جون 2012 کو ریلیز ہو گی۔

15 فروری کی ریلیزنگ ڈیٹ اس فلم کے IMDB کے صفحے پر درج ہے۔ جبکہ اس فلم کے اداکار شمعون عباسی نے شوشل میڈیا ویب سائیٹ پر 23 مارچ ریلیزنگ ڈیٹ بتائی ہے۔ خیر جب بھی آئے۔ رام چند پاکستانی، خدا کے لیے اور بول جیسے فلموں کے بعد اب اس فلم کا پاکستان انڈسٹری میں میں بننا خوش آیند بات ہے کیونکہ ٹیلنٹ تو پاکستانیوں میں بہت ہے بس مثبت طریقے دکھانے کے مواقع کم ملتے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ ایسی فلمیں بنتی رہی تو پاکستان فلم انڈسٹری کا نام بھی ٹاپ کی فلم انڈسٹریز میں شامل ہو گا۔
 
عسکری

معطل
مہنگی والی بات تو ٹھیک ہے لیکن ISPR کے تعاون والی بات ٹھیک نہیں۔ البتہ امریکی فلم پروڈکشن ادارہ Warner Bros اس فلم کی ڈسڑی بیوشن اور پوسٹ پروڈکشن میں تعاون کرے گا۔
آئی ایس پی آر کا تعاون شامل ہے جناب بہت سے ربط اس پر موجود ہیں:)
 
شہزاد وحید

محفلین
آئی ایس پی آر کا تعاون شامل ہے جناب بہت سے ربط اس پر موجود ہیں:)

ہاہاہاہاہا، ویسے یہ فلم انگریزی میں ہے تو پاکستان میں اس کی بلاک بسٹری کے چانسز کم ہیں جب تک اسے اردو میں ڈب نہ کیا گیا۔ اس مہنگی فلم کے پرڈیوسرز کے ذہنوں میں یہ بات تو ہو گی ہی۔ :) اور رہی بات تعاون کی تو اگر دس ربط اس کی تصدیق میں موجود ہیں تو دس اس کی تردید میں بھی موجود ہیں تو ہمیں ایویں اپنی علمیت نہیں جھاڑنی چاہیے :box: اور جس نے بھی تعاون کیا ہے سانوں کی :heehee: :dontbother: ۔ یا تو ہم نے اس بنیاد پر دیکھنے یا نہ دیکھنے کا فیصلہ کرنا ہو نا تب ہم اس بحث کو طول دیں۔ اس لئیے میں اس جملے کے ساتھ گل مکاتا ہوں کہ:

"توادی من لینے آں" :warzish:
 
غفران محسن

محفلین
مہنگی والی بات تو ٹھیک ہے لیکن ISPR کے تعاون والی بات ٹھیک نہیں۔ البتہ امریکی فلم پروڈکشن ادارہ Warner Bros اس فلم کی ڈسڑی بیوشن اور پوسٹ پروڈکشن میں تعاون کرے گا۔
مجھے کوئی مستند ربط نہیں ملا کہ اس کو وارنر برادرز دسٹری بیوٹ کر رہے۔ گوگل ہمیشہ کسی پاکستانی فورم پر لے جاتا ہے۔
 
زبیر مرزا

محفلین
دیکھنا تو ہم بھی چاہتے ہیں یہ فلم کہ اس میں سنا ہے میشا شفیع :) نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے
جون میں پاکستان سے ایک دوست آرہاہے اُسے سخت تاکید کی ہے ڈی-وی-ڈی لانے کی
 
Top