Ubunto 10.10 میں اردو پڑھنے اور لکھنے کی سپورٹ؟؟

مجاز

محفلین
سلام علیکم

Ubunto 10.10 میں ، میں اردو نہیں پڑھ پا رہا ۔ اردو فونٹ کیسے انسٹال کیئے جاتے ہیں اور اردو کیبورڈ کیسے نصب کیا جائے اس میں؟؟
 
مکی

معطل
کیبورڈ سے alt+f2 کے بٹن دبائیں اور اس میں لکھیں:

کوڈ:
gksu nautilus

اب یہاں چلے جائیں:

کوڈ:
/usr/share/fonts/truetype

اور کسی بھی نام کا فولڈر بنا کر اس میں فونٹ کاپی کردیں، اب ٹرمنل کھولیں اور فونٹ کیشے تازہ کریں:

کوڈ:
fc-cache -rv

کیبورڈ کے لیے ٹرمنل میں لکھیں:

کوڈ:
setxkbmap -option grp:alt_shift_toggle,grp_led:scroll us,pk

اب alt+shift سے کیبورڈ تبدیل کریں.
 
ابو ثمامہ

محفلین
Ubunto ۹.۱۰ مجھے یھی مسئله درپیش ھے، کیا میں بھی یھی طریق کار اختیار کروں؟؟؟؟
تاھم میں کی بورڈ نصب کرچکا ھوں۔
 
مکی

معطل
Ubunto ۹.۱۰ مجھے یھی مسئله درپیش ھے، کیا میں بھی یھی طریق کار اختیار کروں؟؟؟؟
تاھم میں کی بورڈ نصب کرچکا ھوں۔

آپ بھی یہی طریقہ اختیار کر سکتے ہیں، اگر کیبورڈ نصب کر چکے ہیں تو کیبورڈ والے مرحلے کو نظر انداز کردیں..
 
ابو ثمامہ

محفلین
[QUOTE
اب یہاں چلے جائیں:

کوڈ:
/usr/share/fonts/truetype

اور کسی بھی نام کا فولڈر بنا کر اس میں فونٹ کاپی کردیں، اب ٹرمنل کھولیں اور فونٹ کیشے تازہ کریں:
[/QUOTE]
اس دوسرے مرحلے میں کریٹ فولڈر کا آپشن بند آرھا ھے۔۔۔۔
مزید یھ فرمائیں کھ کیا میں اپنے ورجن کو اپ گریڈ کرلوں؟؟؟؟؟
 
مکی

معطل
[quote
اب یہاں چلے جائیں:

کوڈ:
/usr/share/fonts/truetype
اور کسی بھی نام کا فولڈر بنا کر اس میں فونٹ کاپی کردیں، اب ٹرمنل کھولیں اور فونٹ کیشے تازہ کریں:
اس دوسرے مرحلے میں کریٹ فولڈر کا آپشن بند آرھا ھے۔۔۔۔
مزید یھ فرمائیں کھ کیا میں اپنے ورجن کو اپ گریڈ کرلوں؟؟؟؟؟[/quote]

آپ نے میرے مراسلے میں سو جو کچھ اقتباس کیا ہے اس کے اوپر بھی کچھ لکھا ہوا ہے..

اپگریڈ کا انحصار آپ کی اپنی صوابدید پر ہے..
 
ابو ثمامہ

محفلین
مكی بھائی، پہلی کمانڈ کے بعد ہی دوسری استعمال کی۔۔۔۔لیکن اس دوسری کمانڈ کے بعد متذکرہ فولڈر میں کریٹ فولڈر کام نہیں کر رہا۔۔۔۔۔
 
مکی

معطل
یعنی آپ نے alt+f2 دبایا اور ظاہر ہونے والے مکالمے کے خانے میں gksu nautilus لکھا.. آپ سے پاس ورڈ مانگا گیا اور پھر ناٹیلس بطور روٹ کھلا ناٹیلس کے اس دریچے کو استعمال کرتے ہوئے جب آپ مطلوبہ جگہ پہنچے تو وہاں نیا فولڈر بنانے کا اختیار معطل تھا.. اگر ایسا ہوا ہے تو کل قیامت ہے..
 
مجاز

محفلین
باقی سب کچھ ٹھیک ہوگیا ہے۔ لیکن جب میں ریسٹارٹ کے بعد کی بورڈ شفٹ کرنا چاہتا ہوں تو نہیں کر پاتا۔مجھے دوبارہ سے یہ کمانڈز لکھنی پڑھتی ہیں۔
اور دوسرا مسئلہ یہ ہو رہا ہے کہ جیسے میں اب یہ پوسٹ لکھ رہا ہوں تو الفاظ ٹوٹ ٹوٹ کر نظر آ رہے ہیں،ہاں البتہ پوسٹ کرنے کے بعد ٹھیک ہوجاتے ہیں
 
ابو ثمامہ

محفلین
یعنی آپ نے alt+f2 دبایا اور ظاہر ہونے والے مکالمے کے خانے میں gksu nautilus لکھا.. آپ سے پاس ورڈ مانگا گیا اور پھر ناٹیلس بطور روٹ کھلا ناٹیلس کے اس دریچے کو استعمال کرتے ہوئے جب آپ مطلوبہ جگہ پہنچے تو وہاں نیا فولڈر بنانے کا اختیار معطل تھا.. اگر ایسا ہوا ہے تو کل قیامت ہے..
جی اب مسئله حل هوا۔۔۔الحمد لله۔۔۔اور جزاک الله خیرا۔۔۔
بس۔۔۔۔ایک آخری سوال۔۔۔۔۔۔
لینکس میں لکھنے کے لیے اپنا کی بورڈ بنانا چا هتا هوں۔۔طریقه بتا دیں بالکل بچوں کو سمجھانے والے انداز میں۔۔۔۔۔الله آپ کو دین ودنیا کی خوشیاں نصیب کرے آمین یا رب العالمین!
 
Top