Trojen سے نجات کیسے

mujeeb mansoor

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مؤدبانہ سلام درخدمت آئی ٹی ماہرین
میں نے Trojanکے بارے میں کچھ معلوم کرناہے۔تفصیل درج ذیل ہے
Trojan کی تعریف؟

کمپیوٹرtrojen(ٹراجن)جیسی بیماری کا شکار کیوں ہوتاہے؟

Trojan کی موجودگی میں کمپیوٹرمیں کون کون سے سوفٹ ویئر کام نہیں کرسکتے؟

Trojan سے نجات کیسے ممکن ہے؟ (یہ سوال اہم ہے)ذراتفصیل سے
 

arifkarim

معطل
سب سے پہلے: یہ Trojen نہیں ، Trojan ہے!
یہ کمپیوٹر زبان میں ایسے چھوٹے پروگرامز کو کہتے ہیں، جنہیں ہیکر حضرات استعمال کرکے آپکے کمپیوٹر تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔ پارٹڈ یا چوری شدہ پروگرامز میں اکثر ٹروجن گھوڑے موجود ہوتے ہیں۔ عام طور پر ٹروجنز کا کام صرف انفکٹڈ کمپیوٹر کےفائر وال سسٹم کو غیر فعال کرنا ہے۔ لیکن بعض خاص خطرناک قسم کے ٹروجنز آپ کے کمپیوٹر کی خفیہ انفارمیشن مثلا آئیڈیز، کریڈٹ کارڈز وغیرہ کا ڈیٹا کلکٹ کرکے واپس ہیکرز کو بھیج دیتے ہیں! Trojan Horse کا نام ایک مشہور زمانہ سچے واقعے پر مبنی ہے جب ٹروجنز (ایک قوم) نے اسپارٹنز کو دھوکہ دینے کیلئے ایک مصنوئی گھوڑا بنایا اور اسکے پیٹ میں اپنی فوج سابوتاج کرنے کیلئے بھیج دی:)
مزید:
http://en.wikipedia.org/wiki/Trojan_horse_(computing)
 

arifkarim

معطل
ٹروجنز سے نجات پانے کا سب سے آسان طریقہ ’’پرہیز‘‘ ہے! یعنی وہ پروگرامز جن میں ٹروجن گھوڑے موجود ہوں، انہیں سرے سے چلایا ہی نہ جائے۔ ایسے انفکٹڈ پروگرامز کی نشاندہی باآسانی کسی بھی اینٹی وائرس پروگرام سے ہو سکتی ہے۔
اگر آپکا کمپیوٹر اچانک عجیب سا رویہ اختیار کرلے تو سمجھ لیں کہ ٹروجن صاحب اندر گھس آئے ہیں۔ اسلئے فوری طور پر سسٹم ری اسٹور کر لیں۔ اور جو آخری پروگرام آپنے انسٹال کیا تھا ، اسے دوبارہ ہرگز نہ چلائیں۔
 

mujeeb mansoor

محفلین
عارف کریم بھائی آپ کا بہت شکریہ۔
یہ بات بتائیں کہ اینٹی وائرس سے نشاندہی کیسے ہوگی؟
اسلئے فوری طور پر سسٹم ری اسٹور کر لیں۔ اور جو آخری پروگرام آپنے انسٹال کیا تھا ، اسے دوبارہ ہرگز نہ چلائیں۔
سسٹم ری اسٹور کرنے کا طریقہ بھی بتادیں پلیز،اور یہ بھی بتائیں کہ کیا اس عمل کےبعد نجات یقینی ہوگی یا پارٹیشن نئے سرے سے بنانے پڑیں گے؟
جزاک اللہ احسن الجزاء
 

الف عین

لائبریرین
سسٹم رسٹور ہر ایکس پی یا وسٹا سسٹم میں ہوتا ہے۔ اس پروگرام کو چلانے کے لئے
all programs> accessories>system tools>system restore
میں جائیں۔اس عمل میں پارٹیشن ہی کیا ونڈوز بھی ری انسٹال نہیں کرنا ہوتی۔ (بلکہ یہ بھی غلط فہمی ہے کہ ونڈوز ری انسٹال کرنا ہو تو فارمیٹ کرنا ضروری ہے۔ ونڈوز بغیر فارمیٹ کئے بھی انسٹال کی جا سکتی ہے یا محض ’سی ڈرائیو‘ کو فارمیٹ کر سکتے ہیں۔ لیکن اس صورت میں یہی خیال رکھیں کہ اگر ڈاکیومینٹس ان فیکٹیڈ ہوں تو ان کو سسٹم میں دوبارہ کاپی کرنے پر (یعنی اکثر لوگ ان کا سی ڈی یا یو ایس بی میں بیک اپ لے لیتے ہیں) پھر دوبارہ سسٹم متاثر ہو سکتا ہے۔ اور اگر ڈاکیومینٹس دوسرے پارٹیشن میں ہوں اور ان پر بھی شک ہو کہ ان فیکٹیڈ ہو سکتے ہیں تب ہی مکمل ہارڈ ڈسک کو ری پارٹیشن کر کے ونڈوز انسٹال کریں۔ یا ’سی‘ میں ہی ونڈوز انسٹال کر کے انٹی وائرس انسٹال کریں اور دوسرے پارٹیشن کے ڈاکیومنٹس سکان کریں۔ تب تک ان کو نہ کھولا جائے۔ ٹروجن کا اثر البتہ ڈاکیومینٹس میں نہیں ہوتا ہے وہ محض سسٹم فائلس پر ہی اثر انداز ہوتے ہیں۔
 

فخرنوید

محفلین
جب بھی آپ اپنا آپریٹنگ سسٹم انسٹال کریں۔ اس میں درج ذیل اشیا کو مد نظر رکھیں
۔سی ڈرائیو فارمیٹ کرکے انسٹال کریں
-انسٹالیشن کسی وائرس سے پاک صاف سی ڈی یا ڈی وی ڈی سے کریں
-انسٹالیشن مکمل ہوتے ہی اس میں اینٹی وائیرس انسٹال کریں اور اسے اپ ڈیٹ کریں۔
-اس کے بعد ڈرائیورز انسٹال کریں۔ یا ان کی سی ڈیز استعمال کریں۔
-پھر دوسرے روز مرہ استعمال کے سافٹ وئیرز استعمال کریں۔

یہ مشورہ مفت ہے۔ بس کام آپ نے کرنا ہے۔
 

arifkarim

معطل
عارف کریم بھائی آپ کا بہت شکریہ۔
یہ بات بتائیں کہ اینٹی وائرس سے نشاندہی کیسے ہوگی؟
یہاں سے avg antivirusاتار کر انسٹال کر لیں:
http://free.avg.com/download-avg-anti-virus-free-edition
اب جب بھی کسی فائل میں وائرس، کیڑا، یا ٹروجن گھوڑا ہوگا۔ یہ اسی وقت آپ کو مطلع کر دے گا اور آپ اس انفکٹڈ فائل کو کباڑ خانے میں پھینک سکتے ہیں :party:
 
Top