The Witch سب سے خوفناک ہارر مووی

فلموں کے دیکھنے کے شوقین وہ کون فرد ہوگا جو ہارر موویز کا شوقین نہ ہو مگر کیا آپ یہ فلم دیکھ سکتے ہیں جسے بیشتر ناقدین نے حالیہ برسوں کی سب سے خوفناک پیشکش قرار دیا ہے۔
یہ ہے 145دی وچ146 (The Witch) جس میں 1630 کے زمانے کو دکھایا گیا اور اس نے گزشتہ سال سونڈانس فلم فیسٹیول میں دیکھنے والوں کو دنگ کرکے رکھ دیا تھا۔
سوشل میڈیا پر اس کے شیئر کی دھوم کئی ماہ تک رہی اور ایک سال بعد اسے اب ریلیز کردیا گیا ہے اور 10 لاکھ ڈالرز سے بننے والی اس فلم کے سپرہٹ ہونے کی توقع ہے۔
نیو انگلینڈ کے ایک کٹر مسیحی گھرانے کے گرد گھومنے والی اس فلم میں باپ کے چلے جانے کے بعد ماں اور 5 بچے مشکل حالات کا سامنا کرتے ہیں اور ایک بچہ تو بظاہر آسیب کی زد میں آجاتا ہے۔
فلمی ناقدین نے کہا ہے کہ اگر تو آپ ہارر فلموں کے شوقین ہیں تو اس کو ضرور دیکھیں مگر یہ انتباہ بھی کیا ہے کہ اسے کمزور دل کے مالک افراد نہ دیکھیں تو بہتر ہے۔
درحقیقت یہ ایک خاندان کے ٹوٹنے بکھرنے کی کہانی ہے جو کالے جادو، آسیب اور دیگر عوامل کی وجہ سے جدا ہوجاتا ہے۔
پورا خاندان ایک دوسرے پر شک کرنے لگتا ہے اور وہ اپنے خوف سے لڑنے لگتے ہیں جبکہ گرفت میں نہ آنے والا آسیب انہیں شکار بنارہا ہوتا ہے۔

ماخذ: روزنامہ پاکستان
 

شہزاد وحید

محفلین
ہارر فلم ایک واحد وہ جینر ہے جو مجھے بلکل نہیں پسند اور میں نے کبھی کوئی ہارر مووی نہیں دیکھی سوائے بچپن میں وی سی آر پر Evil Dead 2 دیکھی تھی۔ مجھے نہیں پسند ہارر موویز۔ اتنی ڈراؤنی ہوتی ہیں۔
 

چیف صاحب

محفلین
بھائی صاحب فلموں سے اتنا ڈرتے ہو ۔تو سچ میں آپ کے ساتھ ایسا ہو گیا تو کیا بنے گا آپ لوگوں کا
 
Top