TCS ای کامرس کی دوڑ میں شامل

باسم

محفلین
مشہور پاکستانی کوریئر سروس TCS نے آن لائن اسٹوروں کی اشیاء صارفین تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ خود بھی ای کامرس کے میدان میں اترنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اس کیلیے ٹی سی ایس نے tcsconnect.com کے ڈومین سے ویب سائٹ کا آغاز کردیا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ مشہور برانڈز کی اصل اور معیاری اشیاء مناسب قیمت، مفت انشورنس اور 10 فیصد رقم کی واپسی کی تعارفی پیشکش کے ساتھ صارفین کے گھر تک مفت پہنچائے گی۔
ویب سائٹ پر اب تک
موبائل، کتابیں اور جدید طرز زندگی کے زمروں میں اشیاء پیش کی گئی ہیں۔
 
Top