Stumble بک مارک کی دنیا میں ایک تہلکہ

راج

محفلین
جی ہاں Stumble بک مارک کی دنیا میں ایک تہلکہ ہی ہے، دنیا میں کہیں بھی کسی بھی کمپیوٹر سے اپنے بک مارک یا فیوریٹ کو استعمال کریں-

ہوسکتا ہے اس طرح کا کوئی اور بھی ٹول آپ استعمال کررہے ہوں گے یا اسے استعمال کررہے ہوں مگر جو اس کے بارے میں نہیں جانتے ان کے لئے یہ کارآمد سائٹ حاضر خدمت ہے-
اب تک میں نے اس سے بہترین ٹول نہیں دیکھا یہ فائرفاکس کے لئے ایڈ آن میں مل جاتا ہے اور انٹرنیٹ ایکسپلورر کے لئے ٹول کی انسٹالیشن فائل ڈاونلوڈ کی جاسکتی ہے-

عموما ہمیں جو بھی سائٹ اچھی لگتی ہے ہم اس کو فورا بک مارک کر لیتے ہیں اور پھر کبھی کمپیوٹر فارمیٹ ہو یا کمپیوٹر تبدیل کرنا پڑے اور کہیں غلطی سے ہم نے بک مارک کا بیک اپ نہیں لیا تو سر پکڑ کر بیٹھ جاتے ہیں کہ لو ہم نے اتنی ساری بہترین ویب سائٹ کو بک مارک میں رکھا ہوا تھا ایک ہی جھٹکے میں وہ سب کھ ختم ہوگیا-
دوسرے چیز جب کبھی آپ کو کوئی سائٹ اچھی لگتی تھی آپ اس سائٹ کے لنک کو کاپی کرتے تھے اپنے ای میل کو لاگ ان کرتے تھے اس کے بعد کمپوز میں لنک پیسٹ کرکے اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کرتے تھے- کیوں سہی کہا نا
مگر ان سب پریشانیوں کا ایک ہی حل ہے Stumble
Stumble کو انسٹال کرتے ہی آپ کی براوزر کے ٹول بار میں Stumble کا بار نظر آتا ہے-

stumble01.jpg


اب اس کی خصوصیات پر ایک نظر:
1- آپ کو جب بھی کوئی ویب سائٹ پسند آئے تو آپ ٹول بار میں I like it پر کلک کریں وہ سائٹ بک مارک ہوجائے گی- اب آپ بے فکر ہوجائیں دنیا میں کہیں بھی بیٹھ کر کسی بھی کمپیوٹر سے آپ اپنے بک مارک کی ہوئی سائٹ کو استعمال کر سکیں گے-
2- آپ اپنا لنک کسی دوست کو بھیج دیں اور وہ اس لنک کے ذریعے Stumble پر رجسٹر ہوتا ہے تو آپ دونوں ایک دوسرے سے جز جاتے ہیں اور ایک دوسرے کے فیورٹ کو دیکھ سکتے ہیں-
3- صرف اتنا ہی نہیں آپ دنیا بھر کے لوگوں نے جو بک مارک کئے ہیں ان کو بھی دیکھ سکتے ہیں- وہ کیسے؟ وہ ایسے کہ اس ٹول بار میں stumble نام کا ایک بٹن ہے اسکو دبانے سے آپ کو دنیا میں کہیں بھی بک مارک کی ہوئی ایک سائٹ نظر آئے گی پھر جب آپ اسے واپس دبائیں گے تو دوسری سائٹ ، پھر دبائیں پھر تیسری سائٹ اس طرح ہر بار آپ کو ایک نئی سائٹ نظر آئے گی-
4- اتنا ہی جناب آپ اپنی دلچسپی کے مطابق بھی سائٹ دیکھ سکتے ہیں All بٹن کو کلک کرنے پر آپ کو ڈراپ ڈاون لسٹ دیکھائی دےگی جہاں سے آپ اپنی پسند کو کلک کریں اور پھر جاکر stumble دبائیں مثال کے طور پر All پر کلک کیا اور لسٹ سے Web development کو سلیٹ کیا اب جب بھی آپ Stumble کو کلک کریں گے Web development سے مطالق سائٹ ہی کھلے گی-
5- آپ کو لگتا ہے کہ جو سائٹ آپ دیکھ رہے ہیں آپ کے دوست کے لئے مفید ہے تو آپ کے لنک سے جو دوست رجسٹر ہوا تھا اس کا آئی ڈی ٹول بار کے Send to بٹن میں پہنچ چکا ہوگا- بس آپ کو سینڈ ٹو کو دبانا ہے ڈراپ ڈاون لسٹ سے دوست کا آئی ڈی کلک کرنا ہے آپ کے سامنے ایک باکس آئے گا جس میں اگر آپ چاہیں تو کچھ نوٹ لکھ سکتے ہیں جو آپ کے دوست کو نظر آئے، اوکے دباتے ہی منٹ بھر میں وہ سائٹ کا لنک آپ کے دوست کے ٹول بار میں پہنچ چکا ہوگا-
6- اگر کوئی دوست رجسٹر نہ کرے اور پھر بھی آپ کو اسےکوئی سائٹ بھیجنی ہے تو سینڈ ٹو میں آپ اس دوست کا ای میل ایڈریس شامل کرسکتے ہیں اور جب بھی سائٹ کو سینڈ ٹو کے ذریعے بھیج دینگے اسے اس کے ای میل میں مل جائے گی-
7- اس سائٹ پر جو آپ نے بک مارک کی ہے کمنٹ بھی کرسکتے ہیں اور دوسروں کے کمنٹ بھی پڑھ سکتے ہیں-

8- اگر آپ صرف فوٹو یا صرف ویڈیو کی سائٹ ہی دیکھنا چاہتاتے ہیں تو ٹول بار میں ویڈیو کے آئکن کو کلک کریں -

یہ مختصر سی معلومات Stumble کے بارے میں تھی اُمید ہے آپ کو یہ پسند آئے گا- اس کا اسکرین شارٹ اور لنک دیکھیں-


Stumble ویب سائٹ کا لنک

stumble02.jpg
 
Top