مشق Strings کی مشقیں
page ایک متغیر (variable) جس میں ایک ویب پیج ایک اسٹرنگ کی شکل میں ہوگا۔
PHP:
page =('
start_link ایک ایسا متغیر (variable) جس میں کسی ویب پیج ایڈریس کی ابتدائی پوزیشن ہو۔
PHP:
start_link = page.find("") #need to write string for the start of webpage address
پچھلی مشق سے جڑی ایک اور مشق
URL نامی ایک متغیر (variable ) کو page اسٹرنگ میں موجود پہلے URL کی ویلیو دینی ہے جو لنک ٹیگ میں موجود ہو۔
یعنی سب سے پہلا لنک ٹیگ تلاش کرنا ہے page اسٹرنگ میں ، پھر اس ٹیگ میں سے ویب پیج ایڈریس (URL) کی قیمت نکال کر اسے متغیر URL کو دینی ہے۔ میں نیچے وہ چار متغیر لکھ رہا ہوں جو اس کام کے لیے چاہیے ہوں گے۔
PHP:
page = contents of a web page
start_link = first occurrence of tag link of web page
start_quote = first occurrence of web page tag link
end_quote = second occurrence of web page tag link
نمرہ
محفلین
فائنڈ فنکشن کا استعمال ، یہاں فرض کیا گیا ہے کہ پیج میں کوئی لنک موجود ہے اور وہ لنک ڈبل کوٹس کے درمیان ہے۔
PHP:
page =('
>>> s1=page.find("href")
>>> s2=page[s1+6:]
>>> s3=s2.find("\"")
>>> s4=s2[:s3]
>>> print(s4)
http://www.xkcd.com
سچی بات ہے کہ سمجھ نہیں آئی کہ کس ان پٹ سے کیا آؤٹ پٹ لینا چاہ رہے ہیں۔ :(
بھائی صاحب پہلی پوسٹ میں صرف وہ اسٹرنگ لکھنی تھی جس سے کسی بھی لنک ٹیگ کے آغاز کا اشاریہ مل جاتا اور اس کے بعد اگلی مشق میں ایک ویب پیج کا مواد فرض کیا گیا ہے (اس کی جگہ پہلی پوسٹ سے پیج والی اسٹرنگ بھی اٹھائی جا سکتی ہے)۔
کمپیوٹر سائنس میں اکثر فرمائشیں مبہم ہی ہوتی ہیں اور انہیں فرمائشوں کو پورا کرنے کے لیے آپ کو خود سے بہت سی چیزیں سوچنی اور پوچھنی پڑتی ہیں اور اکثر مختلف منظرنامے بنانے پڑتے ہیں۔
فائنڈ فنکشن کا استعمال ، یہاں فرض کیا گیا ہے کہ پیج میں کوئی لنک موجود ہے اور وہ لنک ڈبل کوٹس کے درمیان ہے۔
PHP:
page =('
>>> s1=page.find("href")
>>> s2=page[s1+6:]
>>> s3=s2.find("\"")
>>> s4=s2[:s3]
>>> print(s4)
http://www.xkcd.com
نمرہ کو ملیں گے پورے نمبر :)
ایک اور طریقہ جس میں متغیر () کے نام بامعنی اور لنک ٹیگ کو آغاز سے لیا گیا ہے ۔
PHP:
page =('
start_link = page.find('<a href=')      # start of link tag
start_quote = page.find('"',start_link)  # index of first quote in link tag
end_quote = page.find('"',start_quote+1) # index of second quote in link tag
url = page[start_quote+1:end_quote]      # extracting string between start quote and end quote
print(url)
http://www.xkcd.com
محمداحمد کا غیر حاضری پر نوٹس لے لیا گیا ہے ۔ :)
اسی کوڈ کو ہم ایک فنکشن میں لکھ کر web crawler اطلاقیہ کے لیے کوڈ میں استعمال کریں گے۔
اس کوڈ سے ہم ایک ویب پیج موجود تمام لنک اکٹھے کریں گے۔
محمداحمد
لائبریرین
بہت شکریہ محب بھیا!
شکریہ کے بعد 2 عدد معذرت۔ :)
پہلی اس بات پر کہ پچھلے دنوں پائتھون کے دھاگوں کو وقت نہیں دے سکا۔
اور دوسری اس بات پر کہ اس دھاگہ میں موجود Strings کی مشقیں مجھے بالکل بھی سمجھ نہیں آسکیں۔
نمرہ
ایک اور طریقہ جس میں متغیر () کے نام بامعنی اور لنک ٹیگ کو آغاز سے لیا گیا ہے ۔
PHP:
page =('
Please donate.
Last updated on Oct 11, 2012.  Found a bug?
Created using Sphinx 1.0.7.'''
>>> d=fd(p)
>>> d
['http://www.python.org/psf/donations/', '../bugs.html', 'http://sphinx.pocoo.org/']
محمدصابر
محفلین
اگر ان کا کوئی فائدہ نہیں تو پھر یہ دھاگہ کیوں کھولا ہے اور اگر فائدہ تو پھر استعمال تو کرنا پڑے گا۔
بلال بھائی فائدہ شاید ضرورت کی بنیاد پر ہوتا ہے۔ ورنہ وقت ضائع ہوتا ہے۔ مثلااگر آپ کو ویب سے کچھ اکٹھا کرنا ہے جیسے شاکر بھائی نے کارپس بنائے تھے۔ تو یہ کوڈ کام آئے گا ابھی تو یہ اپنی بالکل ابتدائی شکل میں ہے آپ اپنی ضرورت کے مطابق اس میں تبدیلیاں کر کے اپنے مقصد کے حصول کے لئے استعمال کر سکتے ہیں
محمد بلال اعظم
لائبریرین
بلال بھائی فائدہ شاید ضرورت کی بنیاد پر ہوتا ہے۔ ورنہ وقت ضائع ہوتا ہے۔ مثلااگر آپ کو ویب سے کچھ اکٹھا کرنا ہے جیسے شاکر بھائی نے کارپس بنائے تھے۔ تو یہ کوڈ کام آئے گا ابھی تو یہ اپنی بالکل ابتدائی شکل میں ہے آپ اپنی ضرورت کے مطابق اس میں تبدیلیاں کر کے اپنے مقصد کے حصول کے لئے استعمال کر سکتے ہیں
پھر تو ہم تم دور دور ہی ٹھیک ہیں۔
مجھے تو پروگرمانگ کی الف بے بھی نہیں آتی۔
Top