SoundCard Options?

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبراکۃ!
میرے پاس سسٹم میں پہلے سے موجود ہے ساؤنڈ کارڈ ہے جس میں تین آپشن ہے بالترتیب رنگ ہیں۔

گلابی: مائیک کے لیے
گرین: سپیکرز کے لیے
بلو: ہیڈ فونز کے لیے

میرے پا سپیکرز بھی ہے اور ہیڈ فونز بھی ۔ جب کبھی بھی مجھے ہیڈ فونز ااستعمال کرنا ہوتے ہیں تو میں سپیکرز میں موجود سلاٹ میں ہیڈ فونز کے پن ڈال کر استعمال کر لیتا ہوں۔
سوال میرا یہ ہے کہ کیا میں ایک ہی وقت میں سپیکرز اور ہیڈ فونز استعمال کر سکتا ہے اپنے ساؤنڈ کارڈ کے ذریعے۔ کیونکہ جب میں ساؤنڈ کارڈ میں موجود آپشن تھری یعنی بلو کا استعمال کرتا ہو تو پھر بھی آواز سپیکرز سے ہی آتی ہے یعنی میں ہیڈ فون استعما ل کرنا چاہتا ہو بجائے سپیکرز کے۔ اوریعنی میں دونوں آپشن کا استعمال ایک ساتھ کیسے کر سکتا ہوں؟ یعنی ان دونوں کو switch کیسے کرسکتا ہوں؟ اگر ایک چلے تو دوسرا نا چلے اور اگر دوسرا چلے تو پہلے سے آواز نا آئے کیا اس طرح کا کوئی آپشن کمپیوٹر میں موجود ہے یا کوئی سافٹ وئیر وغیرہ؟
والسلام
 

اظفر

محفلین
السلام علیکم
برادر آپ کی یہ تفصٰیل درست نہیں‌۔
بلیو جیک مایک ہیڈ فون کیلیے نہیں بلکہ ان پٹ line in کیلیے ہوتا ہے ۔ یہی سٹینڈڑڈ‌ہے ہر پی سی میں ایسے ہی ہوتا ہے ۔
ہیڈ فون اور سپیکر اکٹھے چلانے ہیں تو مایک جیک ایکسٹنشن مل جاے گی بازار سے 30 یا 40 روپے کی ہو گی ،۔ اس کو سبز جیک میں ڈال کر اس میں‌ہیڈ‌فون اور سپیکر دونون‌چلایے جا سکیں گے۔ لیکن ایسا کرنا ساونڈ کارڈ‌کی صحت کیلیے اچھا نہیں‌ہوتا ۔
سب سے بہتر یہ ہے کہ آپ ایک نیا ساونڈ کارڈ‌ لا کر لگا دیں ۔ اس کے بعد ایک ساونڈ کارڈ کے سبز جیک میں‌ سپیکر اور دوسرے کے سبز جیک میں ہیڈ فون لگا لیں ۔ اسطرح کنٹرول پینل میں سے محض دو کلک کرنے سے ہیڈفون اور سپیکر کے درمیان سیویچ کیا جا سکے گا ۔
 
Top