Shortcut Keys کا مسئلہ

mwalam

محفلین
السلام و علیکم
مجھے آپ لوگوں کی رائے کی ضرورت ہے ۔ شورٹ کٹ کیز کا کیا کیا جائے- شورٹ کٹ کیز انگلش میں رہنے دی جائیں یاں انکو بھی اردو میں کیا جائے ۔ میرے نزدیک تو اسکو ابھی انگلش میں رہنے دیتے ہیں- بعد میں اردو میں کر لیں گے۔ میں آپکو اسکی نیچے مثال دیتا ہوں ۔
New& اسمیں N خط کشیدہ ہو گا۔ جو کہ اکثر ایپلیکیشنز میں Ctrl + N کیطور پر استعمال ہوتا ہے ۔ اگر ہم ایسا کر لیں تو آسانی رہے گی
N&نیا اسمیں شورٹ کٹ کی N ہی رہے گی - جو کہ انگلش کے کی بورڈ سے استعمال ہو گی ۔ ہم نے استعمال تو انگلش کا کی بورڈ ہی کرنا ہے ۔ اس میں مجھے آپ سب لوگوں کی راے چاہئے - مکمل اردو کی سشورٹ کٹ کی یہ ہو گی ۔
&نیا اسمیں ن شورٹ کٹ کی ہو گا۔
 

الف عین

لائبریرین
اردو ہی کرنا بہتر ہے میرے خیال میں۔ اگر صوتی کی بورڈ استعمال کیا جائے تو فرق نہیں ہوگا کہ کی بورڈ پر کس کنجی کو دبایا جا رہا ہے۔ این اور نون ایک پر ہی ہوں تو حرکت تو وہی ہوگی، این کی کنجی دبایا جانا۔!
 

نبیل

تکنیکی معاون
میری رائے میں تو شارٹ کٹس کو انگریزی میں ہی رہنے دینا چاہیے۔
 

mwalam

محفلین
اعجاز اختر نے کہا:
اردو ہی کرنا بہتر ہے میرے خیال میں۔ اگر صوتی کی بورڈ استعمال کیا جائے تو فرق نہیں ہوگا کہ کی بورڈ پر کس کنجی کو دبایا جا رہا ہے۔ این اور نون ایک پر ہی ہوں تو حرکت تو وہی ہوگی، این کی کنجی دبایا جانا۔!
لیکن مسئلہ یہ ہے کہ کون سا اردو کا کی بورڈ۔ لینکسمیں اس وقت جو کی بورڈ آرہا ہے۔ وہ تو کرلپ کا نہیں۔ میں بھی انگلش کے حق میں ہوں۔ بعد میں اس اردو میں کر دیں گے ۔
 

دوست

محفلین
انگریزی چلنے دیں۔ ہمارا اپنا کی بورڈ ہوگا لینکس میں کم از کم اردو ویب کے صارفین کے لیے ایک الگ سے کی بورڈ بنا لیں گے ہم جو کہ اردو ویب کے طے شدہ کی بورڈ سے سوفیصد مشابہ ہو۔ اگرچہ اسے لینکس میں شامل نہ بھی کرائیں تاہم یہ بنے گا ضرور انشاءاللہ۔
 
Top