Samina Raja

شہزیب

محفلین
ثمینہ راجہ
ثمینہ راجہ ملک نامور شاعرہ اور گزشتہ ربع صدی کے دوران اردو شاعری کے آفاق پر طلوع ہونے والے تخلیقی فنکاروں مجی ث٘ینہ راجہ ایک منفرد اور ممتاز مقام کی حامل ہیں۔تخلیقی وفور اورسلاسِت اظہار میں وہ اپنی مثال آپ ہیں۔ اب تک وہ اپنے دس مجموعہ ہائے کلام پر قارئین ادب سے داد وتحسین سمیٹ چکی ہیں۔
ان کا ایک امتیاز یہ بھی ہے کہ انہیں دورِ حاضر کے مقبول عام نسوانی موضوعات پر بھی بالغ انسانی نقطہ ء نظر کے ساتھ تخلیقی غور وفکر کی روِش مرغوب ہے۔ان کے موضوعات کا دائرہ اورمحسوسات کی دنیا وسیع بھی ہے اور بے انتہا رنگا رنگ بھی۔آج کی اردو شاعری کی بہت سی توقعات ان کی ذات سے وابستہ ہیں اورمجھے یقین ہے کہ یہ توقعات بیش از بیش پوری ہوں گی۔
آپ کی دیگر کتب:
ہویدا (نظمیں ، غزلیں)
شہر سبا (نظمیں ، غزلیں)
اور وصال (ایک بحر میں غزلیں)
خوابنائے (نثری)
عدن کے راستے پر (نظمیں)
دل لیلی (غزلیں،نظمیں)
عشق آباد نظمیں، غزلیں)
وہ شام ذرا سی گہری تھی (انتخاب)
کتابِ خواب (پہلے چار مجموعے یکجا)
 

محمد نعمان

محفلین
بہت شکریہ شہزیب۔
ان کے فن کے حوالے سے تو فرمایا۔کچھ ان کی ذات کے بارے میں بھی اگر ہو سکے تو ضرور بانٹیئے ہمارے ساتھ۔
 

شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ شہزیب
میں آپ کو اردو محفل میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ اپنے متعلق بھی تو بتائیے۔
 

الف عین

لائبریرین
اردو محفل میں خوش آمدید شہزیب۔ ثمینہ راجا کا تعارف کرانے کا شکریہ۔ لیکن کیا ان کی کوئی کتاب یہاں فراہم کرنا چاہ رہے ہیں۔ خیال رہے یہ لائبریری کا فورم ہے۔
 
Top